پی ایس ایل الیون، بہترین کھلاڑی، بہترین ٹیم

پاکستان سپر لیگ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ جتنا آغاز شاندار تھا، اختتام اس سے کئی گنا زیادہ جاندار ثابت ہوا۔ اس میں ہر وہ عنصر شامل دکھائی دیا جو کسی بھی لیگ کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ فاتح تو اسلام آباد یونائیٹڈ رہے لیکن یہ بات زبان زد عام ہے کہ دل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دراصل فائنل کھیلنے کی حقدار بھی یہی دو ٹیمیں تھیں۔ سب سے اہم بات اس لیگ کے پہلے ہی سیزن سے چند ایسے کھلاڑی مل گئے ہیں جو مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اگر ٹیم بنانے کی کوشش کی جائے تو وہ ضرور ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
- 1. شرجیل خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)
- 2. تمیم اقبال (پشاور زلمی)
- 3. عمر اکمل (لاہور قلندرز)
- 4. کیمرون ڈیلپورٹ (لاہور قلندرز)
- 5. روی بوپارا (کراچی کنگز)
- 6. سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
- 7. آندرے رسل (اسلام آباد یونائیٹڈ)
- 8. محمد نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
- 9. وہاب ریاض (پشاور زلمی)
- 10. محمد سمیع (اسلام آباد یونائیٹڈ)
- 11. محمد اصغر (پشاور زلمی)