انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری

پاکستان نے انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اگلے ماہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے بعد انگلینڈ یکم دسمبر سے راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔
یہ 17 سال بعد انگلینڈ کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔ جس کا آغاز 20 ستمبر 2022ء کو کراچی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔ سیریز کے آخری تین ٹی ٹوئنٹی 28 ستمبر سے دو اکتوبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے بعد انگلش اسکواڈ دسمبر میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گا، جب یکم دسمبر سے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا جو تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاک-انگلینڈ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اسٹیڈیم میں ہوگا۔ انگلینڈ نے جب آخری بار 2005ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تو اس میدان پر پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جہاں 2000ء انگلینڈ نے ایک یادگار کامیابی حاصل کی تھی اور پاکستان کا اس میدان پر 34 ٹیسٹ میچز سے ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ پاکستان نے پاکستان نے کراچی میں اب تک کُل 44 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 23 ٹیسٹ جیتے ہیں اور صرف دو مقابلوں میں شکست کھائی ہے۔
انگلینڈ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے دونوں مراحل بالترتیب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
انگلینڈ کا دورۂ پاکستان 2022ء
ٹی ٹوئنٹی مرحلہ
بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | ||
---|---|---|---|---|
![]() | ![]() | پہلا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 20 ستمبر 2022ء |
![]() | ![]() | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 22 ستمبر 2022ء |
![]() | ![]() | تیسرا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 23 ستمبر 2022ء |
![]() | ![]() | چوتھا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 25 ستمبر 2022ء |
![]() | ![]() | پانچواں ٹی ٹوئنٹی | لاہور | 28 ستمبر 2022ء |
![]() | ![]() | چھٹا ٹی ٹوئنٹی | لاہور | 30 ستمبر 2022ء |
![]() | ![]() | ساتواں ٹی ٹوئنٹی | لاہور | 2 اکتوبر 2022ء |
ٹیسٹ مرحلہ
بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | ||
---|---|---|---|---|
![]() | ![]() | پہلا ٹیسٹ | راولپنڈی | یکم تا 5 دسمبر |
![]() | ![]() | دوسرا ٹیسٹ | ملتان | 9 تا 13 دسمبر |
![]() | ![]() | تیسرا ٹیسٹ | کراچی | 17 تا 21 دسمبر |