بچے کی وائرل وڈيو، وسیم اکرم بھی حیران

اگر آپ ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ نے پچھلے چند دنوں میں ایک بچے کی وڈیو ضرور دیکھی ہوگي جو بائیں ہاتھ سے حیران کن باؤلنگ کر رہا ہے۔ یہ وڈيو جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، یہاں تک کہ وسیم اکرم تک بھی جا پہنچی اور دیکھتےہی اُن کی آنکھیں بھی چمک اٹھی ہیں ۔ یہ بچہ جو شاید آٹھ، دس سال کا ہے بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کر رہا ہے اور دیوار کےساتھ لگي ایک اسٹمپ کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اس ننھی عمر میں بہترین باؤلنگ ایکشن کے ساتھ اس بچے نے کئی خوبصورت گیندیں پھینکیں اور متعدد بار اسٹمپ کو نشانہ لگانے میں کامیاب ہوا۔
I just recieved this video and don’t know about this brilliant kid, want to know your thoughts abt this terrific bowling. @wasimakramlive @shoaib100mph @iramizraja @SAfridiOfficial pic.twitter.com/8JPRQNHlfj
— Faizan Ramzan (@faizanramzank) February 27, 2018
یہ وڈيو وائرل ہونا شروع ہوئی اور چند ہی گھنٹوں میں وسیم اکرم تک جا پہنچی۔ جنہوں نے جوابی ٹوئٹ میں پوچھا ہے کہ یہ بچہ کہاں ہے؟ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ پاکستانی قوم کے لہو میں ہے لیکن ایسے بچوں کو دریافت کرنے کے لیے کوئی پلیٹ فارم نہیں۔ اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Where is this boy??? We have serious talent flowing through the veins of our nation and no platform for these kids to be discovered. It’s time we do something about it #TheFutureOfCricketIsWithOurYouth https://t.co/ybzd5ASeTx
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 28, 2018
تصور کیجیے کہ اس طرح کے بچوں کو اگر نوعمری میں ہی کسی اکیڈمی میں جگہ مل جائے تو درست خطوط پر تربیت کے ذریعے یہ کہاں تک جا سکتے ہیں۔ وسیم اکرم کا شکوہ بے جا نہیں ہے۔