باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے رہنمائی موجود نہیں: محمد حفیظ

3 1,027

حال ہی میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی قیادت چھوڑنے والے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نچلی سطح پر بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لیکن انہیں درست اور معیاری رہنمائی اور کوچنگ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نہیں نکھر پا رہیں۔

سرگودھا میں کیمپ نہ صرف بچوں بلکہ ملک کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا: محمد حفیظ
سرگودھا میں کیمپ نہ صرف بچوں بلکہ ملک کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا: محمد حفیظ

سرگودھا میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے "اسکل ٹو شائن" کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ یہ کیمپ پاکستان کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے خصوصی طور پر لگایا ہے اور خوشی ہے کہ اس کیمپ میں نہ صرف گلی محلے کے کھلاڑیوں بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹرز نے بھی اس میں خاصی دلچسپی دکھائی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ یہ پانچ روزہ کیمپ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے لگایا گیا ہے اور اس سے نہ صرف یہاں کے بچوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کے لیے بھی ایسے کھلاڑی سامنے آئیں گے، جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتےہیں۔