جون و جولائی میں پاک-لنکا سیریز کا امکان

عالمی کپ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے ایک مصروف عہد کا آغاز ہونے جارہا ہے اور جون و جولائی میں سری لنکا کے خلاف سیریز بھی طے ہونے جارہی ہے۔ اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر اتفاق ہوگیا تو پاکستان تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی ایک طویل سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا جائے گا۔
ابتدائی شیڈول کے مطابق سیریز میں پہلے دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی جن کا آغاز 17 جون سے گال میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 25 جون سے اور تیسرا 3 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ سیریز کا آغاز 11 جولائی کو دمبولا میں پہلے ون ڈے سے ہوگا جس کے بعد اگلے چار مقابلوں کی میزبانی پالی کیلے، کولمبو اور ہمبنٹوٹا کریں گے۔ سیریز کا اختتام کولمبو میں دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے ہوگا جو یکم اگست کو اختتام کو پہنچیں گے۔
یہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان اور سری لنکا کی چوتھی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ 2011ء میں پاکستان نے ایک-صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس کے بعد ہونے والی تین میں سے دو سیریز سری لنکا نے جیتی ہیں جبکہ ایک برابری کی سطح پر ختم ہوئی ہے۔
پاکستان اس وقت اضافی طور پر طے شدہ بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جس کے بعد اسے ممکنہ طور پر اگلے مہینے زمبابوے کی میزبانی کرے گی۔ اگر پاک-زمبابوے سیریز کھیلی گئی تو پاکستان کو اگست میں زمبابوے کا جوابی دورہ بھی کرنا ہوگا۔ بہرحال، اب پاکستان کا ایک بڑا امتحان شروع ہونے والا ہے اور اس پر تین سال کا ادھار باقی ہے اور سری لنکا کو اس کے ملک میں جاکر شکست دینا ایک بہت بڑا ہدف ہوگا۔
پاک-سری لنکا باہمی سیریز 2015ء کا مجوزہ شیڈول
بتاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
17 تا 21 جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹیسٹ | گال |
25 تا 29 جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹیسٹ | کولمبو |
3 تا 8 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ٹیسٹ | کولمبو |
11 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ایک روزہ | دمبولا |
15 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ایک روزہ | پالی کیلے |
19 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ایک روزہ | کولمبو |
22 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چوتھا ایک روزہ | کولمبو |
26 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پانچواں ایک روزہ | ہمبنٹوٹا |
30 جولائی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹی ٹوئنٹی | کولمبو |
یکم اگست | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹی ٹوئنٹی | کولمبو |