شاہین ہر فارمیٹ کے ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل ہو گئے

آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی باؤلنگ پاکستان کو جتوا تو نہیں پائی، لیکن خود شاہین کو عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں ضرور لے آئی ہے۔ یوں وہ بیک وقت تینوں طرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں دنیا کے 10 بہترین باؤلرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 21 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شاہین کی رینکنگ میں 4 درجے کی ترقی ہوئی ہے اور وہ بہترین باؤلرز کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: باؤلرز کی درجہ بندی
شمار | باؤلرز | ملک | ریٹنگ |
---|---|---|---|
1 | تبریز شمسی | ![]() | 784 |
2 | عادل رشید | ![]() | 746 |
3 | جوش ہیزل ووڈ | ![]() | 737 |
4 | ایڈم زیمپا | ![]() | 719 |
5 | راشد خان | ![]() | 714 |
6 | وانندو ہسارنگا | ![]() | 687 |
7 | ایرنک نورتیے | ![]() | 655 |
8 | مجیب الرحمٰن | ![]() | 654 |
9 | نسوم احمد | ![]() | 637 |
10 | شاہین آفریدی | ![]() | 634 |
واضح رہے کہ شاہین ٹیسٹ باؤلرز کی درجہ بندی میں چوتھے اور ون ڈے انٹرنیشنل میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
اگر ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کو دیکھیں تو پاکستان کے بابر اعظم اب بھی نمبر وَن بیٹسمین ہیں۔ البتہ محمد رضوان اپنی دوسری پوزیشن سے محروم ہو کر تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: باؤلرز کی درجہ بندی
شمار | بلے باز | ملک | ریٹنگ |
---|---|---|---|
1 | بابر اعظم | ![]() | 818 |
2 | آئیڈن مارکرم | ![]() | 796 |
3 | محمد رضوان | ![]() | 794 |
4 | ڈیوڈ ملان | ![]() | 728 |
5 | ڈیون کونوے | ![]() | 703 |
6 | آرون فنچ | ![]() | 692 |
7 | رسی وان ڈیر ڈوسن | ![]() | 669 |
8 | مارٹن گپٹل | ![]() | 658 |
9 | پاتھم نسانکا | ![]() | 654 |
10 | لوکیش راہول | ![]() | 646 |