آسٹریلیا کے خلاف کامیابی، دو دہائیوں کا داغ دھل گیا

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں خسارے میں جانے کے باوجود 2-1 سے کامیابی حاصل کی، گویا ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔
دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ ہدف کا تعاقب اور آخری و فیصلہ کُن مقابلے میں جامع کامیابی نے 20 سال کے داغ دھو دیے ہیں جو آسٹریلیا کے ہاتھوں پے در پے شکستوں سے لگے تھے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان پچھلے 20 سالوں میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز جیتا ہو۔ عالمی چیمپیئن کے خلاف پاکستان کی محرومی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان دو دہائیوں میں پاکستان کبھی آسٹریلیا کے خلاف لگاتار 2 میچز تک نہیں جیت پایا۔ اس لیے لاہور میں مسلسل دو مقابلے جیت کر سیریز بھی ہتھیا لینا واقعی ایک بڑا کارنامہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا سے مسلسل 7 سیریز ہاری تھیں۔ 2002ء میں 2-1 کی کامیابی کے بعد 2005ء میں 1-0، 2009ء میں 3-2، 2010ء میں 5-0، 2012ء میں 2-1، 2014ء میں 3-0، 2017ء میں 4-1 اور 2019ء میں 5-0 سے ہارا۔
گزشتہ 20 سال کی پاک-آسٹریلیا باہمی ون ڈے سیریز
فاتح | مارجن | تاریخ | |
---|---|---|---|
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان 2022ء | ![]() | 2-1 | مارچ 2022ء |
آسٹریلیا کا دورۂ عرب امارات 2019ء | ![]() | 5-0 | مارچ 2019ء |
پاکستان کا دورۂ آسٹریلیا 2017ء | ![]() | 4-1 | جنوری 2017ء |
آسٹریلیا کا دورۂ عرب امارات 2014ء | ![]() | 3-0 | اکتوبر 2014ء |
آسٹریلیا کا دورۂ عرب امارات 2012ء | ![]() | 2-1 | اگست 2012ء |
پاکستان کا دورۂ آسٹریلیا 2010ء | ![]() | 5-0 | جنوری 2010ء |
آسٹریلیا کا دورۂ عرب امارات 2009ء | ![]() | 3-2 | اپریل 2009ء |
انگلینڈ میں پاک آسٹریلیا سیریز 2004ء | ![]() | 1-0 | ستمبر 2004ء |
پاکستان کا دورۂ آسٹریلیا 2002ء | ![]() | 2-1 | جون 2002ء |