پاک-آسٹریلیا و نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلیاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف طے شدہ سیریز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن کے مطابق کئی مقابلوں کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں۔

پاکستان رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور پھر دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا اور تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق پاک-آسٹریلیا پہلا ون ڈے 5 کے بجائے 7 اکتوبر کو ہوگاجبکہ دوسرا ون ڈے 10 اور آخری 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
بعد ازاں ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کا پاکستان 'اے' کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ پہلے سے طے شدہ تاریخ 13 کے بجائے اب 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ پہلے ٹیسٹ کو 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر منتقل کردیا گیا ہے اور دوسرا ٹیسٹ 28 کے بجائے 30 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاک-آسٹریلیا سیریز کا آغاز 3 اکتوبر کو واحد ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جس کے بعد مذکورہ بالا تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ مقابلے کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول میں بھی کچھ تبدیلی کی ئی ہے۔ اصل شیڈول میں پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ مقابلوں کے ساتھ صرف ایک ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا تھا لیکن اب اس میں ایک ٹی ٹوئنٹی کا اضافہ کردیا گیا جو 5 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ کئی ماہ سے آرام کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ماہ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ایک انتہائی مصروف شیڈول اگلے سال عالمی کپ کے ساتھ ختم ہوگا۔
پاک-آسٹریلیا 2014ء شیڈول
بتاریخ | ||||
---|---|---|---|---|
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
واحد ٹی ٹوئنٹی | 3 اکتوبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ون ڈے | 7 اکتوبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ون ڈے | 10 اکتوبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ون ڈے | 12 اکتوبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چار روزہ پریکٹس مقابلہ | 15 تا 18 اکتوبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹیسٹ | 22 تا 26 اکتوبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹیسٹ | 30 اکتوبر تا 3 نومبر 2014ء |
پاک-نیوزی لینڈ 2014ء شیڈول
بتاریخ | ||||
---|---|---|---|---|
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
سہ روزہ پریکٹس میچ | 5 تا 7 نومبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹیسٹ | 11 تا 15 نومبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹیسٹ | 19 تا 23 نومبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ٹیسٹ | 27 نومبر تا یکم دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹی ٹوئںٹی | 4 دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹی ٹوئنٹی | 5 دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ون ڈے | 8 دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ون ڈے | 12 دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ون ڈے | 14 دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چوتھا ون ڈے | 17 دسمبر 2014ء |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پانچواں ون ڈے | 19 دسمبر 2014ء |