﻿﻿<?xml version="1.0" encoding="UTF-8"?>
<rss version="2.0"
xmlns:content="http://purl.org/rss/1.0/modules/content/"
xmlns:wfw="http://wellformedweb.org/CommentAPI/"
xmlns:dc="http://purl.org/dc/elements/1.1/"
xmlns:atom="http://www.w3.org/2005/Atom"
xmlns:sy="http://purl.org/rss/1.0/modules/syndication/"
xmlns:slash="http://purl.org/rss/1.0/modules/slash/"
<channel>
<atom:link href="http://cricnama.com/feed/" rel="self" type="application/rss+xml" />
<link>http://cricnama.com</link>
<description>شائقین کرکٹ کے لئے ایک منفرد ویب سائٹ۔ کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین خبریں، تجزیئے، انٹرویو، اسکور کارڈ اور بہت کچھ</description>
<lastBuildDate>Fri, 18 May 2012 13:21:57 +0000</lastBuildDate>
<language>en</language>
<sy:updatePeriod>hourly</sy:updatePeriod>
<sy:updateFrequency>1</sy:updateFrequency>
<generator>http://wordpress.org/?v=3.3.1</generator>
<item>
<link>http://cricnama.com/sl-pak-2012-imran-nazir-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-pak-tour-of-sri-lanka/</link>
<comments>http://cricnama.com/sl-pak-2012-imran-nazir-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-pak-tour-of-sri-lanka/#comments</comments>
<pubDate>Fri, 18 May 2012 10:58:12 +0000</pubDate>
<dc:creator>احمد جٹ</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[سری لنکا پاکستان 2012ء]]></category>
<category><![CDATA[عمران نذیر]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14472</guid>
<description><![CDATA[پاکستان نے سرزمینِ لنکا پر آخری مرتبہ 2009ء میں میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 52 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں ’مار دھاڑ‘ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستانی اوپنر عمران نذیر نے محض 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز تراشی تھی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان نے سرزمینِ لنکا پر آخری مرتبہ 2009ء میں میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 52 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں ’مار دھاڑ‘ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستانی اوپنر عمران نذیر نے محض 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز تراشی تھی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔ عمران نذیر جو بدقسمتی سے اس مرتبہ بھی قومی ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کرسکے، پاکستانی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ اس مرتبہ بھی سری لنکا کو محدود اوورز کی سیریز میں دبوچنے میں کامیاب رہے گی۔ عمران نذیر نے ان خیالات کا اظہار کرک نامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔
عمران نذیر پاکستان کے آخری دورۂ سری لنکا میں قومی ٹیم کا حصہ تھے (تصویر AFP)
عمران نذیر، جنہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے موزوں ترین کھلاڑی سمجھا جاتا ہے، حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی بلےبازی کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں طویل عرصے سے ناکام ہیں۔ لیکن ان  کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے بھی مایوس نہیں ہیں، ہمیشہ سخت محنت کے ذریعے دوبارہ گرین شرٹ پہنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرا ہدف ہے کہ رواں سال سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوجاؤں۔
عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ’فوری کارروائی‘ کا کھیل ہے اس لیے کامران اکمل کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد خود پریشر لینے کے بجائے اپنے جارحانہ کھیل سے سری لنکن ٹیم کو دباؤ میں لینے کی حکمت عملی ترتیب دی اور میں اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہا۔ میرے 40 اور بعد ازاں شاہد آفریدی کے شاندار 50 رنز کی بدولت پاکستان نے اس میچ میں 172 رنز بنائے۔ جس کے بعد رانا نوید الحسن اور سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ہم وہ میچ بآسانی 52 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہے۔
عمران نذیر، جو سری لنکا میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور سری لنکن وکٹوں سے واقفیت بھی رکھتے ہیں، کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کا موسم ایک جیسا ہے تاہم وہاں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے، جس وجہ سے کھلاڑیوں کو زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ پاکستان و سری لنکا کی وکٹوں میں بھی کافی یکسانیت ہے اس لیے وہاں کی وکٹیں پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ پریشان نہیں کریں گی اور جیسا کہ میں ہمیشہ سے مانتا آیا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی صورتحال کا فوری اندازہ لگانے اور اسی وقت جوابی کارروائی کرنے کا کھیل ہے، اس لیے  یقیناً پاکستانی ٹیم حریف سائیڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور فتح کے لیے یہی سب سے موثر فارمولا ہے۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ سے معلوم ہو رہا ہے کہ قومی ٹیم ڈیو واٹمور کی زیر تربیت سخت محنت کررہی ہے اور پریکٹس میچز بھی کھلاڑیوں کو حریف سے نمٹنے کے لیے تیاری میں کافی مدد دیں گے۔
محدود اوورز کی کرکٹ کے ابتدائی معرکے میں کون سی ٹیم فیورٹ ہوگی؟ اس حوالے سے عمران نذیر نے کوئی نتیجہ اخذ کرنے کو قبل از وقت قرار دیا تاہم اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، اس لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیش گوئی کرنا تو فی الحال مشکل ہے تاہم یہ بات یقینی نظر آتی ہے کہ مقابلہ کانٹے کا ہوگا اور بطور پاکستانی کھلاڑی میری نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوں گی۔عمران نذیر کا کہنا تھا سعید اجمل ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لیے ’ترپ کا پتہ‘ ثابت ہوں گے جو سری لنکن بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔
پاکستانی بلے بازوں کے حوالے سے بھی عمران نذیر نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلے باز نوجوان ہیں اور ڈومیسٹک میں ان کی کارکردگی بھی سب کے سامنےہے، اب بین الاقوامی مقابلوں میں وہ یقینی طور پر اپنی فارم کو برقرار رکھیں گے۔
پاکستان کے دورۂ سری لنکا کا باضابطہ آغاز یکم جون کو ہمبنٹوٹا میں پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔
مشابہ تحاریر:
دورۂ سری لنکا کٹھن ہوگا، ڈیو واٹمور
جلد قومی ٹیم میں مستقل مقام حاصل کر لوں گا: خالد لطیف
دورۂ سری لنکا کے لیے عدم انتخاب، عبد الرزاق کی تنقید
دورۂ سری لنکا کے لیےمنتخب نہ ہونے پر کامران اکمل رنجیدہ
محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/sl-pak-2012-imran-nazir-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-pak-tour-of-sri-lanka/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/vice-captain-of-hong-kong-wants-to-meet-misbah-ul-haq/</link>
<comments>http://cricnama.com/vice-captain-of-hong-kong-wants-to-meet-misbah-ul-haq/#comments</comments>
<pubDate>Fri, 18 May 2012 08:03:07 +0000</pubDate>
<dc:creator>احمد جٹ</dc:creator>
<category><![CDATA[ہانگ کانگ]]></category>
<category><![CDATA[نجیب امر]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14495</guid>
<description><![CDATA[سرزمینِ پاکستان میں ہونے والا آخری اہم ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2008ء تھا جس میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا، گو کہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی پاکستان لاہور میں دہشت گرد حملے کے باعث عرصے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہو گیا لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم کے [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
سرزمینِ پاکستان میں ہونے والا آخری اہم ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2008ء تھا جس میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا، گو کہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی پاکستان لاہور میں دہشت گرد حملے کے باعث عرصے کے لیے بین الاقوامی  کرکٹ سے محروم ہو گیا لیکن  ہانگ کانگ کی ٹیم کے چند اراکین ایک مرتبہ پھر کراچی میں چیمپئنز لیگ نامی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آ گئے ہیں جن میں نجیب امر بھی شامل ہیں۔
نجیب امر کی زیر قیادت ہانگ کانگ نے ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 ٹرافی بھی جیت رکھی ہے (تصویر: HKCA)
ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونے والے نجیب امر  مذکورہ ایشیا کپ میں تبارک ڈار کی زیر قیادت کراچی آنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور بطور نائب کپتان انہوں نے  ہانگ کانگ کی نمائندگی کی تھی۔ اب وہ ہانگ کانگ نیشنل اکیڈمی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ  ’روشنیوں کے شہر‘ میں آئے ہیں اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرانی یادوں کو بھی تازہ کیا اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی جلد واپسی کی خواہش بھی ظاہر کی۔
نجیب امر کا کہنا تھا کہ 2008ء  میں ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان آئے تھے، جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ بھارت اور سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کا بھی سامنا تھا۔ تاہم ایشیا کپ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی اور مجھے یاد ہے کہ بھارت کے خلاف مقابلے میں میں نے اچھی باؤلنگ کی تھی۔
ہانگ کانگ کی قیادت کے فرائض بھی انجام دینے والے نجیب امر کا کہنا تھا کہ "ہانگ کانگ کی ٹیم ماضی میں بھی پاکستان کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت لے چکی ہے، اور اب اُن کی خواہش ہے کہ اگر پاکستان کے ساتھ ہانگ کانگ کی ٹیم کو کوئی میچ کھیلنے کا موقع ملے تو یقیناً یہ ہانگ کانگ کے بین الاقوامی کیریئر کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔" پاکستانی کرکٹ ٹیم آجکل دورۂ سری لنکا کی تیاریوں میں مصروف ہے، جہاں وہ اگلے ماہ سے طویل و محدود طرز کی کرکٹ کھیلے گی۔
نجیب امر ماضی میں پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں سروسز انڈسٹریز کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ٹیسٹ و ایک روزہ کپتان مصباح الحق بھی ان کے ساتھ طویل عرصے تک سروسز کی ٹیم میں رہے ہیں، اب جبکہ میرا دوست پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھال چکا ہے، تو میری خواہش ہے کہ ایک مرتبہ پھر اس سے ضرور ملوں۔ جس میں ماضی کی یادوں کو دہرانے کے علاوہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے حوالے سے چند مفید ٹپس بھی لوں، جو انفرادی حیثیت میں صرف میرے ہی نہیں، بلکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کے بھی کام آئیں۔
انہوں نے پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کھیلوں کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں، جس طرح ہم یہاں آکر خود کو بہت محفوظ سمجھ رہے ہیں اسی طرح دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے تاکہ یہاں پر میدانوں کی رونقیں بحال ہو سکیں۔
واضح رہے ہانگ کانگ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم میں چار ایسے کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں جو 2008ء میں پاکستان میں ہونے والےا یشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل تھے۔
مشابہ تحاریر:
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/vice-captain-of-hong-kong-wants-to-meet-misbah-ul-haq/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>3</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/pakistan-to-search-spin-and-fast-bowling-talent-from-next-month/</link>
<comments>http://cricnama.com/pakistan-to-search-spin-and-fast-bowling-talent-from-next-month/#comments</comments>
<pubDate>Thu, 17 May 2012 16:39:15 +0000</pubDate>
<dc:creator>احمد جٹ</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[سرفراز نواز]]></category>
<category><![CDATA[عبد القادر]]></category>
<category><![CDATA[پی سی بی]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14460</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیز گیند بازوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اسپن باؤلنگ کے ’غیر تراشیدہ ہیروں‘ کی تلاش کا بھی عزم کرلیا ہے اور اس مشن کی ذمہ داری لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو سونپی جارہی ہے۔ آئندہ ماہ عبدالقادر نگری نگری گھوم کر پاکستان کے لیے نئے اسپن گیند باز تلاش [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیز گیند بازوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اسپن باؤلنگ کے ’غیر تراشیدہ ہیروں‘ کی تلاش کا بھی عزم کرلیا ہے اور اس مشن کی ذمہ داری لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو سونپی جارہی ہے۔ آئندہ ماہ عبدالقادر نگری نگری گھوم کر پاکستان کے لیے نئے اسپن گیند باز تلاش کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان، جو دنیا بھر میں تیز گیند بازوں کا دیس سمجھا جاتا ہے، کے گلی کوچوں میں تیز باؤلرز کی تلاش ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کے سپرد کی گئی تھی اور وہ بھی عبد القادر ہی کی طرح اپنی مہم کا آغاز آئندہ ماہ کریں گے۔
لیجنڈری اسپنر عبد القادر اگلے ماہ سے اسپنرز کی تلاش شروع کریں گے، تیز گیند بازوں کی تلاش کا فریضہ سرفراز نواز انجام دیں گے (تصویر: AFP)
عبدالقادر نے ’کرک نامہ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف سے بات ہوئی تھی، جنہوں نے اس مشن کے لیے ’ہری بتی‘ دکھا دی ہے۔ 21 مئی کو شمالی علاقہ جات کے دورے سے لاہور واپسی کے بعد اس مشن کے بارے میں مزید تفصیلات بتا پاؤں گا تاہم مجھے یقین ہے کہ پشاور سے کراچی تک، پاکستان بھر کا دورہ کر کے ایسے نایاب ہیرے تلاش کرلوں گا جو پاکستان کے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے۔
عبدالقادر کا کہنا تھا کہ میں ایک اسپنر ہوں اس لیے میری مہم محض لیگ اسپنر کی تلاش پر مبنی نہیں ہوگی، بلکہ آف اور لیگ دونوں انداز کے اسپنر، جس میں بھی اتنی صلاحیت نظر آئی کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائے، اس کی صلاحیتوں کو تراشنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
عبدالقادر، جو ہمیشہ سے ہی یہ مانتے آئے ہیں کہ لیگ اسپنر میچ ونر ہوتا ہے، کا اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایسے باصلاحیت لیگ اسپنر تلاش کروں، جیسے دانش کنیریا کو میں نے جنرل توقیر ضیاء کے زمانے میں کھوجا تھا، پھر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لایا جائے اور پاکستان کی لیگ اسپن گیند بازی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک دستہ تشکیل دیا جائے جو مستقبل کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرے۔
واضح رہے اس سے قبل سرفراز نواز نے بھی کرک نامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تمام اضلاع میں جاکر تیز گیند بازوں کو تلاش کریں گے تاکہ پاکستان کو دوبارہ سے حقیقی تیز باؤلرز میسر آسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ سرفراز نواز اور عبدالقادر دونوں مشترکہ طور پر یہ کیمپس پاکستان کے مختلف شہروں میں لگائیں تاکہ بیک وقت پاکستان کو تیز اور اسپن باؤلرز کی کھیپ میسر آسکے۔ اب دیکھتے ہیں کہ اگلے ماہ یہ دونوں لیجنڈری باؤلرز کس طرح اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں۔
مشابہ تحاریر:
کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج، عاقب و عبد القادر اہم امیدوار
عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر
دورۂ انگلستان: عمران طاہر عبد القادر  سے رہنمائی حاصل کریں گے
بھارتی فیصلہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگا: پی سی بی
چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی: بھارت پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر رضامند
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/pakistan-to-search-spin-and-fast-bowling-talent-from-next-month/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/abdul-qadir-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-imran-tahir/</link>
<comments>http://cricnama.com/abdul-qadir-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-imran-tahir/#comments</comments>
<pubDate>Thu, 17 May 2012 13:05:26 +0000</pubDate>
<dc:creator>احمد جٹ</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[عبد القادر]]></category>
<category><![CDATA[عمران طاہر]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14447</guid>
<description><![CDATA[کرکٹ کی تاریخ میں چند ہی ایسے اسپنر ایسے آئے ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ان میں عبد القادر کا نام سب سے نمایاں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ’اسپن جادوگر‘ کا خطاب پانے والے عبد القادر نے نہ صرف 70ء اور [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
کرکٹ کی تاریخ میں چند ہی ایسے اسپنر ایسے آئے ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ان میں عبد القادر کا نام سب سے نمایاں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ’اسپن جادوگر‘ کا خطاب پانے والے عبد القادر نے نہ صرف 70ء اور 80ء کی اس دہائی میں اسپن گیند بازی کو زندہ رکھا جب دنیا میں تیز باؤلرز کا بول بولا تھا۔ انگلستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں اننگز میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ آخر اس زمانے کے کس شخص کو یاد نہ ہوگا۔ خصوصاً 80ء کی دہائی میں ویسٹ انڈیز جیسی پائے کی ٹیم کے خلاف پاکستان کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ اسی جادوگر کی مرہون منت تھا۔ انگلش کپتان گراہم گوچ نے عبد القادر کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ شین وارن سے کہیں بہتر اسپنر تھا۔ حالانکہ اسی گراہم گوچ کو وارن نے جس گیند پر بولڈ قرار دیا تھا اسے ”صدی کی بہترین گیند“ قرار دیا گیا تھا۔ عبد القادر نے لیگ اسپن کے ہنر کو زندہ و جاوید کر دیا اور ان کے عالمی منظرنامے سے غائب ہوتے ہی شین وارن اور مشتاق احمد جیسے اسپنر ابھرے جنہوں نے لیگ اسپن گیند بازی کو نئے عروج پہنچا دیا۔ بعد ازاں عبد القادر نے چیئرمین سلیکٹر کی حیثیت سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں۔ تاہم اب دور جدید کے اسپنر بھی ان سے کچھ سیکھنے کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ عبد القادر سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ رواں سال دورۂ انگلستان میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں۔
عمران میرے بیٹوں کا دوست ہے، اس لیے اپنی اولاد کی طرح عزیز ہے: عبد القادر (تصویر: AFP)
عمران طاہر ماضی میں پاکستان ’اے‘ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے بہت قریب پہنچ گئے تھے حتی کہ ایک دورے کے لیے ان کا نام قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل بھی ہو گیا تھا لیکن وہ حتمی فہرست میں جگہ نہ پا سکے اور بالآخر مایوس ہو کر جنوبی افریقہ چلے گئے۔ جہاں انہوں نے لیگ اسپن کے شعبے میں خلا کو پر کیا اور جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک سرکٹ میں تباہی مچائی۔ اس کارکردگی کے بنیاد پر قانونی شرط مکمل ہوتے ہی جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا۔
ماضی کے عظیم اسپنر عبدالقادر نے پاکستانی نژاد اسپنر عمران طاہر کی لیگ اسپن باؤلنگ سیکھنے کے لیے رابطے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران سے میرا بہت پرانا تعلق ہے، اور اپنے بیٹوں کا دوست ہونے کی وجہ سے میرے بیٹوں ہی کی طرح ہے۔ چترال سے بذریعہ ٹیلی فون کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر کا کہنا تھا کہ عمران طاہر کی کامیابیاں دیکھ کر مجھے اتنا ہی فخر محسوس ہوتا ہے جتنا کوئی باپ اپنی اولاد کی کامیابیوں پر خوش ہوتا ہے۔
عبدالقادر کا کہنا ہے کہ عمران طاہر مختلف مواقع پر مجھ سے باؤلنگ ٹپس لیتے رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ متعدد بار عبدالقادر انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی آچکے ہیں اور آخری مرتبہ پاکستان آمد پر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ میرے گھر بھی آئے تھے جہاں عمران طاہر نے لیگ اسپن سے متعلق مجھ سے کافی چیزیں پوچھیں اور میں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی اسے بولنگ کے کچھ گر سکھائے۔ میں نے عمران طاہر کو بتایا تھا کہ گگلی کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، تم گھبرانا نہیں، چاہے تمہاری بال بریک ہو یا نہ ہو، بس محنت اور لگن سے اس ہنر کو سیکھنا جس پر اس نے عمل بھی کیا۔
لیجنڈری لیگ اسپنر نے بتایا کہ میں نے کریز کے تین مختلف اینگلز سے استعمال اور  گیند پر گرفت کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھایاہے کہ گیند کو کس طرح پکڑنا ہے اور کونسی گیند وکٹ کے قریب اور کونسی وکٹ سے دور رہ کر کروانی چاہیے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ میرے مشوروں پر چلتا ہوا آج کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ عبدالقادر نے عمران طاہر کے روشن مستقبل کی نوید دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح تھوڑے سے عرصے میں عمران طاہر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا ہے، اس سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ کا بڑا لیگ اسپنر بنے گا۔ وہ ایک باصلاحیت اور فائٹر اسپنر ہے جو ایک کامیاب بولر کی نشانی ہوتی ہے۔
عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اللہ نے لیگ اسپن گیند بازی کے ذریعے مجھے دنیائے کرکٹ میں جو عزت دی ہے اس کے بعد اب میرا فرض ہے کہ اگر کوئی کرکٹر، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے کیوں نہ ہو، مجھ سے رہنمائی مانگے تو میں اس کی مدد کروں۔  اسی طرح اگر عمران طاہر میری رہنمائی چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے حاضر ہوں، وہ پاکستان آئیں یا بذریعہ ٹیلی فون مجھ سے کوئی مشاورت کریں، مجھے ان کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں تیز گیند بازوں کے بعد اگر کوئی باؤلر ہے تو وہ محض لیگ اسپنرز ہیں جو کسی بھی ٹیم کو میچز جتواسکتے ہیں اور تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز کو چاہیے کہ وہ اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لیے لیگ اسپن کے شعبے پر خصوصی توجہ دیں۔
مشابہ تحاریر:
دورۂ انگلستان: عمران طاہر عبد القادر  سے رہنمائی حاصل کریں گے
باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
بلے باز چل پڑے تو پاکستان انگلستان کو ہرا سکتا ہے: عبد القادر
پاکستان کی کوچنگ کے امیدوار؛ عاقب، قادر، اعجاز اور ڈین جونز
کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج، عاقب و عبد القادر اہم امیدوار
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/abdul-qadir-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-imran-tahir/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/eng-sa-2012-abdul-qadir-to-guide-imran-tahir/</link>
<comments>http://cricnama.com/eng-sa-2012-abdul-qadir-to-guide-imran-tahir/#comments</comments>
<pubDate>Thu, 17 May 2012 09:06:13 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[جنوبی افریقہ]]></category>
<category><![CDATA[انگلستان جنوبی افریقہ 2012ء]]></category>
<category><![CDATA[عبد القادر]]></category>
<category><![CDATA[عمران طاہر]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14436</guid>
<description><![CDATA[جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر انگلستان کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز کے لیے اپنے گرو اور ماضی کے عظیم گیند باز عبد القادر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ عمران طاہر اس شاندار سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور آنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ماہ جولائی میں [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر انگلستان کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز کے لیے اپنے گرو اور ماضی کے عظیم گیند باز عبد القادر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ عمران طاہر اس شاندار سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور آنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ماہ جولائی میں انگلستان-جنوبی افریقہ سیریز اس لیے اہم ہے کہ اس وقت دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں اور اس سیریز کا نتیجہ دونوں میں سے کسی ایک کو نمبر ایک پوزیشن پر مضبوط کر دے گا۔
عمران طاہر کو ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتیں ابھی ثابت کرنی ہیں (تصویر: AFP)
جوہانس برگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں معروف ویب سائٹ 'کرک انفو' سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ یہ بہت بڑی سیریز ہوگی اور اگر میں کچھ خاص کرنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہوگی۔ میں کسی حد تک ویسا ہی گیند باز ہوں جیسا کہ عبد القادر اپنے زمانے میں اس لیے میں اس سلسلے میں ان کی مدد چاہتا ہوں۔
توقعات کے بالکل برعکس عمران طاہر اب تک بین الاقوامی سطح پر ویسی کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کی اب تک ان سے امید کی جا رہی تھی۔ سات ٹیسٹ مقابلوں میں انہوں نے 37.05 کے اوسط سےصرف 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس حوالے سے عمران کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک غیر مددگار صورتحال میں کھیلنا پڑا۔ ان کے مطابق میرے کھیلے گئے ٹیسٹ مقابلوں میں سے دو ایسے تھے جو صرف تین روز چل پائے جبکہ صرف دو ہی ایسے تھے جو پانچویں دن تک گئے۔
جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ اور کوچ گیری کرسٹن دونوں نے ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا ہے اور ان سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں یہی وجہ ہے کہ عمران کا کہنا ہے کہ مجھ پر کارکردگی دکھانے کے لیے کافی دباؤ ہے تاہم  مجھے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ خصوصا کپتان کی جانب سےکافی سپورٹ حاصل ہے۔
البتہ طاہر کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی چند گیندوں پر کام کرنا ہے اور اس سلسلے میں عبد القادر سے مدد لیں گے، جنہوں نے مجھے کہا تھا کہ کسی بھی مدد کے لیے میں ان سے فون پر بات کر سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ملاقات زیادہ بہتر ہے۔ وہ ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور میرے خیال میں وہ مجھے بہتر باؤلر بنا سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی کے اوائل میں سرزمین انگلستان پہنچے گی جہاں اس کے دورے کا باضابطہ آغاز 19 جولائی سے اوول میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔ سیریز میں مجموعی طور پر تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے کھیلے جائیں گے۔
مشابہ تحاریر:
عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر
باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
بلے باز چل پڑے تو پاکستان انگلستان کو ہرا سکتا ہے: عبد القادر
پاکستان کی کوچنگ کے امیدوار؛ عاقب، قادر، اعجاز اور ڈین جونز
انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/eng-sa-2012-abdul-qadir-to-guide-imran-tahir/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>1</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/sl-pak-2012-sri-lakna-a-tough-opponent-dav-whatmore/</link>
<comments>http://cricnama.com/sl-pak-2012-sri-lakna-a-tough-opponent-dav-whatmore/#comments</comments>
<pubDate>Thu, 17 May 2012 05:12:46 +0000</pubDate>
<dc:creator>شہاب نفیس</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[سری لنکا پاکستان 2012ء]]></category>
<category><![CDATA[ڈیو واٹمور]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14428</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سال میں اپنے دوسرے بڑے امتحان یعنی دورۂ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ٹیم کا تربیتی لاہور میں سخت گرمی میں جاری ہے اور کھلاڑی مشقوں میں جتے ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو مکمل اندازہ ہے کہ سری لنکا دورہ کس قدر کٹھن ہوگا [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سال میں اپنے دوسرے بڑے امتحان یعنی دورۂ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ٹیم کا تربیتی لاہور میں سخت گرمی میں جاری ہے اور کھلاڑی مشقوں میں جتے ہوئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو مکمل اندازہ ہے کہ سری لنکا دورہ کس قدر کٹھن ہوگا اور کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے جزیرے میں قومی ٹیم کا کڑا امتحان ہوگا۔
ڈیو واٹمور سمجھتے ہیں کہ گرم موسم میں مشقیں سری لنکا کے موسم سے آشنائی میں مددگار ثابت ہوگی (تصویر: AFP)
سری لنکا کے دورے کا باضابطہ آغاز یکم جون کو ہمبنٹوٹا میں پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید ایک ٹی ٹوئنٹی، 5 ایک روزہ اور تین ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی۔
لاہور کا درجۂ حرارت آجکل 50 درجے ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے اور اس سخت موسم میں کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں ان کی فٹنس کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واٹمور نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑیوں کو سری لنکا کی آب و ہوا سے مانوس ہونے میں کچھ زیادہ دقت پیش نہیں آئے گی کیونکہ مہمان ٹیم کو سر لنکا میں تقریباً ایسے ہی ماحول سے سابقہ پڑے گا۔ واٹمور کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں یہاں گرمی میں پریکٹس کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ سری لنکا کا موسم بھی گرم ہو گا اور کھلاڑیوں کو وہاں کے ماحول سے مناسبت پیدا کرنے میں کوئی خاص دشواری پیش نہیں آئے گی۔ کچھ کھلاڑی دورے کے لئے اپنی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے گرمی میں خوب محنت کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگاکیونکہ ہم ایک بہت مضبوط ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے جا رہے ہیں۔
گو کہ سری لنکا کی حالیہ ٹیسٹ معرکوں میں کارکردگی قابل ذکر نہیں رہی لیکن پھر بھی محدود اوورز کے مرحلے میں وہ آسٹریلیا میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ایک سخت ثابت ہوا اس لیے پاکستان کو بہت جان لڑانا ہوگی۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ سری لنکا میں تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے علیحدہ دستوں کا اعلان کیا تھا، جس کے حوالے سے واٹمور کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل سے مطمئن ہیں اور ہر کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹ میں اس کی مناسبت کے لحاظ سے منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلین نژاد کوچ نے کہا کہ جہاں تک ٹیم کی قیادت کا تعلق ہے تو یہ میرا معاملہ نہیں، پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے گا میں اس کی تائید کروں گا۔ انہوں نے دورے کے لئے کچھ نا تجربہ کار کھلاڑیوں کے انتخاب کی بھی حمایت کی اور کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں کچھ نئے چہرے شامل ہیں جو یہ ایک مثبت پہلو ہے۔
واٹمور، جو ماضی میں کوچ کی حیثیت سے طویل عرصے تک سری لنکا میں خدمات انجام دے چکے ہیں، نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کی وکٹیں بلے بازی کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔
مشابہ تحاریر:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر
جلد قومی ٹیم میں مستقل مقام حاصل کر لوں گا: خالد لطیف
دورۂ سری لنکا کے لیے عدم انتخاب، عبد الرزاق کی تنقید
دورۂ سری لنکا کے لیےمنتخب نہ ہونے پر کامران اکمل رنجیدہ
محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/sl-pak-2012-sri-lakna-a-tough-opponent-dav-whatmore/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/two-or-three-options-for-hosting-of-series-against-australia-intikhab-alam/</link>
<comments>http://cricnama.com/two-or-three-options-for-hosting-of-series-against-australia-intikhab-alam/#comments</comments>
<pubDate>Wed, 16 May 2012 18:14:57 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[انتخاب عالم]]></category>
<category><![CDATA[پاکستان آسٹریلیا 2012ء]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14419</guid>
<description><![CDATA[پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان محدود اوورز کی اہم ترین سیریز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے، کیونکہ سری لنکا نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس کا شیڈول اولین سری لنکا پریمیئر لیگ سے متصادم ہو رہاہے۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر سیریز کے لیے [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان محدود اوورز کی اہم ترین سیریز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے، کیونکہ سری لنکا نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس کا شیڈول اولین سری لنکا پریمیئر لیگ سے متصادم ہو رہاہے۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر سیریز کے لیے نئے میزبان کی تلاش ہے ورنہ خدشہ ہے کہ یہ اہم سیریز ہی منسوخ ہو جائے گی جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کی تیاریوں کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرے گی کیونکہ پاکستان 5 ایک روزہ مقابلوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے چند ہفتے قبل ہونے والی یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے
کیونکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر بیرون ملک ہی کوئی مقام تلاش کرنا پڑے گا اور اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ انتخاب عالم نے معروف ویب سائٹ پاک پیشن سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ گو کہ ابھی نئے مقام کا تعین باقی ہے تاہم پاک-آسٹریلیا سیریز ضرور منعقد ہوگی۔
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا سری لنکا میں عدم انعقاد مایوس کن ضرور تھا کیونکہ یہ سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل پاکستان کو زبردست تیاریوں کا موقع فراہم کرتا لیکن یہ معاملہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا اور ہمیں اپنے سری لنکا کے متبادل کے طور پر دو سے تین مقامات رکھنے چاہئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈمیں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والےانتخاب عالم نے  اس شبے کو رد کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ سیریز متبادل مقامات کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی منسوخی کا کوئی امکان نہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ متعدد آپشنز پر غور کر رہا ہے جو سری لنکا کے متبادل بن سکتے ہیں۔ ہم ہفتے ڈیڑھ میں مزید تفصیلات طے کر لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ متبادل مقامات کے حوالے سے تلاش مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرے گا۔ ہماری نظریں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ یہ ایک شاندار سیریز ہوگی چاہے جہاں بھی کھیلی جائے۔
مشابہ تحاریر:
باؤلنگ کوچ کا اعلان دورۂ سری لنکا کے بعد
سری لنکا نے پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا
واٹمور ایشیا کپ سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے: انتخاب عالم
ڈیو واٹمور پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی عہدیداران سے ملاقات کریں گے
مشتاق احمد کا انوکھا ولیمہ، بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے کرکٹرز کی پاکستان آمد کا امکان
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/two-or-three-options-for-hosting-of-series-against-australia-intikhab-alam/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/england-must-win-series-against-the-west-indies-to-stay-as-the-number-one-ranked-test-side/</link>
<comments>http://cricnama.com/england-must-win-series-against-the-west-indies-to-stay-as-the-number-one-ranked-test-side/#comments</comments>
<pubDate>Wed, 16 May 2012 17:58:03 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[آئی سی سی]]></category>
<category><![CDATA[انگلستان]]></category>
<category><![CDATA[ویسٹ انڈیز]]></category>
<category><![CDATA[انگلستان ویسٹ انڈیز 2012ء]]></category>
<category><![CDATA[عالمی درجہ بندی]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14412</guid>
<description><![CDATA[انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل (جمعرات) سے لندن کے تاریخی میدان لارڈز سے ہو رہا ہے اور حالیہ ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کے خلاف توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلستان کو لازماً فتح حاصل کرنی ہے کیونکہ اس کی عالمی [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل (جمعرات) سے لندن کے تاریخی میدان لارڈز سے ہو رہا ہے اور حالیہ ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کے خلاف توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلستان کو لازماً فتح حاصل کرنی ہے کیونکہ اس کی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار رہنے کا دارومدار جیت پر ہے۔
اینڈریو اسٹراس کے انگلستان کو رواں سال اپنی نمبر ون پوزیشن بچانے کے لیے کافی پاپڑ بیلنا پڑیں گے (تصویر: Getty Images)
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انگلستان اس وقت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، گو کہ جنوبی افریقہ کے پوائنٹس بھی اتنے ہی ہیں لیکن انگلستان کو چند اعشاریہ کی بدولت اس پر برتری حاصل ہے جو انگلستان ویسٹ انڈیز سیریز کے برابر ہونےکی صورت میں بھی ختم ہو جائے گی اس لیےانگلستان کو بہرصورت یہ سیریز جیتنی ہے۔
سیریز 0-0 یا 1-1 سے برابر ہونے کی صورت میں انگلستان کو دو پوائنٹس سے محروم ہو جانا پڑے گا اور یوں انگلستان-جنوبی افریقہ ٹکراؤ سے قبل ہی پروٹیز کو بابائے کرکٹ پر نفسیاتی برتری حاصل ہو جائے گی۔
12 جولائی کو پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد اور 19 جولائی کو انگلستان-جنوبی افریقہ سے قبل سالانہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا اور انگلستان پوری کوشش کرے گا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرے اور یوں آسٹریلیا، پاکستان یا جنوبی افریقہ کی سالانہ ٹیسٹ چیمپئن شپ اپ ڈیٹ کے بعد سرفہرست آنے کی امیدوں پر پانی پھیر دے۔
البتہ 1-0 یا 2-1 سے فتح انگلستان کو 116 ریٹنگ پوائنٹس پر برقرار رکھے گی جبکہ 2-0 سے فتح کے نتیجے میں اسے ایک قیمتی پوائنٹ بھی ملے گا۔ اگر وہ کلین سویپ میں کامیاب ہوتا ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 118 ہو جائے گی۔
اگر خلاف توقع انگلستان 2-0 یا 3-0 سے ہار جاتا ہے تو اسے پہلی پوزیشن سے گر کر چوتھی پوزیشن پر جانا پڑے گا اور جنوبی افریقہ اول، آسٹریلیا دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پر قابض ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیونرائن چندرپال ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی فہرست میں اول نمبر پر ہیں اور انہیں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے انگلش سرزمین پر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کے علاوہ انگلستان کے ایلسٹر کک بھی ایسے بلے باز ہیں جو سرفہرست 10 میں موجود ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی کارکردگی انہیں مزید آگے لے جا سکتی ہے۔
گیند بازوں میں انگلستان کے جمی اینڈرسن اور گریم سوان سرفہرست حریفوں ڈیل اسٹین اور سعید اجمل کے قریب آنے کی کوشش کریں گے، جو بدستور اول و دوئم پوزیشن پرموجود ہیں۔ ان کے علاوہ اسٹورٹ براڈ بھی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
انفرادی درجہ بندی پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر تازہ تر ہوگی جبکہ ٹیموں کی درجہ بندی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے خاتمے پر اپ ڈیٹ کی جائے گی جو 11 جون کو ایجبسٹن، برمنگھم میں آخری ٹیسٹ میچ مکمل ہونے کے بعد جاری ہوگی۔
ٹیسٹ کی مکمل عالمی درجہ بندی کے لیے کرک نامہ کا خصوصی صفحہ ملاحظہ کریں
مشابہ تحاریر:
ویسٹ انڈیز کو  سہارا دینے سیموئلز انگلینڈ پہنچ گئے
دورۂ انگلستان: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی قلت کا شکار
کیا پاکستان واقعی ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بن سکتا ہے؟
دورۂ انگلستان، کرس گیل کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے
عالمی درجہ بندی: عمر اکمل سرفہرست 10 بلے بازوں میں، شکیب سرفہرست آل راؤنڈر
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/england-must-win-series-against-the-west-indies-to-stay-as-the-number-one-ranked-test-side/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/shabbir-ahmed-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-spot-fixing-scandal-in-ipl/</link>
<comments>http://cricnama.com/shabbir-ahmed-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-spot-fixing-scandal-in-ipl/#comments</comments>
<pubDate>Wed, 16 May 2012 17:00:10 +0000</pubDate>
<dc:creator>احمد جٹ</dc:creator>
<category><![CDATA[بھارت]]></category>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[آئی پی ایل]]></category>
<category><![CDATA[شبیر احمد]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14402</guid>
<description><![CDATA[بھارت میں نوجوان کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کے دھندے میں ملوث ہونے نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور ایک جانب جہاں سابق کھلاڑی مختلف پہلوؤں سے بھارتی کھلاڑیوں اور کرکٹ نظام کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں موجودہ کرکٹرز بھی ان کرتوتوں پر خاموش نہیں ہیں۔ اس حوالے سے کرک نامہ سے خصوصی گفتگو [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
بھارت میں نوجوان کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کے دھندے میں ملوث ہونے نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور ایک جانب جہاں سابق کھلاڑی مختلف پہلوؤں سے بھارتی کھلاڑیوں اور کرکٹ نظام کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں موجودہ کرکٹرز بھی ان کرتوتوں پر خاموش نہیں ہیں۔ اس حوالے سے کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بدعنوانی کے ثبوت سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خاموشی نہیں اختیار کرنی چاہیے بلکہ اسے بالکل وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو اس نے 2010ء میں انگلستان میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فکسنگ میں ملوث ہونے کی وڈیوز منظر عام پرآنے کے بعد ادا کیا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر بدستور سوالیہ نشان موجود ہے، شبیر احمد (تصویر: AFP)
شبیر احمد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی عالمی کرکٹ کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، اور انڈین پریمیئر لیگ بھی اس کے ایک اہم رکن ملک کے زیر انتظام ہو رہی ہے، لہٰذا بدعنوانی کے ان واقعات کی تحقیقات کے لیے آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کے شعبے(اے سی ایس یو) کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور کسی دباؤ میں آئے بغیر الکل ویسی ہی تحقیق کرنی چاہیے جیسی پاکستانی کرکٹرز کی گئی تھی۔
شبیر احمد کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی کھلاڑیوں کی کرپشن کی وڈیوز منظر عام پر آئی تھیں تو ہر طرف سے پاکستان پر انگلیاں اٹھائی گئیں، حتیٰ کہ تحقیقات ہونے سے قبل ہی انہیں مجرم قرار دے دیا گیا، جبکہ اب بھارتی کھلاڑیوں کے کرتوت سامنے آئے ہیں تو ویسا شور برپا نہیں جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ شبیر احمد نے واضح کیا کہ وہ بھارتی کرکٹ کے خلاف نہیں ہیں، لیکن کرکٹ میں اگر کہیں بھی بدعنوانی ہوتی ہے تو آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک  کرے۔
طویل القامت فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تو پاکستان کرکٹ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کو اس معاملے میں تفتیش کرنے کی کھل کر اجازت دی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی پاکستانی بورڈ کے طریق کار پر عمل کرنا چاہیے تاکہ اس کرپشن کی شفاف تحقیقات ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر بدستور سوالیہ نشان موجود ہے کہ اتنے فعال شعبے کے ہوتے ہوئے بھی کرپشن کے یہ واقعات کس طرح رونما ہوجاتے ہیں۔
شبیر احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ورنہ اس معاملے میں بھی کسی نہ کسی طرح پاکستانی کرکٹرز کو بدنام کرنے کے لیے گھسیٹا جاتا۔
پاکستان پریمیئر لیگ کے حوالے سے شبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پریمیئر لیگ کے آنے سے ایسا نادر ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس کو دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس ڈومیسٹک انفرا اسٹرکچر اتنا معیاری نہیں ہے جتنا دیگر ممالک میں ہے اس کے باوجود دنیائے  کرکٹ میں کئی عظیم کھلاڑی یہیں سے سامنے آئے۔ اب بھی کئی ایسے گمنام ستارے پاکستانی کرکٹ سے وابستہ ہیں جو اس ایونٹ سے دنیا کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو کوئی تنہا نہیں کرسکتا کیونکہ یہ کرکٹ کی نرسری ہے۔
مشابہ تحاریر:
آئی پی ایل پر لگ گیا داغ؛ بھارتی ٹی وی کا ’خفیہ آپریشن‘، تہلکہ خیز انکشافات
بھارت میں کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت، بورڈ مسائل کی دلدل میں
راہول ڈریوڈ راجستھان رائلز کے نئے کپتان مقرر
آئی پی ایل کے دروازے بند ہونا مایوس کن ہے: کامران اکمل
آئی پی ایل اخراج، احتجاج کے بجائے ‘بیک ڈور پالیسی’ اپنائی جائے: توقیر ضیا
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/shabbir-ahmed-exclusive-interview-to-cricnama-regarding-spot-fixing-scandal-in-ipl/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/india-tv-sting-operation-ipl-players-suspended/</link>
<comments>http://cricnama.com/india-tv-sting-operation-ipl-players-suspended/#comments</comments>
<pubDate>Tue, 15 May 2012 18:28:53 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[بھارت]]></category>
<category><![CDATA[آئی پی ایل]]></category>
<category><![CDATA[بی سی سی آئی]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14386</guid>
<description><![CDATA[بھارت کے بدنام زمانہ ٹیلی وژن چینل ’انڈیا ٹی وی‘ کے ایک خفیہ آپریشن نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے جس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑی میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے متعدد کھلاڑیوں کی نہ صرف گفتگو کرتے ہوئے وڈیو بنائی ہیں بلکہ [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
بھارت کے بدنام زمانہ ٹیلی وژن چینل ’انڈیا ٹی وی‘ کے ایک خفیہ آپریشن نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے جس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑی میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے متعدد کھلاڑیوں کی نہ صرف گفتگو کرتے ہوئے وڈیو بنائی ہیں بلکہ دوران گفتگو چند اور کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جبکہ فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو ’کالا دھن‘ دینے اور دیگر ناجائز مراعات دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
سدھیندر کی جانب سے پھینکے گئے نو بال کی جھلک (تصویر: India TV)
’انڈیا ٹی وی‘ اپنی مصالحہ خبروں کے باعث بھارت میں ’خاص شہرت‘ رکھتا ہے، بالکل ویسی ہی شہرت جو برطانیہ کے ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کو حاصل تھی اور ٹیلی وژن چینل نے بھی عین وہی طریقہ اختیار کیا جو برطانوی اخبار نے اگست 2010ء میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پھانسنے کے لیے اختیار کیا تھا۔ اخبار کے خفیہ آپریشن کے نتیجے میں جن کھلاڑیوں کے نام اس ’کالے دھندے‘ میں سامنے آئے ان میں دکن چارجرز کے تدوری پرکاش چندر سدھیندر، کنگز الیون پنجاب کے شلبھ شری واستو اور امیت یادیو، پونے واریئرز کے موہنیش مشرا اور دہلی کے ابھینو بالی شامل ہیں۔ جنہیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے مکمل تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔
چینل نے ایک کھلاڑی کی فوٹیج ظاہر کی ہے جس نے خود کو سٹے باز ظاہر کرنے والے خفیہ صحافیوں سے سودے بازی کر کے میچ کے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر ایک بہت بڑا نو بال پھینکا۔ جس سے قبل اس کھلاڑی اور دونوں خفیہ صحافیوں کے درمیان ہونے والا بھاؤ تاؤ بھی خفیہ کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا گیا۔ اس ایک نو بال پھینکنے کے لیے کھلاڑی نے 50 ہزار روپے وصول کی۔ اس کے علاوہ ایک اور کھلاڑی کے ساتھ ہونے والی فون پر گفتگو ٹیلی وژن چینل کی فوٹیج میں شامل ہے جس نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں نو بال پھینکنے کے لیے 10 لاکھ روپے مانگے۔
ٹیلی وژن چینل کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ خفیہ آپریشن ایک سال کی محنت سے مکمل کیا ہے۔ کھلاڑیوں سے اسپورٹس ایجنٹوں کی صورت میں ملنے والے صحافیوں نے مئی 2011ء میں اپنے ’شکاروں‘ سے ملاقاتوں کا آغاز کیا اور رپورٹ ٹھیک ایک سال بعد مکمل ہوئی ہے۔ رپورٹ میں سب سے پہلے دکن چارجرز کے پرکاش چندر سدھیندر کے گزشتہ سال مئی کے بیانات ظاہر کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے آئی پی ایل، رنجی ٹرافی یا بین الاقوامی سطح پر کسی بھی سطح کے میچ میں مقررہ اوور میں نو بال یا باؤنسر پھینکنے کے ذریعے اسپاٹ فکسنگ پر رضامندی ظاہر کی اور مبینہ اسپورٹس ایجنٹوں سے اگلی ملاقات میں انہوں نے ایک نو بال کےلیے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور ڈیل ’ڈن‘ ہو گئی اور اگلے روز یعنی 30 مئی 2011ء کو ایک اندور لیگ نامی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ایک بہت ہی بڑا نو بال پھینکا جس پر کمنٹیٹر تک حیران رہ گئے۔
رپورٹ میں کنگز الیون پنجاب کے دوسرے کھلاڑی شلبھ شری واستو تھے جنہوں نے فون کال پر مبینہ ایجنٹ سے گفتگو کے دوران ایک نو بال کے عوض 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ باضابطہ ملاقات کے دوران شلبھ نے کئی حیران کن انکشافات کیے جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ فرنچائزز اپنے کھلاڑیوں کو معاہدے کی رقم کے علاوہ بھی کالا دھن دیتی ہیں یعنی وہ ظاہری معاہدے کے برعکس کھلاڑیوں کو بہت بڑی رقوم اضافی صورت میں بھی دیتی ہیں۔ انہوں نے پونے واریئرز کے کھلاڑی منیش پانڈے کو فرنچائز کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی ایک مرسڈیز دینےکا بھی انکشاف کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک کھلاڑی منوندر بسلا کو 75 لاکھ روپے کا کالا دھن دینے کے بارے میں بتایا۔
تیسرا کھلاڑی جو انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کی زد میں آیا وہ پونے واریئرز کا موہنیش مشرا تھا جن سے اگست 2011ء میں خفیہ صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس میں موہنیش نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل میں اس کا معاہدہ 30 لاکھ روپے تھا، اسے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے فرنچائز کی جانب سے دیے گئے یعنی کہ ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کا کالا دھن۔ اور انہوں نے تو یہ تک کہہ ڈالا کہ ”بی سی سی آئی کے اگر علم میں نہ ہوتا کہ کھلاڑیوں کو کالا دھن مل رہا ہے، تو یہ کام ہوتا ہی نہیں۔“ یعنی کہ یہ سب دنیا کے سب سے امیر بورڈ بی سی سی آئی کی ناک تلے ہوتا رہا اور انکشاف سے ایسا ہی لگتا ہے کہ بورڈ بھی اس سے بے خبر نہیں تھا۔ موہنیش نے بھی منیش پانڈے کو فرنچائز کی جانب سے مرسڈیز دینے کے بارے میں بتایا تاہم انہوں نے اس کی قیمت 90 لاکھ روپے بتائی۔
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق انڈیا ٹی وی کے سربراہ رجت شرما نے کہا ہے کہ ان کے صحافیوں نے اسپورٹس ایجنٹس کی حیثیت سے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور انہیں آئی پی ایل میں دیگر فرنچائزز کے ساتھ بہتر معاہدوں کی پیشکش کی اور اسی بات چیت کے دوران کھلاڑیوں سے اسپاٹ فکسنگ کے سلسلے میں بات کی گئی۔ شرما کا کہنا ہے کہ اس خفیہ آپریشن کے دوران صحافیوں نے 20 سے زائد کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جن میں سے صرف پانچ نے اسپاٹ فکسنگ پر آمادگی ظاہر کی جبکہ کئی نوجوان کھلاڑیوں نے تو پیسے کی بات کرنے ہی سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور پیسے کے لیے نہیں کھیلتے۔
البتہ اس بیان کے باوجود جن پانچ کھلاڑیوں کا نام آیا ہے، ان میں سے چند نے جس ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ معمولی رقوم کے عوض اسپاٹ فکسنگ پر رضامندی ظاہر کی ہے، وہ اس ’تفریحی میلے‘ کے کئی رخوں کو بے نقاب کر سکتا ہے۔
یہ ہوشربا انکشافات سامنے آنے کے بعد بھارت کے کرکٹ بورڈ میں بھی کھلبلی مچ چکی ہے اور اس نے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وڈیو میں پیش کردہ پانچوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس رپورٹ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل گورننگ کونسل اجلاس کے بعد اس معاملے میں موزوں ترین قدم اٹھائے گا جس کے لیے اسے انڈیا ٹی وی سے مکمل فوٹیج کی ضرورت ہے۔
کرکٹ بورڈ کے سربراہ این شری نواسن نے قومی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کو کہا ہے کہ اگر اس رپورٹ میں سچائی موجود ہے تو ہم کھلاڑیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ہم نے تمام کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تاہم شری نواسن کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل صاف شفاف ہے۔
اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا بی سی سی آئی کا کمیشن بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ (اے سی ایس یو) کے سابق سربراہ روی سوانی کی زیر قیادت کام کرے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھارت کے تین کھلاڑی محمد اظہر الدین، اجئے جادیجا اور منوج پربھاکر میچ فکسنگ الزامات میں سزائیں بھگت چکے ہیں۔ جبکہ حال ہی میں پاکستان کے تین کھلاڑی سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے کم از کم پانچ، پانچ سال کی پابندیاں بھگت چکے ہیں اور تینوں کو برطانیہ میں قید کی سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی پی ایل کے دامن پر لگنے والے اس داغ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کس طرح دھوتا ہے۔
مشابہ تحاریر:
بھارت میں کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت، بورڈ مسائل کی دلدل میں
‘ٹیم انڈیا’ کی صلاحیتوں کو برباد کرنے کا اصل ذمہ دار بی سی سی آئی
بھارت میں اسپاٹ فکسنگ تحقیقات آئی سی سی کا اصل امتحان ہوگا: شبیر احمد
بھارتی فیصلہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگا: پی سی بی
چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی: بھارت پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر رضامند
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/india-tv-sting-operation-ipl-players-suspended/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>5</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/seniors-should-forget-their-captaincy-aspirations-and-support-hafeez-waqar-younis/</link>
<comments>http://cricnama.com/seniors-should-forget-their-captaincy-aspirations-and-support-hafeez-waqar-younis/#comments</comments>
<pubDate>Tue, 15 May 2012 12:12:00 +0000</pubDate>
<dc:creator>شہاب نفیس</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[محمد حفیظ]]></category>
<category><![CDATA[وقار یونس]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14372</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کرکٹ بورڈ کا آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپنا اور ایک روزہ مقابلوں میں انہیں نائب کپتان بنانا یقیناً ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے قومی کرکٹ شائقین، لکھاریوں اور سابق کرکٹرز کے درمیان ایک زبردست بحث کو جنم دے دیا ہے۔ جہاں ایک طرف کچھ لوگوں نے بورڈ کے [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپنا اور ایک روزہ مقابلوں میں انہیں نائب کپتان بنانا یقیناً ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے قومی کرکٹ شائقین، لکھاریوں اور سابق کرکٹرز کے درمیان ایک زبردست بحث کو جنم دے دیا ہے۔ جہاں ایک طرف کچھ لوگوں نے بورڈ کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں، وہیں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے جنہوں نے فیصلے کی بھرپور تائید کی ہے۔
سینئر کھلاڑی بطور کپتان حفیظ کا ساتھ دینا چاہیے: سابق کوچ
پاکستان کے سابق کوچ اور نامور تیز گیند باز وقار یونس بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے بورڈ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور دوسرے کھلاڑیوں پر محمد حفیظ کو ترجیح دینے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ وقار کا کہنا ہے کہ حفیظ کو ابتدائی مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بناکر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
معروف ویب سائٹ پاک پیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ حفیظ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہےاور پہلے مرحلے میں انہیں ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنانا بورڈ کی فہم و فراست کا ثبوت ہے۔ انہیں اگر ابتدا ہی میں ایک روزہ یا ٹیسٹ میچز کی قیادت سونپ دی جاتی تو یقیناً  یہ ایک غیر معقول فیصلہ ہوتا۔ حفیظ ایک اچھا انتخاب ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ سالوں سے قیادت کے معاملے میں تنازعات کا شکار رہی ہے اوردورۂ سری لنکا میں  حفیظ کا انتخاب بھی ایک ایسے وقت میں ہوا ہے  جبکہ کپتانی کے لئے دو امیدوار اور بھی موجود تھے۔ آنے والے مہینوں میں ٹیم کی کارکردگی کا گہرا تعلق اس بات سے بھی ہے کہ ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی بطور کپتان حفیظ کا ساتھ دیتے ہیں یا نہیں۔ وقار کا خیال ہے کہ ٹیم  کے سینئر کھلاڑیوں کو کپتانی کی خواہش دل سے نکال کر حفیظ کا ساتھ دینا چاہیے۔
وقار نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ حفیظ کو ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت حاصل ہو گی خاص طور پر سینئر کھلاڑیوں کی۔  جو کھلاڑی یہ  امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ٹیم قیادت کی  زمام کار  اُن کے ہاتھوں میں آئے گی، مجھے امید ہے کہ وہ ٹیم اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خواہشات کو پس پشت ڈال کر حفیظ کے ساتھ تعاون کریں گے۔وقار نے کہا کہ حفیظ نے ہمیشہ ٹیم کپتان کا ساتھ دیا ہے لہٰذا وہ اس بات کے بجا طور پر مستحق ہیں کہ اُن کا بھی ساتھ دیا جائے۔ مجھے امید ہے کہ حفیظ کے لئے ماحول سازگار رہے گا۔
دورۂ سری لنکا کے لئے وہاب ریاض بھی منتخب نہیں ہو سکے۔ پاکستان حالیہ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف تو جیت سے ہمکنار ہوا مگر وہاب کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ بھارت کے خلاف انہوں نے چار اوورز میں بغیر وکٹ حاصل کئے 50 رنز دیئے۔ وقار یونس نے وہاب ریاض کی عدم شمولیت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کا عدم انتخاب ان کے اپنے مسائل اور طرز عمل کی وجہ سے ہے۔وقار نے کہا کہ کوچنگ کو دوران میں نے اکثر وہاب کو جدوجہد کرتے پایا۔ کبھی ان کا باؤلنگ ایکشن مسئلہ کرتا اور کبھی ان کا رویہ ہوتا۔ میں ہمیشہ اسے سمجھاتا کہ کامیابی کے لئے محنت اور ہدف کا تعین بہت اہم ہے۔ مگر ایسا لگتا ہے کہ وہاب موجودہ کوچ کو متاثر نہیں کر سکے، اسی لئے ٹیم سے باہر ہیں۔ یہ سب سیکھنے کے عمل کا حصہ ہے،  وہ ابھی جوان ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ اپنی خامیوں کو دور کر کے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہو جائیں گے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد سمیع کا دورۂ سری لنکا کے لئے تینوں فارمیٹس میں انتخاب وقار کے لئے حیرت کا باعث تھا۔ وقار نے کہا سمیع کی شمولیت میرے لئے واقعی حیران کن ہے۔ سلیکٹرز کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کا انتخاب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ جیسے کلب کرکٹ مقابلوں میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر نہ کریں۔ سلیکٹرز سے میری گزارش ہے کہ پیچھے چلنے کی بجائے آگے بڑھیں۔  سمیع اور اس جیسے دوسرے کھلاڑیوں کو ماضی میں بارہا آزمایا  جا چکا ہے اور وہ ہمیشہ بڑے مقابلوں میں ناکام ہوئے ہیں۔
وقار کھلاڑیوں کی سلیکشن کے ایک پہلو سے سخت نالاں نظر آئے۔ اُن کے مطابق سلیکٹرز نے جو پالیسی اپنا رکھی ہے اس کا مقصد علاقائی منتظمین کو خوش رکھنا لگتا ہے۔ وقار کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کی وجہ سے بہت سے ایسے کھلاڑی جو اپنا اچھا وقت گزار چکے ہوتے ہیں، ٹیم کا حصہ بنا دیئے جاتے ہیں ۔ اور ایسا محض اس لئے کیا جاتا ہے کہ بورڈ اور سلیکٹرز کو علاقائی منتظمین کی حمایت حاصل رہے۔
وقار کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں دورۂ سری لنکا کے لیے اسکواڈ کے انتخاب کے حوالے سے سلیکٹرز نے مصلحت اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس ضمن میں یاسرعرفات اور سہیل تنویر کی شمولیت میرے لئے باعث حیرت ہے۔ جب یاسر اچھی گیند بازی کر رہا تھا تو اس کو ٹیم سے باہر رکھا گیا اور اب اچانک سلیکٹرز کی نظرِعنایت اس پر پڑ گئی ہے اور اسے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔سہیل تنویر کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ اسی طرح فیصل اقبال کا انتخاب بھی حیران کن ہے۔ تعجب ہے کہ کسی نوجوان کھلاڑی کو ان پر ترجیح کیوں نہ دی گئی جبکہ ان کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کے کئی مواقع مل چکے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ٹیم میں کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جن کو نہیں ہونا چاہیے تھا مگر وہ علاقائی منتظمین کی وجہ سے ٹیم میں شامل کر دیئے گئے۔
وقار، جنہوں نے اپنے 14 سالہ مثالی کریئر میں789 وکٹیں حاصل کیں، سلیکٹرز کو مشورہ دیتے ہیں کہ تینوں فارمیٹس کے لئے الگ الگ اسکواڈز کے معاملے میں ذرا صبر سے کام لیں۔عین ممکن ہے کہ ابتدا میں یہ حکمت عملی بارآور ثابت نہ ہو۔ سلیکٹرز کو چاہیے کہ اس تجربے کو تھوڑا وقت دیں۔انہوں نے کہا کے استحکام اور سمجھ بوجھ کے ساتھ فیصلے کرنے میں ہی پاکستان کرکٹ کی کامیابی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کے ہر فارمیٹ میں تبدیلیاں تو کرنی پڑتی ہیں مگر اس دفعہ سلیکٹرز نے کچھ زیادہ ہی الٹ پلٹ کی ہے۔ پاکستان کرکٹ تاریخ میں المیہ ہی یہ رہا ہے کہ یہاں کوئی چیز بگڑی اور وہیں بڑی بڑی تبدیلیاں کر ڈالیں، جس کا نتیجہ بالآخر نظام کی تباہی کی صورت میں سامنے آتا رہا۔ میرا بورڈ کو یہ مشورہ ہے کہ اسکواڈز سے متعلق اس نئی حکمت عملی کو تھوڑا وقت دیں اور جلدی میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ اسی طرح حفیظ کو بھی پاؤں جمانے کا موقع ملنا چاہیے۔ ٹیم، سلیکشن کمیٹی، کوچز اور چیئرمین شپ میں ہر وقت تبدیلی لاتے رہنا کوئی اچھی حکمت عملی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کے کرکٹ کے حوالے سے ہمارے یہاں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ ماضی قریب میں اتنے نشیب و فراز دیکھنے اور تنازعات میں گھر جانے کے باوجودپاکستان اچھی کرکٹ کھیلتا رہا۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے حال ہی میں ایک بیان میں الزام لگایا تھا محسن خان اور وقار یونس اُن کو ٹیم سے باہر کرنے میں سر گرم رہے ہیں اور سابق کوچزنے ان کو ضائع کیا اور ان کو بیٹنگ میں بہت نیچے بھیجتے رہے۔ ان الزامات کے حوالے سے وقار یونس کا یہ کہنا تھا کہ میڈیا میں ایسے بیانات دینے اور شکایتیں کرنے کے بجائے عبدالرّزّاق کو اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے ہوئے یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اس وقت ٹیم سے کیوں باہر ہے۔وقار نے کہا کہ میرے خیال میں عبد الرزاق کو دکھڑا رونے کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اس وقت ٹیم میں کیوں نہیں جبکہ نہ میں اور نہ ہی محسن کوچ کے عہدے پر ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، وہ ہمیشہ اسی طرح گلے شکوے کرتا رہا ہے۔ وہ رچرڈ پائی بس سے بھی خوش نہیں تھا۔ اس کو چاہیے کہ دوسروں کو الزام دینے کے بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور موجودہ ٹیم سلیکٹرز کی رائے کو اپنے بارے میں ہموار کرے۔
مشابہ تحاریر:
آل راؤنڈ حفیظ، پاکستان آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی فتح یاب
”بڑ بولا“ حفیظ بورڈ عہدیداران کے لیے تشویش کا باعث
محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان
عالمی درجہ بندی: عمر اکمل سرفہرست 10 بلے بازوں میں، شکیب سرفہرست آل راؤنڈر
کوہلی کی طوفانی اننگز، بھارت کی امیدیں برقرار، پاکستان فائنل میں
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/seniors-should-forget-their-captaincy-aspirations-and-support-hafeez-waqar-younis/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/i-have-not-given-up-hope-of-an-international-recall-yasir-hameed/</link>
<comments>http://cricnama.com/i-have-not-given-up-hope-of-an-international-recall-yasir-hameed/#comments</comments>
<pubDate>Tue, 15 May 2012 10:05:48 +0000</pubDate>
<dc:creator>شہاب نفیس</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[یاسر حمید]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14361</guid>
<description><![CDATA[بہت سےپاکستانی شائقین کرکٹ کی نظر میں دورۂ سری لنکا کے لئے جن دستوں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ نئی ٹیم انتظامیہ مثبت انداز میں سوچ رہی ہے۔ تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے مختلف ٹیموں کا چناؤ اور ٹی ٹوئنٹی کے علیحدہ کپتان کا انتخاب (جو [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
بہت سےپاکستانی  شائقین کرکٹ کی نظر میں دورۂ سری لنکا کے لئے جن دستوں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ  نئی ٹیم انتظامیہ مثبت انداز میں سوچ رہی ہے۔ تینوں طرز کی کرکٹ کے لئے مختلف ٹیموں کا چناؤ اور ٹی ٹوئنٹی کے علیحدہ کپتان کا انتخاب (جو کچھ لوگوں کی نظر میں بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا) کر کے سلیکٹرز نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ محض لکیر کے فقیر نہیں ہیں اور ان میں جراتمندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے۔
تین الگ دستوں کا انتخاب دیکھ کر خوشی ہوئی۔زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملے گا: یاسر حمید (تصویر: Getty Images)
دستے میں شامل کھلاڑیوں میں جہاں ایک طرف کچھ ایسے مشہور نام شامل ہیں جو بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کے لئے کوشاں تھے، جیسا کہ محمد سمیع اور فیصل اقبال، وہیں کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن کی قسمت کا تارہ گردش میں ہے اور ملک کی نمائندگی  کے لیے ایک بار پھر ان پر نظر کرم نہیں ڈالی گئی۔
ایسے ہی ایک کھلاڑی یاسر حمید ہیں، جو آخری بار 2010 ء میں انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بین الاقوامی سطح پر ایکشن میں نظر آئے تھے، جبکہ اپنا آخری ایک روزہ میچ انہوں نے 2007ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ شاٹس کی کچھ ناقص سلیکشن کے باعث ان کی کارکردگی کو کافی دھچکا پہنچا حالانکہ وہ بلے بازی میں خداداد صلاحیت کے حامل تھے۔ کچھ کلہاڑیاں انہوں نے اپنے پیروں پر خود چلائیں، جیسا کہ برطانوی جریدے ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کو دیا گیا انٹرویو۔یہی وجہ ہے کہ یاسر کو مسلسل نظر انداز کیا  گیا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ میں یاسر کی واپسی کے امکانات اس وقت روشن ہوتے دکھائی دیے جب نئی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بارہا اس امر کی یقین دہانی کروائی گئی کہ اب کھلاڑیوں کا انتخاب اُن کے ماضی سے قطع نظر حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ حد تک اپنے عہد کو نبھایا لیکن اسے یاسر حمید کی بد قسمتی کہیے یا کچھ اور کہ وہ دورۂ سری لنکا کے لئے کسی بھی دستے میں شامل نہ ہو سکے۔
اس حوالے سے معروف ویب سائٹ پاک پیشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یاسر نے ٹیم میں اپنی عدم شمولیت افسوس کا اظہار کیا تو وہیں سلیکٹرز کے فیصلوں سے اتفاق بھی کیا۔
یاسر نے کہا کہ میں نے پنٹاگولر ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جن کی بنیاد پر میں پر امید تھا کہ حالیہ دورے میں میرا نام بھی شامل ہوگامگر بدقسمتی سے سلیکٹرزکا فیصلہ میرے خلاف رہا۔
ماضی میں سلیکشن کمیٹیاں کچھ کھلاڑیوں کو شامل کرنے یا نہ کرنے کی بنا پر تنقید کا بنی رہی ہیں مگر اس بار کم و بیش اچھا تاثر پایا جاتا ہے۔ یاسر کی نگاہ میں حالیہ دورے میں ہر فارمیٹ کے لئے علیحدہ اسکواڈ کا بھیجا جانا اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ایک حوصلہ افزا امر ہے۔
یاسر کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کی جانب سے تین الگ دستوں کا انتخاب دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملے۔ آفاق رحیم، حارث سہیل اور ایوب ڈوگر جیسے کم عمر اور ناتجربہ کار افراد کو ٹیم میں دیکھ کر یقیناً مجھے بہت خوشی ہو گی۔ خاص طور پر حارث سہیل کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوںاور مجھے امید ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گا۔
بہر حال  دورۂ سری لنکا کے لیے عدم انتخاب کی تلخ یادوں کو قصہ پارینہ سمجھتے ہوئے 34 سالہ یاسر اب بھی اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں انہیں ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔ انہیں یقین ہے کہ خدا کی مدد اور اپنی محنت کے بل بوتے پر وہ ایک بار پھر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یاسر کا کہنا ہے کہ میں جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں اور ایک کرکٹر ہونے کی حیثیت سے میں اپنے وطن کے کچھ بھی کر سکا، تو یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی۔ میں نے یقیناً غلطیاں کی ہوں گی مگر اب وہ سب ماضی کا حصہ ہیں۔ میں اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔ میں مستقبل میں ٹیم میں اپنی شمولیت کے حوالے سے مایوس نہیں ہوں اور اللہ سے دعا گو ہوں کہ میں محنت جاری رکھوں اور میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر کھل سکیں۔
یہ انٹرویو پاک پیشن نے خصوصی طور پر کرک نامہ کو ارسال کیا ہے اور ان کی اجازت سے اردو میں ترجمہ کر کے یہاں پیش کیا گیا ہے۔ انٹرویو کی فراہمی پر ہم پاک پیشن انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔
مشابہ تحاریر:
راحت علی مستقبل کا اسٹار بن سکتا ہے: یاسر حمید
زیبراز سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتحیاب؛ فیلکنز کو شکست
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز، ایبٹ آباد کی کوئٹہ کے خلاف آسان فتح
متنازع انٹرویو؛ یاسر حمید پر پابندی و جرمانہ عائد
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/i-have-not-given-up-hope-of-an-international-recall-yasir-hameed/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>1</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/bowling-coach-to-be-appointed-after-the-tour-of-sri-lanka-intikhab-alam/</link>
<comments>http://cricnama.com/bowling-coach-to-be-appointed-after-the-tour-of-sri-lanka-intikhab-alam/#comments</comments>
<pubDate>Mon, 14 May 2012 17:21:55 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[انتخاب عالم]]></category>
<category><![CDATA[این پونٹ]]></category>
<category><![CDATA[عاقب جاوید]]></category>
<category><![CDATA[محمد اکرم]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14348</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک موزوں باؤلنگ کوچ کی تلاش عاقب جاوید کے استعفے کے بعد سے جاری ہے اور اس عہدے کو حاصل کرنے سلسلے میں باضابطہ و بے ضابطہ دونوں سطحوں پر مختلف نام بھی سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک ایک باؤلنگ کوچ کی آسامی خالی ہے اور پاکستان رواں ماہ کے [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک موزوں باؤلنگ کوچ کی تلاش عاقب جاوید کے استعفے کے بعد سے جاری ہے اور اس عہدے کو حاصل کرنے سلسلے میں باضابطہ و بے ضابطہ دونوں سطحوں پر مختلف نام بھی سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک ایک باؤلنگ کوچ کی آسامی خالی ہے اور پاکستان رواں ماہ کے آخر میں دورۂ سری لنکا کے لیے بھی بغیر باؤلنگ کوچ کے روانہ ہوگا۔
ایک بہتر فیصلہ کرنے کی خاطر عاقب جاوید کے جانشیں کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے: انتخاب عالم
باؤلنگ کوچ کے لیے امیدوار کی حیثیت سے جن لوگوں کے نام ابھی تک سامنے آ چکے ہیں ان میں انگلستان کے این پونٹ واحد غیر ملکی امیدوار ہیں جبکہ ملکی امیدواروں میں مشتاق احمد، محمد اکرم، جلال الدین اور صبیح اظہر شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی کا نام کامیاب امیدوار کی حیثیت سے سامنے نہیں آیا۔ گو کہ کوچ تلاش کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ دورۂ سری لنکا سے قبل نئے باؤلنگ کوچ کی تقرری عمل میں آ جائے گی لیکن اب ایسا ممکن نہیں دکھائی دے رہا اور خود انتخاب عالم نے بھی کہہ دیا ہے کہ انتہائی غور و خوض کے بعد ایک بہتر فیصلہ کرنے کی خاطر نئے باؤلنگ کوچ کا تقرر دورۂ سری لنکا کے بعد تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ 'پاک پیشن' سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ”تقرری اب سری لنکا کے دورے کے بعد ہوگی، اور ابتدائی اطلاعات کے برخلاف سری لنکا میں قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ نہیں ہوگا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اہم عہدے کے لیے تقرری میں جلدی بازی سے کام نہیں لینا چاہتے – یہ جگہ ایک موزوں ترین فرد ہی کو ملنی چاہیے۔“
غیر ملکی ہیڈ اور فیلڈنگ کوچز کی تقرری کا حوالہ دیتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ”ہم اس وقت دو بہت اعلیٰ کوچز کے حامل یں اور ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ باؤلنگ کوچ بھی اسی سطح کا ہو۔“
معروف و غیر معروف امیدواران کے نام سامنے آنے کے بعد ذرائع ابلاغ میں کچھ ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بورڈ نے عہدے کے لیے کسی درخواست گزار کو موزوں نہیں پایا تاہم انتخاب عالم نے اس کی مکمل تردید کی اور کہا کہ تقرری میں تاخیر کی وجہ یہ نہیں ہے جو اس وقت افواہوں کی صورت میں بیان کی جا رہی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا روانہ ہوگی جہاں اس کے دورے کا باضابطہ آغاز یکم جون کو ہمبنٹوٹا میں پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سے ہوگا۔
مشابہ تحاریر:
پاکستان کا نیا باؤلنگ کوچ، این پونٹ یا محمد اکرم؟
کیا مشتاق احمد پاکستان کے باؤلنگ کوچ بن سکتے ہیں؟
پاکستان کی کوچنگ کے امیدوار؛ عاقب، قادر، اعجاز اور ڈین جونز
نئے قومی کوچ کی تلاش، سب سے اہم غیر ملکی امیدوار ڈیو واٹمور
دورۂ زمبابوے: انتخاب عالم کے بعد معاون کوچ عاقب جاوید کی بھی چھٹی
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/bowling-coach-to-be-appointed-after-the-tour-of-sri-lanka-intikhab-alam/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/chirpy-hafeez-is-a-concern-for-pcb-officials/</link>
<comments>http://cricnama.com/chirpy-hafeez-is-a-concern-for-pcb-officials/#comments</comments>
<pubDate>Mon, 14 May 2012 16:37:21 +0000</pubDate>
<dc:creator>احمد جٹ</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[محمد حفیظ]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14340</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ کی قائدانہ صلاحیتوں کو پختہ کرنے اور انہیں چند مفید مشورے دینے کے لیے بنانے کے لیے چند نشستیں منعقد کی ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعے نے ’کرک نامہ‘ کو بتایا ہے کہ بورڈ کو یہ علم ہے کہ محمد [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ کی قائدانہ صلاحیتوں کو پختہ کرنے اور انہیں چند مفید مشورے دینے کے لیے بنانے کے لیے چند نشستیں منعقد کی ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعے نے ’کرک نامہ‘ کو بتایا ہے کہ بورڈ کو یہ علم ہے کہ محمد حفیظ اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں اس احترام کی نظر سے نہیں دیکھے جاتے جو چند دیگر سینئر کھلاڑیوں کو حاصل ہے اس لیے حکام ان کو قیادت دیے جانے کے بعد سے تشویش کا شکار ہیں کہ عین ممکن ہیں کہ انہیں ٹیم کے دیگر اراکین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑے۔
اپنی 'مشورہ خانم' طبیعت کے باعث حفیظ ساتھی کھلاڑیوں میں "پروفیسر" کے نام سے مشہور ہیں (تصویر: AFP)
ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے پاس نئے کپتان کے تقرر کے لیے زیادہ کھلاڑی میسر نہیں تھے اور یہی وجہ ہے کہ چند بورڈ عہدیداران کی ہمدردیاں ہونے کے باعث حفیظ پر نظر کرم کی گئی۔ حکام کو معلوم ہے کہ حفیظ اپنی زیادہ بولنے کی عادت کی وجہ سے ٹیم اراکین میں مقبول نہیں ہےاور اسی وجہ سے انہیں آنے والے دنوں میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو ڈریسنگ روم میں ایک نیا تنازع جنم لے لے گا۔
ایک اور باوثوق ذریعے کا کہنا ہے کہ حفیظ ہمیشہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ دیگر کھلاڑیوں سے زیادہ ہوشیار اور عقلمند ہے اور ان کی رائے ہمیشہ مقدم ہوتی ہے اور ان کی اسی عادت کی وجہ سے انہیں مذاقاً ٹیم میں ”پروفیسر“ کا لقب دیا گیا، جو ان کی کھلاڑیوں میں عدم مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں کا ”استاد“ بننے کی اسی کوشش کی وجہ سے بورڈ حکام نے حفیظ کے لیے چند مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چند حکام نے بھی حفیظ سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہےکہ وہ اپنی عادات کو بدلیں کیونکہ اگر انہوں نےایسا نہیں کیا کہ وہ جلد ہی قیادت سے محروم ہو جائیں گے جو فی الوقت بورڈ نہیں چاہتا۔
پاکستان محمد حفیظ کی قیادت میں یکم جون کو پہلے ٹی ٹوئنٹی سے دورۂ سری لنکا کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔ تاہم پاکستان کے ایک روزہ اور ٹیسٹ دستے کی قیادت بدستور مصباح الحق کے پاس ہے۔
مشابہ تحاریر:
حفیظ کی تقرری، پی سی بی نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے: وقار یونس
محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان
عالمی درجہ بندی: عمر اکمل سرفہرست 10 بلے بازوں میں، شکیب سرفہرست آل راؤنڈر
کوہلی کی طوفانی اننگز، بھارت کی امیدیں برقرار، پاکستان فائنل میں
ایشیا کپ 2012ء؛ بنگلہ دیش ہاتھ آئی بازی ہار بیٹھا، پاکستان فتح یاب
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/chirpy-hafeez-is-a-concern-for-pcb-officials/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>2</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/sl-pak-2012-khalid-latif-exclusive-interview-regarding-his-selection-and-sl-tour/</link>
<comments>http://cricnama.com/sl-pak-2012-khalid-latif-exclusive-interview-regarding-his-selection-and-sl-tour/#comments</comments>
<pubDate>Mon, 14 May 2012 04:27:16 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[خالد لطیف]]></category>
<category><![CDATA[سری لنکا پاکستان 2012ء]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14328</guid>
<description><![CDATA[پاکستان نے رواں سال کی دوسری اہم ترین مہم یعنی دورۂ سری لنکا کے لیے اپنے اعلان کردہ دستہ میں مقامی کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ جن میں طویل انتظار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے منتخب ہونے والے کراچی کے بلے باز خالد لطیف [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان نے رواں سال کی دوسری اہم ترین مہم یعنی دورۂ سری لنکا کے لیے اپنے اعلان کردہ دستہ میں مقامی کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ جن میں طویل انتظار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے منتخب ہونے والے کراچی کے بلے باز خالد لطیف بھی شامل ہیں۔ اب تک 5 ایک روزہ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے خالد لطیف ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 2009-10ء کے بدقسمت دورۂ آسٹریلیا میں شامل تھے۔ وہ دورہ جب پاکستان کو کینگروؤں کی سرزمین پر تمام ہی مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن بعد ازاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2010ء میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست ان  کے بین الاقوامی کیریئر کے آگے ’فل اسٹاپ‘ لگاتی دکھائی دی لیکن اب ایک مرتبہ پھر موقع دیے جانے کے بعد خالد لطیف بہت زیادہ پراعتماد ہیں کہ اس مرتبہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں مستقبل مقام بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
سخت و انتھک محنت کا تحفہ ہے کہ میں اب دوبارہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوگیا ہوں (تصویر: Getty Images)
کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد لطیف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوجانے کے بعد میں مایوس نہیں ہوا تھا، بلکہ یہ ٹھان لی تھی کہ ملکی کرکٹ میں سخت محنت کرکے دوبارہ گرین شرٹ پہنے کا اعزاز حاصل کروں گا اور اس کے لیے میں نے انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے کام لیا۔ مایوسی سے کنارہ کشی کا نتیجہ ہے کہ آج میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دے رہا ہوں اور جلد ہی بین الاقوامی سطح پر ملک کی دوبارہ نمائندگی کر سکوں گا۔
خالد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بین الاقوامی  کرکٹ کے لیے مستعد و پھرتیلا فیلڈر ہونا کتنا لازمی ہے، اسی لیے انہوں نے اپنی فیلڈنگ پر بھی بھرپور توجہ دی ہے۔ بیٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ فارم میں آنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اسی سے ہم اپنی میچ فٹنس کا بھی ثبوت دیتے ہیں، میری فٹنس اور فارم میرے ڈومیسٹک کیریئر میں لگائے جانے والے رنز کے انبار سے ظاہر ہے اور اللہ تعالی کی جانب سے سخت و انتھک محنت کا تحفہ ہے کہ میں اب دوبارہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوگیا ہوں۔
ملکی کرکٹ میں کراچی ڈولفنز اور کراچی کی نمائندگی کرنے والے خالد لطیف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں بھی سخت محنت کی تھی، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بڑی اننگز کھیلی تھیں اور سلیکٹرز نے میری پرفارمنس اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے مجھے قومی ٹیم میں واپسی کا موقع دیا ہے۔ اس مرتبہ  میری بھرپور کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم کا مستقل رکن بنوں اور پاکستان کے لیے فتح گر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہوں۔
غیر ملکی کوچ کے حوالے سے خالد لطیف کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ہمیشہ ملکی کرکٹ کے مفاد میں اچھے فیصلے کیے ہیں اور وسیع تر تجربے کے حامل ڈیو واٹمور کی کوچنگ سے پاکستانی ٹیم کو کامیابیاں سمیٹنے میں مدد ملے گی۔میں لاہور میں لگنے والے کیمپ میں ان سے باقاعدہ کوچنگ لوں گا۔
خالد لطیف جنہیں صرف ٹی ٹوئنٹی دستے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، کا  اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کرتا ہوں اگر میں نے ملکی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں تیز اننگز کھیلی ہیں تو قائد اعظم ٹرافی اور پنٹاگولر کپ میں طویل اننگز کھیل کر یہ ثابت کیا ہے کہ میں وکٹ پر زیادہ دیر رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوں۔ مجھے پوری امید ہے کہ جلد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مستقل رکنے بننے کے بعد ٹیسٹ کیپ بھی حاصل کرلوں گا۔
کیونکہ یہ انٹرویو ’ماں کے عالمی دن‘ کے موقع پر لیا گیا، اس لیے خالد لطیف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری محنت سے زیادہ میری ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے اور انہوں نے میری ایسی تربیت کی ہے کہ میں کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی ہمت نہیں ہارتا کیونکہ مجھے یقین ہوتا ہے کہ میری ماں میری کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور ان کی دعائیں مجھے ناکام نہیں ہونے دیں گی۔
مشابہ تحاریر:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر
دورۂ سری لنکا کے لیے عدم انتخاب، عبد الرزاق کی تنقید
دورۂ سری لنکا کے لیےمنتخب نہ ہونے پر کامران اکمل رنجیدہ
محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان
کیا پاکستان واقعی ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بن سکتا ہے؟
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/sl-pak-2012-khalid-latif-exclusive-interview-regarding-his-selection-and-sl-tour/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>1</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/pakistan-welcomes-bcci-decision-to-include-pakistani-team-in-clt20-2012/</link>
<comments>http://cricnama.com/pakistan-welcomes-bcci-decision-to-include-pakistani-team-in-clt20-2012/#comments</comments>
<pubDate>Sat, 12 May 2012 18:18:16 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[بھارت]]></category>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[بی سی سی آئی]]></category>
<category><![CDATA[سیالکوٹ اسٹالینز]]></category>
<category><![CDATA[پی سی بی]]></category>
<category><![CDATA[چیمپئنز لیگ 2012ء]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14311</guid>
<description><![CDATA[نومبر 2008ء میں ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے سیاسی و کرکٹ تعلقات پر جو سرد مہری چھائی ہوئی تھی، اس کی برف اچانک پگھلتے دکھائی دے رہی ہے کیونکہ بھارت نے عرصہ دراز کے بعد پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے اپنے رویے میں کچھ تبدیلی دکھائی ہے۔ سنیچر [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
نومبر 2008ء میں ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے سیاسی و کرکٹ تعلقات پر جو سرد مہری چھائی ہوئی تھی، اس کی برف اچانک پگھلتے دکھائی دے رہی ہے کیونکہ بھارت نے عرصہ دراز کے بعد پاکستانی کرکٹ کے  حوالے سے اپنے رویے میں کچھ تبدیلی دکھائی ہے۔ سنیچر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں سال چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان سے ایک ٹیم مدعو کرنے پر رضامندی کا اظہار سرحد کے دونوں جانب ایک بہت اہم خبر بن کر سامنے آیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا یہ فیصلہ پاک-بھارت تعلقات کی بحالی میں پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ”یہ بلاشبہ پاکستان کے لیے بہت اچھی خبر ہے اور ہم بھارت کے اس مثبت قدم کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم گزشتہ کئی ماہ سے غور کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کس طرح بحال کیے جائیں اور یہ اس سمت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔“
انہوں نے کہا کہ ”ہمارے لیے یہ حیران کن اقدام نہیں تھا، بلکہ ایسی پیشرفت ہے جس کا ہمیں شدت سے انتظار تھا، کیونکہ ہم گزشتہ دو ماہ سے اس حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بتدریج قدم اٹھانا چاہتا ہے، اور ایک مرتبہ چیمپئنز لیگ میں اس سلسلے کے کامیابی سے آغازکے بعد ہم جونیئر اور سینئر ٹیموں کے ساتھ مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔“
انہوں نے کہا کہ ”پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے کرکٹ اور سفارتی دونوں حلقوں کو استعمال کیا گیا۔ اس سلسلے میں حکومت نے ہمیشہ مددگار کردار ادا کیا ہے۔ میرے خیال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ ہم نے آئی سی سی کے ایگویکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بھارتی عہدیداران کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لیے متعدد تجاویز رکھی تھیں۔ وہ ایک سیر حاصل ملاقات تھی جس میں ممکنات پر غور کیا گیا۔“
دوسری جانب سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، کیونکہ پاکستان کی موجودہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ہونے کے ناطے سی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کا اختیار اسی کو ہوگا۔ ایس آر سی اے کے صدر ذوالفقار ملک نے کہا کہ ”ہماری نظریں اس موقع پر مرکوز ہیں کیونکہ ہم اس سطح کی ٹیم جو چیمپئنز لیگ میں مقابلہ کر سکتی ہے۔ میں بھارت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں جو بالآخر دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔“
سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ”یہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کے حقیقی اظہار کا ایک شاندار موقع ہوگا۔ چیمپئنز لیگ میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلے کرنے کا موقع ملنا ایک خوش آئند امر ہے۔ بالآخر برف پگھلی ہے اور یہ ہمارے لیے بھی موقع ہے کہ ہم بھارتی کرکٹ شائقین کے سامنے ثابت کریں کہ پاکستان میں کرکٹ کی زبردست صلاحیتیں موجود ہیں۔“
اگر چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کی گورننگ کونسل نے 28 مئی کو اپنے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی سفارشات کو تسلیم کر لیا تو سیالکوٹ اسٹالینز رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اہل ہوگا۔
مشابہ تحاریر:
چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی: بھارت پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر رضامند
پاک بھارت سیریز کا معاملہ پھر کھٹائی میں
انگلستان پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلنے پر رضامند
باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
آئی پی ایل پر لگ گیا داغ؛ بھارتی ٹی وی کا ’خفیہ آپریشن‘، تہلکہ خیز انکشافات
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/pakistan-welcomes-bcci-decision-to-include-pakistani-team-in-clt20-2012/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/chance-of-pakistani-team-playing-in-champions-league-t20-2012/</link>
<comments>http://cricnama.com/chance-of-pakistani-team-playing-in-champions-league-t20-2012/#comments</comments>
<pubDate>Sat, 12 May 2012 16:12:04 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[بھارت]]></category>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[بی سی سی آئی]]></category>
<category><![CDATA[سیالکوٹ اسٹالینز]]></category>
<category><![CDATA[پی سی بی]]></category>
<category><![CDATA[چیمپئنز لیگ 2012ء]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14301</guid>
<description><![CDATA[دنیا بھر کی ڈومیسٹک چیمپئن کرکٹ ٹیموں کے میلے ”چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی“ میں ابتداء ہی سے پاکستان کی کوئی بھی ٹیم کھیلنے سے محروم رہی ہے، جس کی صرف ایک سادہ سی وجہ ہے کہ سی ایل ٹی 20 بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر نگیں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
دنیا بھر کی ڈومیسٹک چیمپئن کرکٹ ٹیموں کے میلے ”چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی“  میں ابتداء ہی سے پاکستان کی کوئی بھی ٹیم کھیلنے سے محروم رہی ہے، جس کی صرف ایک سادہ سی وجہ ہے کہ سی ایل ٹی 20 بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر نگیں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی راہ روکے رکھی بلکہ سی ایل ٹی 20 میں بھی کسی بھی پاکستانی ٹیم کو آج تک شرکت نہیں کرنے دی لیکن آج اچانک بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کی گورننگ کونسل کوسفارش کرے گا کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے کسی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سی ایل ٹی 20 کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد ہوگا جس میں بی سی سی آئی کی سفارش پر پاکستان کی کسی ٹیم کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ ہوگا۔
اگر سی ایل ٹی 20 کی گورننگ کونسل نے سفارش منظور کر لی تو پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ اسٹالینز رواں سال ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتا ہے
اس امر کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چنئی میں ہونے والے اجلاس کے بعد بورڈ سربراہ این شری نواسن نے کیا۔ جن کا کہنا تھا کہ ”ورکنگ کمیٹی نے رواں سال اکتوبر میں ہونے والی چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے ایک ٹیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایل ٹی ٹوئنٹی بھارتی کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ملکیت ہے۔ اس لیے ہم گورننگ کونسل کو سفارش کریں گے کہ بی سی سی آئی کو کسی پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سی ایل ٹی 20 اس سال بھی بھارت میں کھیلی جائے گی اور جہاں تک کسی پاکستانی ٹیم کو باضابطہ طور پر مدعو کرنے کا تعلق ہے، یہ کام گورننگ کونسل ہے۔ بی سی سی آئی گورننگ کونسل کو سفارش کرے گا اور وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ دے گی۔“انہوں نے کہا کہ ”اجلاس میں رواں سال ٹورنامنٹ کی ساخت اور حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد کےبارے میں گفتگو ہوئی تھی اور ممکن ہے کہ پاکستان سے بھی کسی ٹیم کو مدعو کیا جائے۔“
پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی میں سی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی ٹیم کو کھلانے کی خواہش ظاہر کر چکا ہے، کیونکہ وہ واحد اہم ٹیسٹ کھیلنے والا ملک ہے جسے اس ٹورنامنٹ کا کوالیفائر تک کھیلنے کی اجازت نہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ”اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی، اور نہ ہی کوئی گرین سگنل دیا گیا ہے۔ گو کہ پی سی بی گزشتہ تین سالوں سے ہم سے یہ مطالبہ کر رہا تھا، لیکن ہم نے اس کی درخواست پر غور نہیں کیا۔ البتہ اس مرتبہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ انہیں مدعو کرنے کا اچھا موقع ہے اور یوں ہم نے پی سی بی کی درخواست قبول کر لی ہے۔“
اجلاس کے دوران یہ این شری نواسن تھے جنہوں نے اس معاملے کو پیش کیا اور تمام شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سیاسی ماحول ایسا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی ٹیم کو مدعو کیا جاسکتا ہے اور یوں ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے بالاتفاق رائے اس تجویز کی حمایت کی۔
چیمپئنز لیگ مختلف ممالک کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی فاتحین کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز اس وقت پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ہے اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ سیالکوٹ کے چیمپئنز لیگ میں حصہ لینے کو ممکن بنانے کے لیے کوششیں کریں۔ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی شرکت پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر منحصر ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کو 2008ء کے اواخر میں ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کے لیے مدعو کیا گیا تھا، لیکن اسی سال نومبر میں ممبئی میں دہشت گرد حملے نے پاک-بھارت کرکٹ تعلقات پر آخری ضرب لگا دی اور یوں پاکستان اس اہم ترین ٹورنامنٹ میں شرکت سے بھی محروم ہو گیا۔
مشابہ تحاریر:
بھارتی فیصلہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگا: پی سی بی
پاک بھارت سیریز کا معاملہ پھر کھٹائی میں
انگلستان پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلنے پر رضامند
باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
آئی پی ایل پر لگ گیا داغ؛ بھارتی ٹی وی کا ’خفیہ آپریشن‘، تہلکہ خیز انکشافات
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/chance-of-pakistani-team-playing-in-champions-league-t20-2012/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>1</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/sri-lanka-refuse-to-host-pak-aus-2012-series/</link>
<comments>http://cricnama.com/sri-lanka-refuse-to-host-pak-aus-2012-series/#comments</comments>
<pubDate>Sat, 12 May 2012 15:02:33 +0000</pubDate>
<dc:creator>ابوشامل</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[سری لنکا پریمیئر لیگ]]></category>
<category><![CDATA[پاکستان آسٹریلیا 2012ء]]></category>
<category><![CDATA[پی سی بی]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14293</guid>
<description><![CDATA[رواں سال اگست میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین محدود اوورز کی ایک اہم سیریز کا سری لنکا میں انعقاد مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے کیونکہ اس کی تواریخ سری لنکا پریمیئر لیگ (ایس ایل پی ایل) کی تاریخوں سے متصادم ہو رہی ہیں جو اگست میں ہی منعقد ہوگی۔ اب پاکستان ورلڈ ٹی [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
رواں سال اگست میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین محدود اوورز کی ایک اہم سیریز کا سری لنکا میں انعقاد مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے کیونکہ اس کی تواریخ سری لنکا پریمیئر لیگ (ایس ایل پی ایل) کی تاریخوں سے متصادم ہو رہی ہیں جو اگست میں ہی منعقد ہوگی۔ اب پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے قبل اہم ترین مقابلوں کے لیے کسی نئے مقام کا متلاشی ہے۔
آخری پاک آسٹریلیا سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو تمام ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا  (تصویر: Getty Images)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے نئے مقامات تلاش کر رہے ہیں۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکا کے انتخاب کو حتمی شکل دے رہے تھے لیکن اگست میں پریمیئر لیگ کا انعقاد ہمارے منصوبے سے براہ راست متصادم ہو رہا ہے اس لیے ہمیں کسی اور مقام کا انتخاب کرنا ہوگا۔
سری لنکا کرکٹ نے مارچ کے مہینے میں پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی پر رضامندی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ اس وقت ایس ایل پی ایل کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا لیکن اس مجوزہ لیگ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے سری لنکا کرکٹ نےنیا معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق یہ رواں سال اگست میں منعقد ہوگی۔ یوں پاک-آسٹریلیا سیریز کا سری لنکا میں انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
پاکستان مارچ 2009ء میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہے اور اب تک متحدہ عرب امارات سمیت انگلستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں اپنی 'ہوم سیریز' کھیل چکا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری نشانتھا راناتنگا نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایل پی ایل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد اب ہمارے پاس اتنے میدان، تنصیبات اور وسائل نہیں کہ ہم پاک-آسٹریلیا سیریز بھی منعقد کر سکیں۔ اور اگر اگست میں انہی میدانوں پر بہت زیادہ کرکٹ کھیلی گئی تو ستمبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے وکٹیں اچھی حالت میں نہیں رہیں گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے کھیلے جانے ہیں جس کے لیے پاکستان نے پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بطور میزبان منتخب کرنے پر غور کیا لیکن پھر سری لنکا پر اتفاق ہوا لیکن اب اس اہم ترین سیریز کے لیے ایک مرتبہ پھر میزبان کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔ اس سیریزکی اہمیت اس لحاظ سے دو چند ہو جاتی ہے کہ یہ دنیائے کرکٹ کے دوسرے اہم ترین ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے صرف چند ہفتے قبل منعقد ہو رہی ہے اور اس کی تیاریوں میں دونوں ٹیموں کو اچھی مدد فراہم کرے گی۔
مشابہ تحاریر:
باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
بھارتی فیصلہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگا: پی سی بی
چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی: بھارت پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنے پر رضامند
ورلڈ الیون نمائشی میچز: پی سی بی اور ڈاکٹر محمد علی شاہ میں ٹھن گئی
کینیڈا پاکستان کا دورہ کرنے کا خواہشمند، پی سی بی کا خیرمقدم
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/sri-lanka-refuse-to-host-pak-aus-2012-series/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>1</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/english-county-spot-fixing-scandal-ecb-hearing-postponed/</link>
<comments>http://cricnama.com/english-county-spot-fixing-scandal-ecb-hearing-postponed/#comments</comments>
<pubDate>Sat, 12 May 2012 13:28:05 +0000</pubDate>
<dc:creator>شہاب نفیس</dc:creator>
<category><![CDATA[انگلستان]]></category>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[دانش کنیریا]]></category>
<category><![CDATA[مروین ویسٹ فیلڈ]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14284</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا اور مروین ویسٹ فیلڈ کے خلاف ہونے والی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی انضباطی کارروائی کو 18 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پہلے کارروائی کی تاریخ 21 مئی طے کی گئی تھی مگر کنیریا کے وکلاء کی گزارش پر اسے مؤخر کر دیا [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا اور مروین ویسٹ فیلڈ کے خلاف ہونے والی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی انضباطی کارروائی کو 18 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پہلے کارروائی کی تاریخ 21 مئی طے کی گئی تھی مگر کنیریا کے وکلاء کی گزارش پر اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔کارروائی میں ای سی بی کے انسداد بدعنوانی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ فیلڈ اور دانش کنیریا پر لگائے گئے الزامات کی سماعت ہو گی۔ سماعت کی قیادت ای سی بی کے کرکٹ ڈسپلن کمیشن کے چیئرمین جیرارڈ ایلیاس کیو سی کریں گے۔
دانش کنیریا پر عالمی سطح پر پابندی لگ سکتی ہے (تصویر: PA Photos)
ایسکس کے سابق گیند باز مروین ویسٹ فیلڈ کو رواں سال جنوری میں اس وقت 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی جب انہوں نے تسلیم کیا کہ ستمبر 2009ء میں ڈرہم کے خلاف ایک مقابلے کے دوران انہوں نے جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے عدالت کے روبرو دانش کنیریا کا نام اس قضیے کے منصوبہ ساز کی حیثیت سے لیا، جنہیں ناکافی ثبوت کی بنا پر پولیس کی جانب سے مرتکب نہیں ٹھیرایا گی تھا۔ تاہم اس مقدمے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اس معاملے پر انضباطی کارروائ کر رہا ہے۔
اگر ای سی بی نے دانش کو مجرم قرار دے دیا تو وہ عالمی سطح پر کرکٹ کھیلنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت اگر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ان پر پابندی عائد کرتا ہے تو تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک اس کو تسلیم اور نافذ کریں گے۔
گزشتہ ماہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے قانونی مشیر این اسمتھ نے کہا تھا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ دانش کنیریا پر عالمی سطح کی پابندی عائد کر سکتا ہے اور وہ اس سلسلے میں کاؤنٹی اسپاٹ فکسنگ معاملے کی مکمل چھان بین کرے گا۔ اگر مروین ویسٹ فیلڈ کے الزامات درست ثابت ہوئے تو کنیریا پر پابندی لگا دی جائے گا۔
مروین فیسٹ فیلڈ کو 6 ہزار پاؤنڈز کے بدلے ایک اوور میں جان بوجھ کر 12 رنز دینے کا اعتراف کرنے پر 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ان کے کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
ان سے قبل اگست 2010ء میں انگلستان و پاکستان کے درمیان لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے دو گیند بازوں محمد عامر اور محمد آصف کو جان بوجھ کر نو بالز پھینکنے اور کپتان سلمان بٹ کو اس معاملے کی سازش کرنے کے الزام میں کڑی سزائیں دی جا چکی ہیں۔ تینوں کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی کم از کم پانچ، پانچ سال کی پابندی کا تو نشانہ بنے ہی لیکن انہیں برطانیہ میں بدعنوانی و دھوکہ دہی کے مقدمے میں قید کی سزائیں بھی بھگتنا پڑیں۔ محمد عامر اور محمد آصف تو قید کی سزائیں مکمل کر چکے ہیں لیکن سلمان بٹ اب بھی انگلستان کے ایک قید خانے میں ہیں۔
مشابہ تحاریر:
انگلش بورڈ دانش کنیریا کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گا، پابندی کا خدشہ
دانش کنیریا کا معاملہ: پاکستان و انگلستان کے بورڈز اور آئی سی سی کا مشترکہ اعلامیہ
اسپاٹ فکسنگ میں برطانوی کھلاڑی کو قید کی سزا، دانش کنیریا بڑی مصیبت میں گرفتار
ویسٹ فیلڈ کیس میں کنیریا کو پھنسایا جاسکتا ہے، راشد لطیف
ملتان سے ابوظہبی تک!
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/english-county-spot-fixing-scandal-ecb-hearing-postponed/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
<item>
<link>http://cricnama.com/sl-pak-2012-abdul-razzaq-criticised-the-selection/</link>
<comments>http://cricnama.com/sl-pak-2012-abdul-razzaq-criticised-the-selection/#comments</comments>
<pubDate>Sat, 12 May 2012 13:15:32 +0000</pubDate>
<dc:creator>شہاب نفیس</dc:creator>
<category><![CDATA[پاکستان]]></category>
<category><![CDATA[سری لنکا پاکستان 2012ء]]></category>
<category><![CDATA[عبد الرزاق]]></category>
<guid isPermaLink="false">http://cricnama.com/?p=14274</guid>
<description><![CDATA[پاکستان کے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم میں اپنے عدم انتخاب کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا بہت دکھ ہوا ہے حالانکہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور [...]]]></description>
<content:encoded><![CDATA[
پاکستان کے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم میں اپنے عدم انتخاب کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔
ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، واپسی کے لیے پرامید ہوں: عبد الرزاق (تصویر: Getty Images)
معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا بہت دکھ ہوا ہے حالانکہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بھرپر کارکردگی دکھاتا آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کی جانب سے مجھے نظر انداز کئے جانے کی روش پر قائم رہنا میرے لیے حیران کن امر ہے۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں ایک مرتبہ پھر واپسی کے لئے پر امید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، بلکہ مجھے یقین ہے کہ میں اب بھی پاکستان کے لئے کھیل سکتا ہوں۔ انگلستان کی کاؤنٹی لیسٹر شائر سے میرا معاہدہ ہے، میں وہاں جاؤں گا اور اس امید کے ساتھ کھیلوں گا کہ میری کار کردگی قومی سلیکٹرز کو مطمئن کر سکے۔
46 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبد الرزاق نے آخری مرتبہ گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلی تھی لیکن کاندھے کی انجری کے باعث انہیں باہر کر دیا گیا اور اس کے بعد سے وہ دوبارہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔
مشابہ تحاریر:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر
جلد قومی ٹیم میں مستقل مقام حاصل کر لوں گا: خالد لطیف
دورۂ سری لنکا کے لیےمنتخب نہ ہونے پر کامران اکمل رنجیدہ
محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان
کیا پاکستان واقعی ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بن سکتا ہے؟
]]></content:encoded>
<wfw:commentRss>http://cricnama.com/sl-pak-2012-abdul-razzaq-criticised-the-selection/feed/</wfw:commentRss>
<slash:comments>0</slash:comments>
</item>
</channel>
</rss>