پی ایس ایل بہترین ترانہ کون سا؟

پاکستان سپر لیگ کے چند ابتدائی مقابلوں کے بعد اب کرکٹ کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ جیتنے والوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئےہیں جبکہ ہارنے والے بھی 'ابتدائے عشق ہے روتا کیا؟' کہہ کر دل کو بہلا لیا ہے۔ شاید انہیں مزید جوش اور جذبے کی ضرورت ہے اور اسی کے لیے ہر ٹیم کے پاس اپنے ترانے ہیں، جوکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پرستاروں کا حوصلہ بھی بلند رکھنے کے کام آ رہے ہیں۔
پی ایس ایل III کے آغاز سے ایک روز قبل دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی نے اپنا ترانہ جاری کیا جو مشہور راک بینڈ "کال" نے گایا ہے۔ "ہم زلمی" نامی اس ترانے کی اس وقت دھوم مچی ہوئی ہے لیکن وہ اس میدان میں بھی تنہا نہیں ہیں۔ پشاور زلمی کے علاوہ اس سال لاہور قلندرز اور کراچی کنگز بھی نیا ترانہ لائے جبکہ نئی ٹیم ملتان سلطانز بھی اپنے ترانے کے ساتھ موجود ہے۔
ذرا آپ تمام ٹیموں کے ترانے سنیں اور پھر ہمیں بتائیں کہ کس کا ترانہ سب سے بہتر ہے؟

- 1. پشاور زلمی – ہم زلمی
- 2. لاہور قلندرز – ہر دم جیوے
- 3. کراچی کنگز – دے دھنا دھن
- 4. کوئٹہ گلیڈیئیٹر – چھا جائے کوئٹہ!
- 5. اسلام آباد یونائیٹڈ – دھن دھنا دھن
- 6. ملتان سلطانز – ہم ہیں ملتان کے سلطان!
- 7. پی ایس ایل III – آفیشل ترانہ