دورۂ سری لنکا کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا رواں سال جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گا، جسے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔
تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور آخر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل اس دورے کے لیے آسٹریلیا نے بھرپور ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
7 سے 11 جون تک ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلیا نے جو اسکواڈ کا پیش کیا ہے، گو کہ اس میں ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز شامل نہیں لیکن گلین میکس ویل، میتھیو ویڈ، اسٹیون اسمتھ، مچل مارش، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر، جائی رچرڈسن اور کین رچرڈسن سب ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
پاکستان کے حالیہ دورے میں یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
ون ڈے اسکواڈ میں واحد حیران کن اخراج بین میک ڈرمٹ کا ہے، جو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں خوب کھیلے تھے۔ اس کی وجہ غالباً وارنر، میکس ویل، مارش اور اسمتھ کی واپسی ہوگی کیونکہ ان کی آمد سے میک ڈرمٹ کے لیے جگہ ہی نہیں بچی۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔ تقریباً وہی ٹیم ہے کہ جس نے مارچ میں پاکستان کے تاریخی دورے میں 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
آرون فنچ (کپتان)، اسٹیون اسمتھ، آشٹن ایگر، جوش انگلس، جوش ہیزل ووڈ، جائی رچرڈسن، ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، مچل مارش اور میتھیو ویڈ۔
ون ڈے اسکواڈ:
آرون فنچ (کپتان)، اسٹیون اسمتھ، ایلکس کیری، آشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون گرین، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، مارنس لبوشین، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور مچل مارش۔
ٹیسٹ اسکواڈ:
پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیون اسمتھ، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، آشٹن ایگر، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، کیمرون گرین، مارنس لبوشین، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، مچل مارش اور نیتھن لائن۔
آسٹریلیا کا دورۂ سری لنکا 2022ء
بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | ||
---|---|---|---|---|
![]() | ![]() | پہلا ٹی ٹوئنٹی | کولمبو | 7 جون 2022ء |
![]() | ![]() | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | کولمبو | 8 جون 2022ء |
![]() | ![]() | تیسرا ٹی ٹوئنٹی | پالی کیلے | 11 جون 2022ء |
![]() | ![]() | پہلا ون ڈے | پالی کیلے | 14 جون 2022ء |
![]() | ![]() | دوسرا ون ڈے | پالی کیلے | 16 جون 2022ء |
![]() | ![]() | تیسرا ون ڈے | کولمبو | 19 جون 2022ء |
![]() | ![]() | چوتھا ون ڈے | کولمبو | 21 جون 2022ء |
![]() | ![]() | پانچواں ون ڈے | کولمبو | 24 جون 2022ء |
![]() | ![]() | پہلا ٹیسٹ | گال | 29 جون تا 3 جولائی 2022ء |
![]() | ![]() | دوسرا ٹیسٹ | گال | 8 تا 12 جولائی 2022ء |