نتیجہ: کون کرے گا بلے بلے!

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے موقع پر کرک نامہ نے اپنے معزز قارئین کے لیے ایک زبردست انعامی سلسلہ شروع کیا اور ٹورنامنٹ کے دوران ہر مقابلے پر مفت موبائل بیلنس کی فراہمی کے بعد فائنل کے موقع پر ایک زبردست اسمارٹ فون کا تحفہ جیتنے کا مقابلہ پیش کیا

بلے بلے نمکو بنانے والے ادارے شاہی انٹرپرائزز کے تعاون سے ہونے والے اس انعامی مقابلے میں صرف تین سوالوں کے درست جوابات دینے کی صورت میں 'سام سنگ گلیکسی اسٹار پرو' اسمارٹ فون اور گفٹ ہیمپرزدیئے جانا ہیں جس کا اعلان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے اختتام پر کیا جائے گا۔