پاکستان کے خلاف ٹیسٹ؛ انگلش دستے کا اعلان

آئرلینڈ کے خلاف کامیابی سے فارغ ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیم اگلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 24 مئی سے لارڈز میں منعقد ہو گا جبکہ دوسرا یکم جون سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کے لئے انگلینڈ نے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم ان کی جگہ 20 سالہ نوجوان ڈوم بیس کو شامل کیا گیا ہے جو ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل میں 5 کامیاب نصف سنچریاں بنانے والے جوس بٹلر کو بھی ٹیم میں دوبارہ شامل کیا ہے جنہوں نے آخری مرتبہ 2016ء میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔
انگلستان کا 12 رکنی اسکواڈ
جو روٹ (کپتان)، ایلسٹر کک، مارک اسٹون مین، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، ڈوم بیس، کرس ووکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور مارک وُڈ۔