عالمی کپ 2015ء: وارم-اپ مقابلوں کا شیڈول جاری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے عالمی کپ 2015ء کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس میں مقابلے کے آغاز کے اوقات اور وارم اپ مقابلے بھی شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق عالمی کپ سے قبل 8 سے 13 فروری تک ایڈیلیڈ، کرائسٹ چرچ، ملبورن اور سڈنی میں کل 14 وارم-اپ مقابلے کھیلے جائیں گے ، جنہیں ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ ان مقابلوں کا آغاز پہلے روز ایڈیلیڈ میں میزبان آسٹریلیا اور موجودہ عالمی چیمپئن بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ پاکستان پہلا وارم-اپ 9 فروری کو بنگلہ دیش جبکہ دوسرا 11 فروری کو انگلستان کے خلاف کھیلے گا۔

ان تمام مقابلوں کے لیے میدانوں میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی البتہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنا پڑیں گے جن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
کیونکہ وارم-اپ مقابلوں کو ایک روزہ بین الاقوامی کا درجہ حاصل نہیں ہوگا اس لیے ٹیمیں اپنے تمام 15 کھلاڑیوں کو آزما سکتی ہیں، البتہ فیلڈنگ کے لیے 11 سے زیادہ کھلاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان میچز میں بنائے گئے رنز، حاصل کی گئی وکٹیں اور کیچز ریکارڈ بک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
علاوہ ازیں آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوران مقابلوں کے آغاز کے اوقات بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین ہونے والا افتتاحی مقابلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے (پاکستان کے وقت کے مطابق رات 3 بجے) شروع ہوگا جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور انگلستان کا ملبورن میں ہونے والا میچ دوپہر ڈھائی بجے (پاکستان کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے) شروع ہوگا۔ 29 مارچ کو ملبورن میں ہی ہونے والا فائنل بھی اتنے ہی بجے شروع ہوگا۔
عالمی کپ 2015ء، وارم-اپ مقابلے
بتاریخ | بمقام | ٭بوقت | |||
---|---|---|---|---|---|
8 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ایڈیلیڈ | 2 بجے دوپہر |
9 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کرائسٹ چرچ | 11 بجے صبح |
9 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کرائسٹ چرچ | 11 بجے صبح |
9 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سڈنی | ڈھائی بجے دوپہر |
9 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سڈنی | ڈھائی بجے دوپہر |
10 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سڈنی | ڈھائی بجے دوپہر |
10 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ایڈیلیڈ | دو بجے دوپہر |
11 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کرائسٹ چرچ | 11 بجے صبح |
11 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کرائسٹ چرچ | 11 بجے صبح |
11 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ملبورن | ڈھائی بجے دوپہر |
11 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سڈنی | ڈھائی بجے دوپہر |
12 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سڈنی | 10 بجے صبح |
12 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سڈنی | 10 بجے صبح |
13 فروری 2015ء | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ملبورن | 10 بجے صبح |
٭تمام اوقات مقامی وقت کے مطابق ہیں