[ریکارڈز] ایک روزہ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے بلے باز

کرکٹ میں ’بیٹ کیری‘ کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ پوری ٹیم آؤٹ ہونے کے باوجود اوپنر کی حیثیت سے جانے والا بلے باز ناقابل شکست میدان سے لوٹے۔ ایک روزہ کرکٹ کی دہائیوں پر مشتمل تاریخ میں صرف 9 اوپننگ بلے باز ایسے ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ ناقابل شکست واپس آئے ہوں اور ان میں تازہ اضافہ پاکستان کے اظہر علی کا ہے جنہوں نے اپنے مختصر سے کیریئر میں یہ کارنامہ بھی انجام دے ڈالا۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کو چوتھے ایک روزہ مقابلے میں پاکستان 244 رنز کا ہدف ملا تو میدان میں اترا تو اظہر علی اپنے ساتھی محمد حفیظ کے ساتھ اوپنر کی حیثیت سے میدان میں اترے اور ایک مضبوط پوزیشن پر پہنچنے کے باوجود پاکستان کا ایک اینڈ مکمل طور پر حریف گیند بازوں کے رحم و کرم پر رہا جبکہ دوسرے اینڈ سے اظہر علی اپنی ٹانگ میں تکلیف کے باوجود ڈٹے رہے یہاں تک کہ 45 اوورز میں پوری ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اظہر علی 81 رنز کے ساتھ ناقابل شکست میدان سے لوٹے۔
اظہر علی عظیم اوپنر سعید انور کے بعد دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ’بیٹ کیری‘ کیا ہے اور ویسے بھی یہ 11 سال بعد ایک روزہ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے کا پہلا موقع رہا۔ آخری مرتبہ اپریل 2001ء میں بنگلہ دیش کے جاوید عمر نے زمبابوے کے خلاف بیٹ کیری کیا تھا۔
ایک روزہ کرکٹ میں پہلی بار یہ اعزاز زمبابوے کے گرانٹ فلاور نے دسمبر 1994ء میں سڈنی کے تاریخی میدان پر انگلستان کے خلاف حاصل کیا تھا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار فروری 1995ء میں سعید انور نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں بیٹ کیری کیا تھا۔
ذیل میں تمام 9 بلے بازوں کے بیٹ کیری کرنے کے اعداد و شمار پیش ہیں، امید ہے کہ قارئین کی معلومات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
ایک روزہ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے بلے باز
بلے باز | رنز | ٹیم کا مجموعی اسکور | ملک | بمقابلہ | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|---|
گرانٹ فلاور | 84* | 205 | ![]() |
![]() |
سڈنی | 15 دسمبر 1994ء |
سعید انور | 103* | 219 | ![]() |
![]() |
ہرارے | 22 فروری 1995ء |
نک نائٹ | 125* | 246 | ![]() |
![]() |
ناٹنگھم | یکم ستمبر 1996ء |
رڈلے جیکبز | 49* | 110 | ![]() |
![]() |
مانچسٹر | 30 مئی 1999ء |
ڈیمین مارٹن | 116* | 191 | ![]() |
![]() |
آکلینڈ | 3 مارچ 2000ء |
ہرشل گبز | 59* | 101 | ![]() |
![]() |
شارجہ | 28 مارچ 2000ء |
ایلک اسٹیورٹ | 100* | 192 | ![]() |
![]() |
ناٹنگھم | 20 جولائی 2000ء |
جاوید عمر | 33* | 103 | ![]() |
![]() |
ہرارے | 8 اپریل 2001ء |
اظہر علی | 81* | 199 | ![]() |
![]() |
کولمبو | 16 جون 2012ء |