[ویڈیوز] جب کمنٹیٹرز کے پاس الفاظ ختم ہوگئے

0 1,048

جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ولیئرز کو آج کھیلتے ہوئے دیکھ کر بھارت نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔ موہیت شرما کے "طلائی بازو" نے ان کو رن آؤٹ کرکے بھارت کو آنے والے عذاب سے بچایا اور 130 رنز کی ایسی جیت سے ہمکنار کیا، جو بھارت کے حوصلوں کو بڑھانے کے لیے محرک ثابت ہو رہی ہے۔ لیکن، آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈی ولیئرز نے جو کچھ کیا ہے، اسے 'انسانی حقوق کی خلاف ورزی' قرار دینا چاہیے۔ ویسٹ انڈیز کے "معصوم" گیندبازوں، خاص طور پر نوآموز کپتان جیسن ہولڈر، کے خلاف ڈی ولیئرز نے جیسی بلے بازی دکھائی ہے، اس کے بعد شاید کئی نوجوان کھلاڑيوں میں تیز گیندباز بننے کی خواہش دم توڑ گئی ہوگی۔

صرف 66 گیندوں پر 162 رنز، 8 چھکے اور 17 چوکے۔ ایک سے بڑھ کر ایک انوکھا شاٹ اور ٹیم کے 408 رنز۔ اس کے بعد آخر کہنے کو کیا رہ جاتا ہے؟ جس طرح ہماری زبانیں گنگ ہیں بالکل اسی طرح میچ کے دوران اتنے زیادہ غیر معمولی شاٹس دیکھنے کے بعد تبصرہ کاروں کے پاس بھی الفاظ ختم ہوگئے تھے۔

دیکھیں، ڈی ولیئرز کی یہ دھواں دار اننگز، جو ایک بلے باز کے لیے مثال ہے اور ایک باؤلر کے لیے ڈراؤنا خواب!