کرک نامہ - مکمل اردو زبان میں کرکٹ کی پہلی ویب سائٹ اور بلاگ - cricnama.com - حصہ 2

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپنا اور ایک روزہ مقابلوں میں انہیں نائب کپتان بنانا یقیناً ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے قومی کرکٹ شائقین، لکھاریوں اور سابق کرکٹرز کے درمیان ایک زبردست بحث کو جنم دے دیا ہے۔ جہاں ایک طرف کچھ لوگوں نے بورڈ کے اس فیصلے پر...
بہت سےپاکستانی شائقین کرکٹ کی نظر میں دورۂ سری لنکا کے لئے جن دستوں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ نئی ٹیم انتظامیہ مثبت انداز میں سوچ رہی ہے۔ تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے مختلف ٹیموں کا چناؤ اور ٹی ٹوئنٹی کے علیحدہ کپتان کا انتخاب (جو کچھ لوگوں کی نظر میں بہت پہلے...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک موزوں باؤلنگ کوچ کی تلاش عاقب جاوید کے استعفے کے بعد سے جاری ہے اور اس عہدے کو حاصل کرنے سلسلے میں باضابطہ و بے ضابطہ دونوں سطحوں پر مختلف نام بھی سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک ایک باؤلنگ کوچ کی آسامی خالی ہے اور پاکستان رواں ماہ کے آخر میں دورۂ سری لنکا کے لیے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ کی قائدانہ صلاحیتوں کو پختہ کرنے اور انہیں چند مفید مشورے دینے کے لیے بنانے کے لیے چند نشستیں منعقد کی ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعے نے ’کرک نامہ‘ کو بتایا ہے کہ بورڈ کو یہ علم ہے کہ محمد حفیظ اپنے ساتھی کھلاڑیوں...
پاکستان نے رواں سال کی دوسری اہم ترین مہم یعنی دورۂ سری لنکا کے لیے اپنے اعلان کردہ دستہ میں مقامی کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ جن میں طویل انتظار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے منتخب ہونے والے کراچی کے بلے باز خالد لطیف بھی شامل ہیں۔...
نومبر 2008ء میں ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے سیاسی و کرکٹ تعلقات پر جو سرد مہری چھائی ہوئی تھی، اس کی برف اچانک پگھلتے دکھائی دے رہی ہے کیونکہ بھارت نے عرصہ دراز کے بعد پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے اپنے رویے میں کچھ تبدیلی دکھائی ہے۔ سنیچر کو بھارتی کرکٹ بورڈ...
دنیا بھر کی ڈومیسٹک چیمپئن کرکٹ ٹیموں کے میلے ”چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی“ میں ابتداء ہی سے پاکستان کی کوئی بھی ٹیم کھیلنے سے محروم رہی ہے، جس کی صرف ایک سادہ سی وجہ ہے کہ سی ایل ٹی 20 بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر نگیں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں...
رواں سال اگست میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین محدود اوورز کی ایک اہم سیریز کا سری لنکا میں انعقاد مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے کیونکہ اس کی تواریخ سری لنکا پریمیئر لیگ (ایس ایل پی ایل) کی تاریخوں سے متصادم ہو رہی ہیں جو اگست میں ہی منعقد ہوگی۔ اب پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے قبل اہم...
پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا اور مروین ویسٹ فیلڈ کے خلاف ہونے والی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی انضباطی کارروائی کو 18 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پہلے کارروائی کی تاریخ 21 مئی طے کی گئی تھی مگر کنیریا کے وکلاء کی گزارش پر اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔کارروائی میں ای سی بی...
پاکستان کے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم میں اپنے عدم انتخاب کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، واپسی کے لیے پرامید ہوں: عبد الرزاق (تصویر: Getty Images) معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا بہت...