ٹیگ محفوظات

Controversially Yours

[اقتباسات] کھلاڑیوں کی خود کشی کا خطرہ

ایشیا کپ سے اخراج کے بعد ہم فوری طور پر انگلستان روانگی کے لیے تیار تھے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے کمالِ مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ہماری ہوم سیریز کی میزبانی کی، جس کے بعد ہمیں مزید قیام کرنا تھا اور انگلستان کے خلاف کھیلنا تھا۔…

انہوں نے گولیاں کھائیں لیکن پاکستان کے خلاف ایک لفظ نہ نکالا

کچھ پہلوؤں کے لحاظ سے یہ ایک غیر اہم سال تھا، سوائے پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر حملے کے۔ میچ کھیلنے کے لیے میدان جانے والی مہمان ٹیم کی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ میرے خیال میں یہ کھلاڑيوں کے حفاظتی انتظامات میں موجود نقائص…

شعیب اختر کی آئی پی ایل کہانی

آئی سی ایل ایک باغی لیگ تھی جسے آئی سی سی کی تائید حاصل نہ تھی اور ہمارے چیئرمین کھلاڑیوں کو اِس لیگ سے دور رہنے کی تاکید کر رہے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئی سی ایل میں کھیلنے کو ترجیح دینے والے کھلاڑی دوبارہ پاکستان کے لیے نہیں کھیل…

سچن مجھ سے کنی کترا گیا

ہمیں سیریز میں ایک حوصلہ شکن ہار ضرور سہنا پڑی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سچن ٹنڈولکر کو لگام دیے رکھی۔ یہ بات ہمارے حق میں رہی کہ سیریز کے دوران سچن کو کہنی کی تکلیف تھی؛ جس نے عظیم بلے باز کو لاچار کر دیا تھا۔ اس طرح ہم اسے اپنے عتاب میں…

مثبت ڈوپ ٹیسٹ اور کرب و ابتلا کے ایام

سال کے اختتام پر ہم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہوئے۔ حسب معمول جے پور میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا زبردست استقبال کیا، جو آفریدی، میرے اور چند دیگر کھلاڑیوں کے خصوصی پرستار تھے۔ ہم نے وہاں زبردست وقت گزارا، باہر…

آدھے بھارتی بلے باز مجھ سے پریشان تھے

بیشتر بلے باز جن کو میں نے باؤلنگ کی میرا سامنا کرتے ہوئے پریشانی محسوس کرتے تھے۔ اور آخر کیوں نہ کرتے --- میں باؤلنگ جو تقریباً 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے تقریباً آدھے بلے باز مجھ سے…

میں اور عظیم لارا!

میں ستمبر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے ایک مرتبہ پھر انگلستان واپس آ چکا تھا۔ اُس وقت تک مجھے برائن لارا کے خلاف باؤلنگ کرنے کا موقع نہیں ملا تھا، گو کہ ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف متعدد سیریز کھیل چکے تھے۔ میرے لیے لارا شائستہ اور…

سچن ڈریوڈ ’فتح گر‘ کھلاڑی نہیں

ہو سکتا ہے میں غلط ہوں لیکن اپنی دانست میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر کے بلے باز کسی نہ کسی حد تک خود غرض ہوتے ہیں اور ریکارڈز کے لیے کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے پاس بھی مطلبی بلے باز ہیں۔ وہ بسا اوقات اپنے لیے کھیلتے ہیں، اور فتوحات میں اپنا…

پاکستان میں سب کچھ ہے، لیکن قدر نہیں!

میرے ملک کو دیکھئے۔ پاکستان کے پاس کیا کچھ نہیں ہے؟ کس چیز کی کمی ہے؟ ہمارا چاول بڑا ہے؛ اپنی فصلوں کو کاشت کرنے کے لیے ہمیں میٹھا پانی میسر ہے۔ ہماری پچھتر فیصد زمین زراعت کے قابل ہے اور ہمارے تمام لوگوں کے لیے خوراک کا بندوبست کر سکتی ہے۔…

اور میں نے بال ٹمپرنگ کی

مجھے یاد ہے کہ دمبولا میں موسم بہت گرم اور نمی سے بھرپور تھا اور برصغیر کی پچوں کی روایات کے عین مطابق یہاں بھی ایک انتہائی سست پچ تھی۔ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہے تھے اور ہمیں وکٹوں کی ضرورت تھی۔ انتہائی مایوسی کے بعد میں نے گیند کے…