ٹی ٹوئنٹی عالمی درجہ بندی جاری، انگلستان نمبر ایک، پاکستان ساتویں پوزیشن پر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن انگلستان سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا دوسری اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 2009ء کے عالمی چیمپئن پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔ انفرادی درجہ بندی میں بلےبازوں میں انگلستان کے مردِ بحران ایون مورگن اور گیند بازوں میں سری لنکا کے اسپن جادوگر اجنتھا مینڈس سرفہرست ہیں۔

عالمی درجہ بندی کا اعلان سوموار کو طے شدہ وقت پر آئی سی سی کے صدر دفاتر واقع دبئی، متحدہ عرب امارات میں کیا گیا۔ جس کے مطابق انگلستان 127 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ سری لنکا اس سے محض ایک پوائنٹ کے فاصلے پر ہے اور یوں دوسری پوزیشن کا حامل ہے۔ نیوزی لینڈ 117، جنوبی افریقہ 113 اور بھارت 112 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ آسٹریلیا 11 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ غالباً درجہ بندی میں گزشتہ دو سال کی کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے جس میں انگلستان کی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی جیتا جبکہ اس کے مقابلے پاکستان کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی۔ تاہم انفرادی سطح پر چند کھلاڑیوں نے نمایاں درجے حاصل کیے ہیں جیسا کہ سعید اجمل گیند بازوں میں تیسرے اور شاہد آفریدی اسی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی دوسرے درجے پر ہیں جہاں محمد حفیظ چوتھی پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں۔ بلے بازوں میں سرفہرست 10 میں پاکستان کے واحد کھلاڑی عمر اکمل ہیں جنہیں آٹھواں نمبر حاصل ہے۔
بلے بازوں میں مورگن کے بعد نیوزی لینڈ کے شعلہ فشاں بلے باز برینڈن میک کولم ہیں جبکہ کیون پیٹرسن تیسرے اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے چوتھے نمبر پر ہیں۔ سرفہرست 10 بلے بازوں میں عمر اکمل ہی واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے واحد بلے باز سریش رائنا ہیں جن کی پوزیشن پانچویں ہے۔ جے وردھنے کے علاو سری لنکا کے دو بلے باز تلکارتنے دلشان اور کمار سنگاکارا بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
گیند بازوں کی فہرست میں حیران کن امر یہ ہے کہ سرفہرست 6 گیند باز اسپنر ہیں جن میں پاکستان کے دو کھلاڑی سعید اجمل اور شاہد آفریدی تیسری اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ جبکہ سرفہرست 10 میں سے صرف 3 گیند باز ہی تیز باؤلنگ کراتے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے شین واٹسن سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے ڈیوڈ ہسی اور چوتھی پاکستان کے محمد حفیظ کے پاس ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی درجہ بندی
درجہ | ملک | مقابلے | پوائنٹس | ریٹنگ | |
---|---|---|---|---|---|
1 | ![]() |
انگلستان | 10 | 1273 | 127 |
2 | ![]() |
سری لنکا | 8 | 1009 | 126 |
3 | ![]() |
نیوزی لینڈ | 9 | 1056 | 117 |
4 | ![]() |
جنوبی افریقہ | 8 | 900 | 113 |
5 | ![]() |
بھارت | 5 | 558 | 112 |
6 | ![]() |
آسٹریلیا | 11 | 1223 | 111 |
7 | ![]() |
پاکستان | 12 | 1164 | 97 |
8 | ![]() |
ویسٹ انڈیز | 8 | 711 | 89 |
9 | ![]() |
افغانستان | - | - | 75 |
10 | ![]() |
زمبابوے | 7 | 376 | 54 |
٭وضاحت: بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، کینیا، آئرلینڈ، کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کو عالمی درجہ بندی میں جگہ پانے کے لیے کم از کم 8 مقابلے کھیلنے ضروری ہیں۔
انفرادی درجہ بندی (بلے باز)
درجہ | کھلاڑی | ملک | ریٹنگ |
---|---|---|---|
1 | ایون مورگن | ![]() |
832 |
2 | برینڈن میک کولم | ![]() |
799 |
3 | کیون پیٹرسن | ![]() |
793 |
4 | مہیلا جے وردھنے | ![]() |
784 |
5 | سریش رائنا | ![]() |
742 |
6 | تلکارتنے دلشان | ![]() |
733 |
7 | کمار سنگاکارا | ![]() |
732 |
8 | عمر اکمل | ![]() |
714 |
9 | شین واٹسن | ![]() |
701 |
10 | گریم اسمتھ | ![]() |
700 |
انفرادی درجہ بندی (گیند باز)
درجہ | کھلاڑی | ملک | ریٹنگ |
---|---|---|---|
1 | اجنتھا مینڈس | ![]() |
748 |
2 | گریم سوان | ![]() |
727 |
3 | سعید اجمل | ![]() |
721 |
4 | ناتھن میک کولم | ![]() |
711 |
5 | یوہان بوتھا | ![]() |
703 |
6 | شاہد آفریدی | ![]() |
689 |
7 | شان ٹیٹ | ![]() |
682 |
8 | ڈیرن سیمی | ![]() |
671 |
9 | ہربھجن سنگھ | ![]() |
653 |
10 | لاستھ مالنگا | ![]() |
652 |
انفرادی درجہ بندی (آل راؤنڈر)
درجہ | کھلاڑی | ملک | ریٹنگ |
---|---|---|---|
1 | شین واٹسن | ![]() |
385 |
2 | شاہد آفریدی | ![]() |
339 |
3 | ڈیوڈ ہسی | ![]() |
316 |
4 | محمد حفیظ | ![]() |
246 |
5 | کرس گیل | ![]() |
194 |