درجہ بندی، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ تو شاید اتنی بڑی خبر نہ ہو لیکن پاکستان کا عالمی درجہ بندی میں ترقی کر جانا واقعی بہت اہم خبر ہے۔
پاکستان ون ڈے انٹرنیشنلز کی تازہ ترین درجہ بندی میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ 19 میچز میں 2,005 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان 106 ریٹنگ رکھتا ہے جو بھارت کے 105 سے زیادہ ہیں۔
پاکستان تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے بھی صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کو نمایاں کامیابی حاصل کرنا ہوگی ورنہ ممکن ہے کہ پاکستان اس سے یہ پوزیشن بھی چھین لے۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی رینکنگ میں اِس وقت نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے جو 125 ریٹنگ رکھتا ہے جبکہ انگلینڈ کی ریٹنگ 124 ہے، یعنی پچھلے ورلڈ کپ کے فائنلسٹ باقی تمام ٹیموں سے کافی آگے ہیں۔
شمار | ملک | مقابلے | پوائنٹس | ریٹنگ | |
---|---|---|---|---|---|
1 | نیوزی لینڈ | ![]() | 12 | 1505 | 125 |
2 | انگلینڈ | ![]() | 19 | 2353 | 124 |
3 | آسٹریلیا | ![]() | 18 | 1929 | 107 |
4 | پاکستان | ![]() | 19 | 2005 | 106 |
5 | بھارت | ![]() | 22 | 2304 | 105 |
6 | جنوبی افریقہ | ![]() | 19 | 1872 | 99 |
7 | بنگلہ دیش | ![]() | 24 | 2275 | 95 |
8 | سری لنکا | ![]() | 24 | 2086 | 87 |
9 | ویسٹ انڈیز | ![]() | 32 | 2306 | 72 |
10 | افغانستان | ![]() | 18 | 1238 | 69 |
11 | آئرلینڈ | ![]() | 20 | 1083 | 54 |
12 | اسکاٹ لینڈ | ![]() | 18 | 814 | 45 |