مورگن زخمی، آفریدی ورلڈ الیون کے قائد مقرر

31 مئی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں ورلڈالیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایک ٹی20 چیریٹی میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں ورلڈ الیون کی قیادت انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو سونپی گئی تھی تاہم انجری مسائل کی وجہ سے وہ چیرٹی میچ میں شرکت سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اب ورلڈ الیون کی قیادت پاکستان کے شاہد خان آفریدی کو دے دی گئی ہے۔
جبکہ آئی سی سی نے مورگن کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں طلب کر لیا اس کے علاوہ ٹائمل ملز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ اہم ذمہ داری ملنے کے بعد عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام میں کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، انگلینڈ میں لارڈز کے میدان میں ویسٹ انڈئیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کا انعقاد ایک نیک مقصد کے لیے ہے اور مجھے امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے سے میچ میں شرکت کریں گے۔
“It’s a great honour to be leading the ICC World XI side, that too for such a good cause. I’m sure all the players from either side are looking forward to the match with great enthusiasm and people will get to see some high-quality cricket on Thursday.”
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 29, 2018
واضح رہے یہ میچ طوفان سے متاثرہ ویسٹ انڈین اسٹیڈیمز کی بحالی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں ہورہا ہے جب کہ اس میچ کو انٹر نیشنل میچ کا درجہ دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی دو سال قبل بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کی ٹی 20 کیریئر میں 97 وکٹیں ہین اور اگر آفریدی اس میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ بین الاقوامی ٹی200 میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن جائیں گے۔