[ریکارڈز] بابر اعظم تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی

آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں نتیجہ تو پاکستان کے حق میں نہیں آیا لیکن کپتان بابر اعظم نے اس میچ کے دوران ایک اہم سنگِ میل ضرور عبور کرلیا۔
بابر اعظم 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکے کے ذریعے جیسے ہی 18 رنز پر پہنچے، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے 4 ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے۔
وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پندرہویں بلے باز بن گئے ہیں۔ لیکن جو بات بابر کو سب سے منفرد بناتی ہے، وہ یہ کہ انہوں نے 4 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے صرف 82 اننگز کا استعمال کیا ہے یعنی کسی بھی پاکستانی بلے باز کے مقابلے میں تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز۔
بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر پر ایک نظر
میچز | رنز | بہترین اننگز | اوسط | اسٹرائیک ریٹ | سنچریاں | نصف سنچریاں |
---|---|---|---|---|---|---|
84 | 4042 | 158 | 56.92 | 89.40 | 14 | 18 |
پھر اس وقت بابر کا ون ڈے بیٹنگ ایوریج بھی تقریباً 57 ہے، جو 4 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے کسی بھی دوسرے پاکستانی بلے باز سے زیادہ ہے۔
4 ہزار سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز
میچز | رنز | بہترین اننگز | اوسط | |
---|---|---|---|---|
انضمام الحق | 375 | 11701 | 137* | 39.53 |
محمد یوسف | 281 | 9554 | 141* | 42.08 |
سعید انور | 247 | 8824 | 194 | 39.21 |
شاہد آفریدی | 393 | 8027 | 124 | 23.81 |
شعیب ملک | 287 | 7534 | 143 | 34.55 |
جاوید میانداد | 233 | 7381 | 119* | 41.70 |
یونس خان | 265 | 7249 | 144 | 31.24 |
سلیم ملک | 283 | 7170 | 102 | 32.88 |
محمد حفیظ | 218 | 6614 | 140* | 32.90 |
اعجاز احمد | 250 | 6564 | 139* | 32.33 |
رمیز راجا | 198 | 5841 | 119* | 32.09 |
مصباح الحق | 162 | 5122 | 96* | 43.40 |
عبد الرزاق | 261 | 5031 | 112 | 29.94 |
عامر سہیل | 156 | 4780 | 134 | 31.86 |
بابر اعظم | 84 | 4042 | 158 | 56.92 |
اگر ہم ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے کم اننگز میں 4 ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست دیکھیں تو اس میں ہمیں بابر دوسرے نمبر پر نظر آتے ہیں۔ صرف جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا ہیں جو بابر سے آگے ہیں۔
تیز ترین 4 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے والے بلے باز
میچز | اننگز | دورانیہ | |
---|---|---|---|
![]() | 84 | 81 | 5 سال 274 دن |
![]() | 82 | 82 | 6 سال 304 دن |
![]() | 96 | 88 | 9 سال 311 دن |
![]() | 97 | 91 | 4 سال 261 دن |
![]() | 96 | 93 | 4 سال 154 دن |