پی سی بی کا بڑا فیصلہ، سابق کھلاڑیوں کی پینشن میں زبردست اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے پینشن میں ایک لاکھ روپے کا غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔
یہ اضافہ یکم جولائی سے ہر کیٹیگری کے سابق کھلاڑی کے لیے ہوگا۔ اس کے تحت 10 یا اس سے کم ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو 1,42,000 روپے، 11 سے 20 ٹیسٹ کھیلنے والوں کو 1,48,000 روپے اور 21 سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو 1,54,000 روپے ماہانہ پینشن دی جائے گی۔
پی سی بی نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب مرحوم کھلاڑیوں کی پینشن ان کی بیواؤں کو ادا کی جائے گی۔ ماضی میں کھلاڑیوں کے قانون ورثا کو ایک سال کی تنخواہ کے برابر یکمشت ادائیگی کی جاتی تھی۔