دورۂ زمبابوے، نیوزی لینڈ کے 15 رکنی دستے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے دورۂ زمبابوے کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔
کرک نامہ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے دورے میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بدستور روز ٹیلر انجام دیں گے۔ عالمی کپ 2011ء میں بلیک کیپس کی نمائندگی کرنے والے 11 کھلاڑی دستے کا حصہ ہیں جبکہ نئے کھلاڑیوں میں بی جے واٹلنگ، ڈوگ بریس ویل، روب نکول اور گریم ایلڈرج شامل ہیں۔ ڈوگ بریسویل کو ٹیسٹ دستے میں بھی رکھا گیا ہے جس میں کائل ملز، جیتن پٹیل اور بی جے واٹلنگ بھی موجود ہیں۔ ملز نے آخری مرتبہ 2009ء میں کسی ٹیسٹ میں بلیک کیپس کی نمائندگی کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے دورے کا باضابطہ آغاز 15 اکتوبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جبکہ سیریز کا واحد ٹیسٹ یکم نومبر سے بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔
اعلان کردہ دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
ایک روزہ/ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی
روز ٹیلر (کپتان)، اینڈی میک کے، برینڈن میک کولم، بی جے واٹلنگ، جیسی رائیڈر، جیکب اورم، جیمز فرینکلن، روب نکول، ڈوگ بریسویل، کائل ملز، کین ولیم سن، گریم ایلڈرج، لیوک ووڈکوک، مارٹن گپٹل اور ناتھن میک کولم۔
ٹیسٹ
روز ٹیلر (کپتان)، اینڈی میک کے، برینڈن میک کولم، بی جے واٹلنگ، ٹم ساؤتھی، جیتن پٹیل، جیسی رائیڈر، ریس ینگ، ڈوگ بریسویل، ڈین براؤنلائی، ڈینیل ویٹوری، کائل ملز، کرس مارٹن، کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل۔
نیوزی لینڈ کا دورۂ زمبابوے – مکمل شیڈول
تاریخ | بمقام | بوقت | ||||
---|---|---|---|---|---|---|
15 اکتوبر 2011ء | پہلا ٹی ٹوئنٹی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے | |
17 اکتوبر 2011ء | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے | |
20 اکتوبر 2011ء | پہلا ایک روزہ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے | |
22 اکتوبر 2011ء | دوسرا ایک روزہ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے | |
25 اکتوبر 2011ء | تیسرا ایک روزہ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایو | |
یکم نومبر 2011ء | پہلا ٹیسٹ | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایو |