[ویڈیوز] تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ کوری اینڈرسن کے پاس

نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز کوری اینڈرسن نے سال 2014ء کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور پاکستان کے شاہد آفریدی کا 17 سال سے قائم شدہ تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

کوئںزٹاؤن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے میں اینڈرسن نے صرف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور بعد ازاں 14 چھکوں کی بدولت 131 رنز بنا کر بغیر آؤٹ ہوئے میدان سے لوٹے۔
بارش کی وجہ سے 21 اوورز فی اننگز تک محدود ہونے والے مقابلے میں انہوں نے جیسی رائیڈر کے ساتھ مل کر 191 رنز کی شراکت داری قائم کی اور نیوزی لینڈ کے لیے 283 رنز کا بھاری مجموعہ اکٹھا کیا۔
اینڈرسن کی اننگز میں 14 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے وکٹ کے ہر طرف بھرپور شاٹس کھیلے جن کی جھلک آپ مندرجہ ذیل وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔