ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے شیڈول کا اعلان

2 1,031

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 18 ستمبر 2012ء سے سری لنکا میں شروع ہوگا اور اس کا فائنل 7 اکتوبر 2012ء کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے مقابلے کولمبو، ہمبنٹوٹا اور پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا خوبصورت لوگو
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا خوبصورت لوگو

مختصر ترین طرز کی بین الاقوامی کرکٹ کے اس مقابلے کے تین ٹورنامنٹ پہلے بھی منعقد ہو چکے ہیں جن میں بھارت، پاکستان اور انگلستان عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ان ٹورنامنٹس میں کھیلے گئے پاک-بھارت مقابلوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی جس میں اولین ٹی ٹوئنٹی کا یادگار فائنل بھی شامل ہے جس میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو فتح نصیب ہوئی۔ 2012ء میں بھی پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت گروپ مرحلے میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے تک پہنچ گئے تو اُن کا ٹکراؤ 30 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا جو ممکنہ طور پر آنے والے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔

اِس مرتبہ انگلستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جس نے 2010ء میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انگلستان کی مہم کا آغاز 21 ستمبر کو رانا سنگھے پریماداسا اسٹیڈیم میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر حتمی مرحلے میں پہنچنے والی کسی ٹیم سے ہوگا۔ دو روز بعد وہ 2007ء کے ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بھارت سے ٹکرائے گا۔ یوں اسٹورٹ براڈ اور یووراج سنگھ ایک مرتبہ پھر مدمقابل آ سکتے ہیں۔

2009ء کے ٹورنامنٹ کا چیمپئن پاکستان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے گروپ میں شامل ہے اور 23 اور 25 ستمبر کو بالترتیب ان دونوں کے خلاف پالی کیلے میں کھیلے گا۔

دوسری جانب گزشتہ سال کا رنر اپ آسٹریلیا 19 ستمبر کو کولمبو ہی میں ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں میں سے کسی ایک کا سامنا کرے گا۔

گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں انگلستان سے ہارنے والا سری لنکا اپنی مہم کا آغاز 18 ستمبر کو زمبابوے کے خلاف ہمبنٹوٹا میں کرے گا جبکہ 22 ستمبر کو اسی مقام پر اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ جیسے سخت حریف سے ہوگا۔

مردوں کے اس عالمی مقابلے کے علاوہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا جس کے مقابلے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 42 مقابلے ہوں گے جن میں 27 مردوں کے ایونٹ میں اور 15 عورتوں کے ایونٹ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 20 دن تک جاری رہے گا اور فائنل 7 اکتوبر بروز اتوار پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں ہوگا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی اس کے خوبصورت لوگو کا افتتاح بھی کیا جسے 'ماڈرن اسپن' کا نام دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے ایک تخلیقی ادارے کا تیار کردہ یہ دلکش لوگو سری لنکا کی قومی زبان سنہالی کے الفاظ سے ملتا جلتا ہے۔ اس موقع پر ہارون لورگاٹ نے کہا کہ جنوبی افریقہ، انگلستان اور ویسٹ انڈیز میں تین ٹورنامنٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد انہیں امید ہے کہ کامیابوں کا یہ تسلسل سری لنکا میں بھی جاری رہے گا اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء ایک عالمی معیار کا ایونٹ ثابت ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں دو کوالیفائر ٹیمیں بھی شامل ہوں گی جو 13 سے 24 مارچ 2012ء تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کوالیفائر کھیلیں گی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کا مکمل شیڈول

تاریخ و دن مقابلہ ٹیمیں بمقام
18 ستمبر 2012ء بروز منگل نمبر 1 سری لنکا بمقابلہ زمبابوے ہمبنٹوٹا
19 ستمبر 2012ء بروز بدھ نمبر 2 آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائیر 1 کولمبو
19 ستمبر 2012ء بروز بدھ نمبر 3 بھارت بمقابلہ کوالیفائیر 2 کولمبو
20 ستمبر 2012ء بروز جمعرات نمبر 4 جنوبی افریقہ بمقابلہ زمبابوے ہمبنٹوٹا
21 ستمبر 2012ء بروز جمعہ نمبر 5 نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش پالی کیلے
21 ستمبر 2012ء بروز جمعہ نمبر 6 انگلستان بمقابلہ کوالیفائیر 2 کولمبو
22 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ نمبر 7 سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ ہمبنٹوٹا
22 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ نمبر 8 آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز کولمبو
23 ستمبر 2012ء بروز اتوار نمبر 9 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پالی کیلے
23 ستمبر 2012ء بروز اتوار نمبر 10 انگلستان بمقابلہ بھارت کولمبو
24 ستمبر 2012ء بروز پیر نمبر 11 ویسٹ انڈیز بمقابلہ کوالیفائیر 1 کولمبو
25 ستمبر 2012ء بروز منگل نمبر 12 پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پالی کیلے
27 ستمبر 2012ء بروز جمعرات سپر 8 (1) سی 1 بمقابلہ ڈی 2 پالی کیلے
27 ستمبر 2012ء بروز جمعرات سپر 8 (2) اے 1 بمقابلہ بی 2 پالی کیلے
28 ستمبر 2012ء بروز جمعہ سپر 8 (3) ڈی 1 بمقابلہ سی 2 کولمبو
28 ستمبر 2012ء بروز جمعہ سپر 8 (4) بی 1 بمقابلہ اے 2 کولمبو
29 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ سپر 8 (5) اے 1 بمقابلہ ڈی 2 پالی کیلے
29 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ سپر 8 (6) سی 1 بمقابلہ بی 2 پالی کیلے
30 ستمبر 2012ء بروز اتوار سپر 8 (7) بی 1 بمقابلہ سی 2 کولمبو
30 ستمبر 2012ء بروز اتوار سپر 8 (8) ڈی 1 بمقابلہ اے 2 کولمبو
یکم اکتوبر 2012ء بروز پیر سپر 8 (9) بی 2 بمقابلہ ڈی 2 پالی کیلے
یکم اکتوبر 2012ء بروز پیر سپر 8 (10) اے 1 بمقابلہ سی 1 پالی کیلے
2 اکتوبر 2012ء بروز منگل سپر 8 (11) بی 1 بمقابلہ ڈی 1 کولمبو
2 اکتوبر 2012ء بروز منگل سپر 8 (12) اے 2 بمقابلہ سی 2 پالی کیلے
4 اکتوبر 2012ء بروز جمعرات سیمی فائنل 1 سپر 8 (1) بمقابلہ سپر 8 (4) پالی کیلے
5 اکتوبر 2012ء بروز جمعہ سیمی فائنل 2 سپر 8 (2) بمقابلہ سپر 8 (3) کولمبو
7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار فائنل فاتح سیمی فائنل 1 بمقابلہ فاتح سیمی فائنل 2 کولمبو

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کا مکمل شیڈول

تاریخ و دن مقابلہ ٹیمیں بمقام
26 ستمبر 2012ء بروز بدھ نمبر 1 سری لنکا بمقابلہ کوالیفائیر 2 گال
26 ستمبر 2012ء بروز بدھ نمبر 2 نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز گال
27 ستمبر 2012ء بروز جمعرات نمبر 3 انگلستان بمقابلہ کوالیفائیر 1 گال
27 ستمبر 2012ء بروز جمعرات نمبر 4 آسٹریلیا بمقابلہ بھارت گال
28 ستمبر 2012ء بروز جمعہ نمبر 5 نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائیر 2 گال
28 ستمبر 2012ء بروز جمعہ نمبر 6 سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز گال
29 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ نمبر 7 آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائیر 1 گال
29 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ نمبر 8 بھارت بمقابلہ انگلستان گال
30 ستمبر 2012ء بروز اتوار نمبر 9 ویسٹ انڈیز بمقابلہ کوالیفائیر 2 گال
30 ستمبر 2012ء بروز اتوار نمبر 10 سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ گال
یکم اکتوبر 2012ء بروز پیر نمبر 11 بھارت بمقابلہ کوالیفائیر 1 گال
یکم اکتوبر 2012ء بروز منگل نمبر 12 آسٹریلیا بمقابلہ انگلستان گال
4 اکتوبر 2012ء بروز جمعرات سیمی فائنل 1 اے 1 بمقابلہ بی 2 گال
5 اکتوبر 2012ء بروز جمعہ سیمی فائنل 2 اے 2 بمقابلہ بی 1 گال
7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار فائنل فاتح سیمی فائنل 1 بمقابلہ فاتح سیمی فائنل 2 گال