[ریکارڈز] مصباح سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹسمین

پاکستان کے کپتان مصباح الحق کے لیے 2013ء انفرادی سطح پر ایک یادگار سال رہا ہے اور آج کیریئر کی 34 ویں اور سال کی ریکارڈ 14 ویں نصف سنچری کے ذریعے انہوں نے تاریخ میں اپنا نام امر کرلیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈےمقابلے کے دوران مصباح الحق نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز بنائے اور یوں ایک سال میں سب سے زیادہ 14 نصف سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
ان سے قبل سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور بھارت کے عظیم بلے باز سچن تنڈولکر کے پاس تھا۔
گیری کرسٹن نے 2000ء میں 13 نصف سنچریاں بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کا 1985ء میں بنایا گیا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔سچن تنڈولکر نے 2007ء میں گیری کرسٹن کا یہ ریکارڈ برابر کیا ۔
مصباح الحق دبئی میں اسی نصف سنچری کے دوران سال 2013ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے بھارت کے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال میں 1282 رنز بنائے ہیں۔
سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز
بلے باز | ملک | سال | نصف سنچریاں |
---|---|---|---|
مصباح الحق | ![]() |
2013ء | 14 |
گیری کرسٹن | ![]() |
2000ء | 13 |
سچن تنڈولکر | ![]() |
2007ء | 13 |
ویوین رچرڈز | ![]() |
1985ء | 12 |
یونس خان | ![]() |
2002ء | 12 |
کمار سنگاکارا | ![]() |
2006ء | 12 |
سارو گانگلی | ![]() |
2007ء | 12 |
گریم اسمتھ | ![]() |
2007ء | 12 |
مارک واہ | ![]() |
1999ء | 11 |
ژاک کیلس | ![]() |
2000ء | 11 |
محمد یوسف | ![]() |
2003ء | 11 |
مائیکل ہسی | ![]() |
2009ء | 11 |