عالمی کپ 2015ء کے شیڈول کا اعلان، پاکستان و بھارت ایک ہی گروپ میں

2 1,155

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے عالمی کپ 2015ء کے لیے گروپوں، میزبان شہروں اور تواریخ کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت نہ صرف ایک ہی گروپ میں ہوں گے، بلکہ دونوں کے لیے عالمی کپ کا آغاز ہی باہمی ٹکراؤ سے ہوگا۔

icc-world-cup-2015-logo

منگل کو علی الصبح ملبورن اور آکلینڈ میں ہونے والی خصوصی تقاریب میں عالمی کپ کی مکمل تفصیلات جاری کی گئیں جس کے مطابق ٹورنامنٹ 21 سال کے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور اس کا فائنل ملبورن کے اسی تاریخی میدان میں ہوگا جہاں آخری بار کھیلا گیا عالمی کپ فائنل عمران خان کے زیر قیادت پاکستان نے جیتا تھا۔ 1992ء کا عالمی کپ ہر لحاظ سے یہ ایک رحجان ساز اور جدت طراز ٹورنامنٹ تھا اور اس مرتبہ بھی توقع ہے کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ تمام عالمی کپ مقابلوں کی یادیں بھلا دے گا۔

عالمی کپ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے 10 مکمل اراکین اور 4 کوالیفائرز حصہ لیں گے جنہیں سات، سات کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 'اے'میں انگلستان، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور دو کوالیفائر ٹیمیں ہوں گی جبکہ گروپ 'بی' میں بھارت، جنوبی افریقہ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور ایک کوالیفائر ملک شامل ہوگا۔

عالمی کپ 2015ء کے گروپس

گروپ 'اے' گروپ 'بی'
 انگلستان جنوبی افریقہ
آسٹریلیا بھارت
سری لنکا پاکستان
بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز
نیوزی لینڈ زمبابوے
کوالیفائر 2 آئرلینڈ
کوالیفائر 3 کوالیفائر 4

دونوں گروپوں میں سے سرفہرست چار ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی، جس کے بعد دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل مقابلہ ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 14 فروری کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ اور ایشیز حریف انگلستان اور آسٹریلیا کے درمیان ملبورن میں ڈے اینڈ نائٹ میچ سے ہوگا جبکہ اگلے ہی روز یعنی 15 فروری کو غالباً ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

مجموعی طور پر عالمی کپ میں 49 میچز کھیلے جائیں گے جو دونوں ممالک کے 14 مقامات پر ہوں گے۔ ان میں سے 26 مقابلے آسٹریلیا کے شہروں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، ہوبارٹ، ملبورن،پرتھ اور سڈنی میں جبکہ 23 مقابلے نیوزی لینڈ کے شہروں آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈنیڈن، ہملٹن، نیپئر، نیلسن اور ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔

گروپ مرحلے کا اختتام 15 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ میچ کے ساتھ ہوگا جس کے بعد 18 مارچ کو سڈنی میں پہلا کوارٹر فائنل ہوگا۔

سیمی فائنل مقابلے 24 اور 26 مارچ کو بالترتیب ایڈن پارک، آکلینڈ اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی میں ہوں گے اور فائنل 29 مارچ کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ یعنی کہ 1992ء ہی کی طرح سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں کی میزبانی کا اعزاز ان تینوں شہروں کو ملا ہے۔

عالمی کپ 2015ء کا مکمل شیڈول

تاریخ بمقام
14 فروری سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ
14 فروری انگلستان بمقابلہ آسٹریلیا ملبورن
15 فروری جنوبی افریقہ بمقابلہ زمبابوے ہملٹن
15 فروری بھارت بمقابلہ پاکستان ایڈیلیڈ
16 فروری ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ نیلسن
17 فروری نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر 3 ڈنیڈن
18 فروری بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر 2 کینبرا
19 فروری زمبابوے بمقابلہ کوالیفائر 4 نیلسن
20 فروری انگلستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ویلنگٹن
21 فروری پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرائسٹ چرچ
21 فروری آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش برسبین
22 فروری سری لنکا بمقابلہ کوالیفائر 2 ڈنیڈن
22 فروری جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت ملبورن
23 فروری انگلستان بمقابلہ کوالیفائر 3 کرائسٹ چرچ
24 فروری ویسٹ انڈیز بمقابلہ زمبابوے کینبرا
25 فروری آئرلینڈ بمقابلہ کوالیفائر 4 برسبین
26 فروری کوالیفائر 2 بمقابلہ کوالیفائر 3 ڈنیڈن
26 فروری سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش ملبورن
27 فروری جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز سڈنی
28 فروری بھارت بمقابلہ کوالیفائر 4 پرتھ
28 فروری آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ آکلینڈ
یکم مارچ انگلستان بمقابلہ سری لنکا ویلنگٹن
یکم مارچ پاکستان بمقابلہ زمبابوے برسبین
3 مارچ جنوبی افریقہ بمقابلہ آئرلینڈ کینبرا
4 مارچ پاکستان بمقابلہ کوالیفائر 4 نیپئر
4 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر 2 پرتھ
5 مارچ بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر 3 نیلسن
6 مارچ بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز پرتھ
7 مارچ جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان آکلینڈ
7 مارچ زمبابوے بمقابلہ آئرلینڈ ہوبارٹ
8 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر 2 نیپئر
8 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا سڈنی
9 مارچ انگلستان بمقابلہ بنگلہ دیش ایڈیلیڈ
10 مارچ بھارت بمقابلہ آئرلینڈ ہملٹن
11 مارچ سری لنکا بمقابلہ کوالیفائر 3 ہوبارٹ
12 مارچ جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر 4 ویلنگٹن
13 مارچ بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ ہملٹن
13 مارچ انگلستان بمقابلہ کوالیفائر 2 سڈنی
14 مارچ بھارت بمقابلہ زمبابوے آکلینڈ
14 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر 3 ہوبارٹ
15 مارچ ویسٹ انڈیز بمقابلہ کوالیفائر 4 نیپئر
15 مارچ پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ ایڈیلیڈ
18 مارچ طے ہونا باقی پہلا کوارٹر فائنل طے ہونا باقی سڈنی
19 مارچ طے ہونا باقی دوسرا کوارٹر فائنل طے ہونا باقی ملبورن
20 مارچ طے ہونا باقی تیسرا کوارٹر فائنل طے ہونا باقی ایڈیلیڈ
21 مارچ طے ہونا باقی چوتھا کوارٹر فائنل طے ہونا باقی ویلنگٹن
24 مارچ طے ہونا باقی پہلا سیمی فائنل طے ہونا باقی آکلینڈ
26 مارچ طے ہونا باقی دوسرا سیمی فائنل طے ہونا باقی سڈنی
29 مارچ طے ہونا باقی فائنل طے ہونا باقی ملبورن

بھارت نے اپریل 2011ء میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اب اسے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اس اعزاز کا دفاع کرنا ہوگا۔