مہیلا جے وردھنے 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 9 ویں کھلاڑی بن گئے

سری لنکا کے مستند ترین بلے بازوں میں سے ایک مہیلا جے وردھنے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 9 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے مہیلا جے وردھنے نے یہ اعزاز سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے مقابلے میں حاصل کیا۔
24 جون 1998 کو اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کرنے والے 34 سالہ مہیلا جے وردھنے نے اب تک 355 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔ اس دوران انہوں نے 15 سنچریز اور 61 نصف سنچریز اسکور کیں اور 33.45 کی اوسط سے 10,004 رنز بنائے۔
مہیلا جے وردھنے سے قبل دنیائے کرکٹ کے آٹھ بلے باز ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں 10 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں جن میں ان کے ہم وطن سنتھ جے سوریا بھی شامل ہیں۔ فہرست میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی سابق کپتان انضمام الحق ہیں۔
ایک روزہ کیرئیر میں 10 ہزار رنز سے زائد اسکور کرنے والے بلے بازوں کی مکمل فہرست یہ ہے:
کھلاڑی | ملک | رنز | اوسط |
---|---|---|---|
سچن ٹنڈولکر | ![]() |
18111 | 45.16 |
رکی پونٹنگ | ![]() |
13686 | 42.63 |
سنتھ جے سوریا | ![]() |
13430 | 32.36 |
انضمام الحق | ![]() |
11739 | 39.52 |
ژاک کیلس | ![]() |
11372 | 45.48 |
سارو گنگولی | ![]() |
11363 | 41.02 |
راہول ڈریوڈ | ![]() |
10889 | 39.16 |
برائن لارا | ![]() |
10405 | 40.48 |
مہیلا جے وردھنے | ![]() |
10004 | 33.45 |