اردو زبان کا دیس برصغیر پاک و ہند ہے اور اس سرزمین سے تعلق رکھنے والوں کا مشترکہ جنون کرکٹ ہے۔ ٹویٹر میں ہندوستان سے ہر وقت کوئی نہ کوئی کرکٹ موضوع ٹرینڈنگ میں رہتا ہے جس سے کرکٹ کے متعلق یہاں کے باسیوں کے جذبات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ دنیا کے اس خطہ میں سب سے بڑی کرکٹ لیگ کھیلی جاتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز تو درکنار یہاں ٹیسٹ میچز میں بھی اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں حالات چاہے کیسے بھی ہوں، کرکٹ کے عاشقوں میں کسی زبان، قبیلے، ذات پات اور عمر کا فرق نہیں، پوری قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ پاکستان میں میچ جیتنے پر پوری قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر جشن مناتی ہے۔ پھر اردو بلاگستان کا دامن کیوں اس سب سے زیادہ اہم موضوع سے خالی رہے؟ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے کرک نامہ میدان میں حاضر ہے۔
دنیائے کھیل میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اندرون و بیرون ملک شائقین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ایسے موضوعاتی بلاگ کا آغاز وقت کی بھی ضرورت ہے جو اردو سمجھنے والوں کو اپنی قومی زبان میں کرکٹ کے بارے میں وہ سب کچھ پیش کرے جو وہ جاننا چاہتے ہیں اور انگریزی سے نابلد ہونے کی وجہ سے نہیں جان پاتے۔ ہم کوشش کرین گے کہ تمام ممالک کے ہر خاص و عام کرکٹ مقابلوں کے بارے میں قارئین کو درست معلومات، حقائق اور تجزیہ فراہم کریں۔ اور جوں جوں کرکٹ کے متعلق عوام کا روایتی جوش و خروش بڑھتا جائے ویسے ویسے ہم اپنے ساتھی بلاگران، تجزیہ نگاروں اور قارئین کی مدد سے بلاگ کی آتش کو بھڑکاتے جائیں اور اسے شائقینِ کرکٹ کی اجتماع گاہ بنا دیں۔
اس مقصد میں ہم کتنے کامیاب ہوتے ہیں، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ بلاگ شائقین کرکٹ کے لیے ہر طرح کی حشر سامانیوں کا حامل ہو۔ ہمیں خوشی ہوگی اگر کرکٹ کے شائقین خصوصاً اردو میں لکھنے لکھانے کا پس منظر رکھنے والے افراد بھی اس بلاگ کے لیے لکھیں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص بلاگ پر موجود رابطے کا صفحہ استعمال کر سکتے ہیں۔









اردو بلاگنگ کی دنیا میں ایک اور اہم بلاگ کی ابتدا پر بے حد مبارک باد۔ قوی امید ہے کہ یہ بلاگ بہت جلد کام یابی کے جھنڈے گاڑے گا۔
مبارکاں ہوں جی بہت بہت
وہ جو لوگ باتاں کرتے تھے کہ موضوعاتی بلاگنگ نہیں ہے اردو میں تو
وہ کمیاں آہستہ آہستہ پوری ہورہی ہیں
نیک تمناوں کے ساتھ
بہت اچھے جناب۔۔
بس اس بلاگ کو چالو رکھیے۔
پھر دیکھیے کیسے ہٹ ہوتا ہے یہ
بہت زبردست۔
اگرچہ مجھے کرکٹ سے کوئی خاص دلچسپی نہیں کم سے کم گذشتہ دس برسوں میں تو نہیں رہی تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ موضوعاتی بلاگنگ اردو میں فروغ پا رہی ہے۔ اس سے قبل فلمستان بھی ایک شاندار کاوش ہے۔ مبارکباد قبول فرمائیے۔
آج ہی اس بلاگ پر نظر پڑی۔ اچھی شروعات ہیں۔ اردو میں موضوعاتی بلاگنگ کا آغاز خوش آئیند ہے۔ امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
آپ تمام کی مبارک بادوں اور حوصلہ افزائیوں کا بہت بہت شکریہ!
عمدہ پریزینٹیشن، ماہرانہ انداز کے تجزیے اور آسان ڈومین.
مجھے امید ہے اگر تھوڑا سا کام اسکی تشہیر پر مناسب انداز سے کردیا جائے تو یہ پاکستان کا مقبول بلاگ بن سکتا ہے.
عامر صاحب! خوش آمدید۔ ہم نے عزم کے ساتھ اس بلاگ کا آغاز کیا ہے اور انشاء اللہ اسے آگے بڑھاتے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ہمیں صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوگی جس کی ہمیں توقع ہے کہ کبھی کم نہیں ہوگی۔ بلاگ پر خوش آمدید
اس قدر معیاری موضوعاتی بلاگ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اچھی کوشش ہے، جاری رکھیئے۔
زیف
زیف صاحب! آپ کو یہاں دیکھ کر بہت مسرت ہوئی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس سلسلے کو اسی طرح جاری و ساری رکھیں۔
بلاگ کی مبارک باد.
ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی اسے سیارہ پر رجسٹر کروا لیں. تاکہ تمام اپڈیٹس دستیاب رہیں.
مدیران میں کون کون شامل ہے؟
خیر مبارک اور خوش آمدید
ہماری کوشش ہے کہ اسے سیارہ پر رجسٹر کروا لیں۔ اگر سیارہ کی انتظامیہ ورلڈ کپ سے قبل جاگ گئی تو یہ رجسٹر ہو جائے گا ورنہ ایسے ہی چلا لیں گے
ایک اچھے بلاگ کا آغاز ہے
بہت خوب بھائی جان کیا بات ہے آپکی......
بہت ہی اعلی اور بہترین کاوش ہے.......
نیک تمنائیں آپکے ساتھ ساتھ ہیں.....
بلاگ پر خوش آمدید نعمان۔ امید ہے کہ کرک نامہ آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔
ابوشامل بھائی
فائر فاکس اور انٹرنیٹ اکسپلورر کو چھوڑ کر باقی تین براؤزرز یعنی کروم ، اوپیرا اور سفاری میں کرک نامہ بلاگ کا ایک بڑا مسئلہ horizontal-scroll-bar والا پیدا ہو رہا ہے۔
آپ مینو بار کے نیچے والے div ٹیگ کو چیک کیجئے گا۔ یا پھر یہ ٹرک آزما لیں :
{div style="clear:both"}{/div}
اوپر{ اور } کے بجائے استعمال کریں۔ ویسے آپ کو تو علم ہوگا ہی.
بہت شکریہ محترم۔ یہاں خوش آمدید
یہ مسئلہ کل میری نظر سے گزرا تھا اور میں نے اسی وقت تکنیکی مشیر صاحب کے گوش گزار کرا دیا تھا۔ آپ کی توجہ پر دوبارہ ان کو یاد دلا کر ابھی کروا دیتا ہوں۔
ہارزنٹل سکرول بار والا مسئلہ تو سب کیٹیگری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے لیکن ورٹیکل بار کااوپرا میں بائیں جانب شو ہونے والا مسئلہ واقعی حل طلب ہے۔
جی ہاں یہ سب کیٹگری کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے اور غالبا آپ کے بلاگ پر بھی ہے۔ ورٹیکل بار شاید اردو سائٹس میں بائیں جانب ہی شو ہوتا ہے۔ یہ براؤزر کی کمزوری ہے۔ بلاگ کی نہیں۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
سب کیٹیگری والا مسئلہ تو تھیم کی کمزوری ہے جسے شاید ہی دور کیا جاسکے لیکن میری نظر سے ایک دو بلاگ ایسے گزرے ہیں جن میں ورٹیکل بار دائیں ہی شو ہوتا ہے۔ میں اس مشکل کا حل ڈھونڈ رہا ہوں امید ہے جلد کوئی راہ نکل آئے گی۔
بلاگ پر خوش آمدید. مسئلہ کی نشاندہی اور حل تجویز کرنے کا بہت شکریہ. مصروفیات کے باعث کچھ تاخیر ہوگئی تاہم مسئلہ حل کردیا گیا.
مسئلہ تو جوں کا توں برقرار ہے اسد صاحب؟
میرے پاس گوگل کروم، فائرفوکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں سائٹ بغیر ہاریزینٹل بار کے کھل رہی ہے۔ اوپیرا اور سفاری میں مسئلہ برقرار رہے
۔
براہ کرم بیک گراونڈ امیج کو مزید ڈارک کریں، کیونکہ ابھی بیک گراونڈ آنکھوں کے لئے کافی تکلیف دہ ہے۔ گاڑھا سبز رنگ موزوں رہے گا۔
تجویز کا شکریہ محمد زہیر!
جی ہاں، اب قدرے بہتر ہے.
ماشاءاللہ جی میری تو آج ہی نظر پڑی ہے بہت اچھا بلاگ بنایا گیا ہے مکمل کرکٹ پر اس میں اگر ولڈ کپ کے میچز کا سکور اپ ڈیٹ ہوتا رہے تو کیسا رہے گا
خوش آمدید خرم، "ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔۔۔ "
اصل میں خواہش تو ہماری بھی بہت کچھ کرنے کی ہے لیکن اس کے لیے ہمیں تکنیکی صلاحیتیں، افرادی قوت اور وقت درکار ہے، جس کی کمی ہے۔ جیسے ہی اس میں اضافہ ہوتا ہے انشاء اللہ آپ کو کرک نامہ پر سب کچھ فراہم کریں گے۔ تجویز دینے کا بہت شکریہ۔
ماشاءاللہ آپ جیسے قابل بلاگر حضرات کرک نامہ کے ساتھ ہیں تو مجھے یقین ہیں انشاءاللہ جلد کرک نامہ انٹر نیٹ کی دنیا میں اپنی پہچھان پیدا کر لے گا اصل میں جیسا آپ نے کہا
اس لیے زیادہ سے زیادہ چاہتے ہیں ماشاءاللہ کرک نامہ بہت اچھا جا رہا ہے اور میری دعا ہے کہ کرک نامہ اچھا چلتا رہے آمین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پے دم نکلے
تو ہمارا بھی یہی حال ہے کہ ہم تھوڑے پر خوش نہیں ہوتے
اگر کرک نامہ پر تحریر شائع کروانی ہو تو کیا طریقہ کار ہے کیا سب لکھ سکتے ہیں کہ کچھ منتخب لکھاری ہی لکھ سکتے ہیں
آپ کرک نامہ پر اشاعت کے لیے اپنی تحاریر رابطہ کے صفحے سے با آسانی بھیج سکتے ہیں.
میں نے ایک میل کی ہے کیا آپ کو ملی ہے میل
میل تو مل گئی ہے لیکن اس کی اشاعت کا فیصلہ نہیں ہوا ابھی
السلام علیکم
کیا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا
خرم میاں، چھری تلے دم تو لینے دیں
اصل میں عالمی کپ کی تحاریر کی وجہ سے مصروفیات کچھ زیادہ ہیں۔ پھر آپ کی پوسٹ کو ایڈیٹنگ کے مراحل سے بھی گزارنا ہوگا، اس کے لیے تھوڑی فرصت درکار ہوگی۔ فیصلہ ہوتے ہی آپ کو بتا دیا جائے گا۔ امید ہے برا نہیں منائیں گے۔
اگر یہی جواب پہلے مل جاتا تو بہتر تھا شکریہ
یہ جواب پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، غور کے بعد دیا گیا ہے۔ مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ کویہ جواب پسند نہیں آیا۔ اگر ایسی بات ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
چلیں وہ تو بعد کی بات ہے نا کم از کم کنفرم تو ہوا کہ میل مل گئی ہے
ابو شامل بھائی بات جواب کے پسند آنے یا نا آنے کی نہیں ہے بات یہ ہے کہ میں نے پہلے پوچھا کہ منتخب لکھائی ہی لکھ سکتے ہیں یا کوئی دوسرا بھی تو اسد بھائی نے کہا آپ اس ای میل پر اپنی تحریر ارسال کر سکتے ہیں میں نے تحریر لکھ کر ارسال کر دی مجھے کوئی جواب نہیں ملا کہ تحریر آپ کو ملی ہے یا نہیں اس لیے میں نے عام فورم پر پوچھ لیے تو آپ نے کہا ابھی تک اس کی اشاعت کا فیصلہ نہیں ہوا اس کے بعد میں نے دوبارہ پوچھا تو آپ نے کہا کہ مصروفیت کچھ زیادہ ہے اور میں نے بھی اتنا ہی کہا ہے کہ اگر یہ بات پہلے بتا دی جاتی تو میں بار بار اسرار نا کرتا میں اتنی باتوں کا بُرا نہیں مانتا
خیر ایک تجویز دوں گا اگر کوئی اور آپ کو تحریر میل کرے تو کم از کم اس کو میل کے جواب میں بتا دیجے گا کہ آپ مصروف ہیں
خرم بھائی! ہم انتظار کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں. دراصل ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں اور اس متعلقہ خبروں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے. آپ کی ای میل پڑھی جانے کے باوجود جواب نہ دینے کی وجہ صرف وقت کی کمی رہی. آپ کی تجویز نوٹ کر لی گئی ہے، آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا.
afridi ko one day team ka captain banana chahiye
اعجاز بٹ کرکٹ بورڈ کےموجودہ چیئرمین آج کل شاہد آفریدی کے ساتھ تنازعات کی زد میں ہیں۔ ویسے تو ان کی پی سی بی کی صدارت کا دور تنازعات کی زد میں رہا ہے۔ ان کا حالیہ بیان جس میں انھوں نے پاکستان کے سابق کپتان آفریدی کے بارے میں سیاسی مداخلت کا الزام لگایا ہے ان کی چیئرمین شپ خود کئی سیاستدان سے تعلقات کے وجہ سے قائم ھے۔
عادل، کرک نامہ پر خوش آمدید۔ آپ نے بہت اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ شاہد آفریدی پر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھ رہے۔ میں صرف اور صرف اس بنیاد پر شاہد آفریدی کی حمایت کروں گا کہ ان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ کو اعجاز بٹ جیسے نالائق آدمی سے نجات مل سکتی ہے۔
جیو سوپر کی کامیابی پر عوام مبارکباد کے مستحق
جیو سوپر کی کامیابی پر عوام پر پھر سے خوشی کے بادل چھا گئے ہیں۔ پاکستان کے عوام جو کافی دیر سے خوشی کے انتظار میں تھے ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے 55دن لگاتار بند چینل پر مایوسی کے چھٹے بادل غائب کر دیئے ہیں۔
آپ کو بھی مبارک ہو
ویب سائیٹ تو بہترین ہے لیکن یہ ایک بلاگ سے زیادہ نیوز ویب سائٹ لگ رہی ہے زیادہ ترفوکس کرکٹ نیوز پر ہے۔ ایک کیٹگری بلاگ کیلئے بھی ہونی چاہئے جس میں لکھاری مختلف موضوعات پر اپنے رائے کا اظہار کرسکے۔ چاہے موضوع پرانا ہو یا نیا۔
تنقیدی تبصرے کا بہت شکریہ ظہیر۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ابھی شروعات ہے اور سائٹ اردو میں ہے۔ اردو میں بہت زیادہ مواد کی ضرورت ہے کیونکہ اس کمی کو پورا کرنے والی کوئی ویب سائٹ یا بلاگ موجود ہی نہیں ہے اس لیے بادل نخواستہ ہمیں خبروں سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور پڑے گا تاکہ ایک جانب جہاں اردو میں اس کمی کو بھی پورا کیا جا سکے وہیں زیادہ سے زیادہ مواد بھی اکٹھا کیا جا سکے۔
بہرحال، ہم نے تمام خبروں میں بلاگ کی صورت میں تبصرے بھی شامل کیے ہیں اور ہماری تقریباً تمام خبریں بلاگ کی طرز پر بنی ہوتی ہیں جن میں ذاتی تبصرہ شامل ہوتا ہے۔ اس لیے آپ اسے مکمل طور پر نیوز ویب سائٹ بھی نہیں کہہ سکتے۔
کرک نامہ کی بہتری کے لیے آپ کی مزید تجاویز کا انتظار رہے گا۔
والسلام
پہلی دفعہ وزٹ کی ہے اچھی ہے ماشاءاللہ سے
تشریف آوری کا شکریہ جناب۔ امید ہے کہ آئندہ بھی توقعات پر پورا اترے گی۔
اسد بھیا، ایک تجویز ہے کہ پہلے صفحہ پر ہر پوسٹ کے میٹا ٹیگ میں تبصرہ کا شمار بھی لکھا ہونا چاہیے . مثلاً ایک تبصرہ کیا گیا ، یا دو تبصرے کئے گئے وغیرہ۔ جیساکہ میرےبلاگ پرہے۔ اوردوسرا یہ کہ جناب رابطے کے صفحے کو بھی چالو کریں.
تجویز کا شکریہ محمد زھیر. ابھی ہم اپنے نئے سرور پر ویب سائٹ کی مکمل بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں. فی الحال رابطہ کے صفحہ پر فارم ڈالنے کی تجویز پر عمل کردیا گیا ہے.
سب سے پہلے بہت بہت مبارک۔ بہت اعلیٰ اور منفرد کوشش ہے۔ امید ہے کہ یہ عوام الناس کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ ہمارے ملک میں قومی اور علاقائی زبانوں کی اس طرح سے پزیرائی کی اشد ضرورت ہے۔
جبران صاحب، یہاں آمد اور نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔
ابو شامل صاحب !
زبردست بلاگ ہے اردو نستعلیق میں اس سے اچھا بلاگ میں نے آج تک نہیں دیکھا۔۔۔۔
اس بلاگ کی ترقی کے لئے دن رات دعا گو ہوں۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ اردو اور اردو بلاگنگ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔۔۔ آمین ۔
ذیشان صاحب، بہت شکریہ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم آپ اور تمام قارئین کی توقع پر پورا اتریں اور کرک نامہ کو بلندیوں کی جانب لے جائیں۔
اب میں کیا کروں مجھے کرکٹ پسند نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
فلمستان بند ہو گیا ہے کیا
کہیں لنک دیکھا تا پر اب آپ کے بلاگ پر بھی لنک نہیں رہا
رکٹ کے موضوع پر اتنی معیاری ویب ساءٹ پر مبارک باد قبول کیجءے - آپ نے تو ہمارا دل ہی جیت لیا -
Cricket on the website so congratulations Standard Match - If you won our hearts -
بہت شکریہ۔ آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی سے ہم اسے مزید بہتر بناتے رہیں گے ان شاء اللہ