[ریکارڈز] یونس خان 7 ہزار رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز

0 1,231

یونس خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پانچویں ون ڈے میں 7 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا اور یوں وہ اس ہندسے تک پہنچنے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

یونس خان سے قبل 6 پاکستانی بلے باز 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں (تصویر: Getty Images)
یونس خان سے قبل 6 پاکستانی بلے باز 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں (تصویر: Getty Images)

یونس نے 29 رنز کی انفرادی اننگز کے دوران اس وقت اپنے 7 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے، جب انہوں نے اپنا 15 واں رن لیا۔ ان سے قبل پاکستان کے چھ بلے باز 7 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں جن میں انضمام الحق 11 ہزار 701 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ دیگر بلے بازوں میں بالترتیب محمد یوسف، سعید انور، جاوید میانداد، سلیم ملک اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

یونس خان سے قبل دنیا بھر کے 33 بلے باز 7 ہزار رنز بنا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ رنز بھارت کے سچن تنڈولکر کے ہیں جنہوں نے 18 ہزار 426 ون ڈے رنز بنا رکھے ہیں اور رنز کے معاملے میں کوئی ان کا دور دور تک مقابل نہیں۔ ان کے قریبی تمام حریف عالمی کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔ رکی پونٹنگ کے رنز کی تعداد 13 ہزار 704 ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جے سوریا 13 ہزار 430 کے ساتھ تیسرے اور انضمام الحق 11 ہزار 739 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بہرحال، یہ اس وقت کا موضوع نہیں۔ آئیے ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کم از کم 7 ہزار رنز بنانے والے بلے باز کون سے ہیں؟

ایک روزہ کرکٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز

نام ملک مقابلے رنز اوسط بہترین اسکور سنچریاں نصف سنچریاں
انضمام الحق پاکستان پاکستان 375 11701 39.53 137* 10 83
محمد یوسف پاکستان پاکستان 281 9554 42.08 141* 15 62
سعید انور پاکستان پاکستان 247 8824 39.21 194 20 43
جاوید میانداد پاکستان پاکستان 233 7381 41.70 119* 8 50
سلیم ملک پاکستان پاکستان 283 7170 32.88 102 5 47
شاہد آفریدی پاکستان پاکستان 349 7164 23.72 124 6 34
یونس خان پاکستان پاکستان 253 7014 31.88 144 6 48