پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی زمبابوین دستے کا اعلان

1 1,045

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف واحد ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں آل راؤنڈر میلکم والر اور گریگ لیمب کبھی شامل ہیں۔

گریگ لیمب کو ٹور میچ میں عمدہ کارکردگی کے باعث طلب کیا گیا ہے
گریگ لیمب کو ٹور میچ میں عمدہ کارکردگی کے باعث طلب کیا گیا ہے

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ جمعرات سے بلاوایو میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے زمبابوے نے اپنے اس دستے میں واحد تبدیلی کی ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سال بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو زیر کیا تھا۔ وہ واحد تبدیلی کیگان میتھ کی صورت میں ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آخری مقابلے کے دوران حریف بلے باز کا شاٹ منہ پر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

30 سالہ گریگ لیمب، جو گزشتہ سال اپنے کیریئر کے آغاز سے اب تک 14 مقابلوں میں زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں، کو ٹور میچ میں پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی پر دستے میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے زمبابوے الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے نہ صرف تجربہ کار پاکستانی بلے بازوں مصباح الحق اور یونس خان کی وکٹوں سمیت تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بلکہ واحد اننگز میں 40 رنز بھی بنائے۔ دوسری جانب والر نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور 32 رنز بنائے۔

اعلان کردہ دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

برینڈن ٹیلر (کپتان)، ایلٹن چگمبورا، برائن وٹوری، پراسپر اُتسیا، ٹاٹنڈا ٹائبو، ٹینو ماوویو، ریگز چاکابوا، رے پرائس، کائل جاروس، کرس ایم پوفو، کریگ اروائن، گریگ لیمب، میلکم والر، ووسی سبانڈا اور ہملٹن ماساکازا۔