بابر اعظم ون ڈے میں اب بھی نمبر وَن

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے بابر اعظم اب بھی نمبر وَن بیٹسمین ہیں بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں تو انہوں نے اپنی برتری مزید بڑھا لی ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے مقابلے میں 74 رنز کی اننگز نے انہیں اپنے قریبی ترین حریف امام الحق پر 91 پوائنٹس کی برتری دے دی ہے۔ اب وہ 891 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں اور نظریں 900 پوائنٹس پر ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی پوری تاریخ میں صرف 12 بلے باز ایسے ہیں جنہوں نے 900 یا اس سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ہوں۔ ان میں ویوین رچرڈز، ظہیر عباس، ویراٹ کوہلی، جاوید میانداد، برائن لارا اور ہاشم آملا جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ون ڈے رینکنگ، 900+ پوائنٹس لینے والے بلے باز اور بابر اعظم
شمار | بلے باز | بہترین ریٹنگ | بمقابلہ | بتاریخ | بہترین درجہ |
---|---|---|---|---|---|
1 | ![]() | 935 | ![]() | 2 دسمبر 1985ء | 1 |
2 | ![]() | 931 | ![]() | 20 جون 1983ء | 1 |
3 | ![]() | 921 | ![]() | 3 فروری 1981ء | 1 |
4 | ![]() | 919 | ![]() | 15 جون 1983ء | 2 |
5 | ![]() | 918 | ![]() | 9 مارچ 1991ء | 1 |
6 | ![]() | 911 | ![]() | 12 جولائی 2018ء | 1 |
7 | ![]() | 910 | ![]() | 8 اکتوبر 1987ء | 1 |
8 | ![]() | 908 | ![]() | 26 مارچ 1993ء | 1 |
9 | ![]() | 902 | ![]() | 24 مارچ 2015ء | 1 |
10 | ![]() | 901 | ![]() | 5 ستمبر 2012ء | 1 |
11 | ![]() | 900 | ![]() | 23 اپریل 1985ء | 1 |
11 | ![]() | 900 | ![]() | 19 اکتوبر 1996ء | 1 |
13 | ![]() | 898 | ![]() | 10 جون 2022ء | 1 |
بابر اعظم پچھلے سال اپریل میں بھارت کے ویراٹ کوہلی سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھینی تھی اور تب سے اب تک کوئی دوسرا بلے باز انہیں پچھاڑ نہیں پایا۔
تازہ ترین رینکنگ میں بابر اور امام کے بعد جنوبی افریقہ کے رسی وان ڈیر ڈسن اور کوئنٹن ڈی کوک ہیں جبکہ ویراٹ کوہلی کے ساتھ ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست مکمل ہو جاتی ہے۔
ون ڈے انٹرنیشنل: انفرادی درجہ بندی
بمطابق 17 اگست 2022ء
درجہ | بلے باز | پوائنٹس |
---|---|---|
1 | ![]() | 891 |
2 | ![]() | 800 |
3 | ![]() | 789 |
4 | ![]() | 784 |
5 | ![]() | 767 |
درجہ | گیند باز | پوائنٹس |
---|---|---|
1 | ![]() | 697 |
2 | ![]() | 682 |
3 | ![]() | 679 |
4 | ![]() | 676 |
5 | ![]() | 674 |
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں بھی اِس وقت نمبر وَن ہیں۔ ان کے پوائنٹس 818 ہیں، جن کی بدولت بابر کو بھارت کے سوریا کمار یادَو 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کے محمد رضوان، جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اس وقت دنیا کے پانچ بہترین بلے باز ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: انفرادی درجہ بندی
بمطابق 17 اگست 2022ء
درجہ | بلے باز | پوائنٹس |
---|---|---|
1 | ![]() | 818 |
2 | ![]() | 805 |
3 | ![]() | 794 |
4 | ![]() | 792 |
5 | ![]() | 731 |
درجہ | گیند باز | پوائنٹس |
---|---|---|
1 | ![]() | 792 |
2 | ![]() | 716 |
3 | ![]() | 702 |
4 | ![]() | 698 |
5 | ![]() | 688 |
واضح رہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں اور اگر کسی طرح وہ انگلینڈ کے جو روٹ کی 44 پوائنٹس کی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے تو بیک وقت تینوں فارمیٹس میں نمبر وَن قرار پانے والے تاریخ کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔
دوسری جانب ون ڈے باؤلرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ وہ نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کا پہلا میچ بھی نہیں کھیلے تھے۔ یہاں ٹاپ 10 میں بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن کی واپسی ہوئی ہے جو زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت چھ درجے پھلانگ کر دسویں نمبر پر آئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور نمبر ایک ہیں جبکہ جسپریت بمراہ دوسرے درجے پر فائز ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور مجیب الرحمٰن تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے یہی جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب بھی نمبر ایک باؤلر ہیں۔ یہاں ٹاپ 5 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، یعنی جوش کے بعد وہی جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، انگلینڈ کے عادل رشید، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا اور افغانستان کے راشد خان ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں ہے۔