پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، تیسرے دن کی جھلکیاں
آسٹریلیا کی جانب سے اینٹ کا جواب پتھر

راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایونٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔ پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا چکا ہے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ پاکستانی فیلڈرز کی فیاضی کی بدولت 156 رنز کی پارٹنرشپ میں کامیاب رہے۔ وارنر نے 68 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ تب آؤٹ ہوئے جب آسٹریلیا 200 رنز کا ہندسہ بھی پار کر چکا تھا۔ بد قسمتی سے وہ سنچری مکمل نہیں کر پائے اور 97 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ جب تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے قبل از وقت ختم ہوا تو آسٹریلیا صرف 2 وکٹوں پر 271 رنز بنا چکا تھا۔ یعنی اب پاکستان کا اسکور صرف 205 رنز دُور رہ گیا ہے۔
تیسرے دن کے کھیل کی مکمل جھلکیاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکریے کے ساتھ یہاں پیش کی جا رہی ہیں: