[ریکارڈز] شاہد آفریدی کا منفرد اعزاز، ایک روزہ میں 300 چھکے

بلوم فاؤنٹین میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ایک روزہ پاکستان کے لیے مسرت کا کوئی پیغام تو نہ لا سکا لیکن اس مقابلے کے دوران پاکستان کے شاہد خان آفریدی نےایک تاریخی سنگ میل ضرور عبور کیا۔

پاکستانی اننگز کے دوران 35 ویں اوور کی دوسری گیند پر جب شاہد آفریدی نے روری کلین ویلٹ کو ڈیپ مڈوکٹ پر ایک خوبصورت چھکا رسید کیا تو وہ ان کے ایک روزہ کیریئر کا 300 واں چھکا تھا۔ یوں وہ ایک روزہ میں چھکوں کی ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ طویل عرصے سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کے ریکارڈ پر تو قابض تھے ہی لیکن اس سنگ میل کو عبور کرنے میں انہوں نے خاصا وقت لگا دیا۔ غالباً انہیں آخری 10 چھکے لگانے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ بہرحال، شاہد کی 16 گیندوں پر 3 چھکوں سے مزین 34 رنز کی اننگز پاکستان کو فتح سے تو ہمکنار نہ کر سکی لیکن انہیں ایک انفرادی سنگ میل تک ضرور پہنچا گئی۔
شاہد آفریدی نے کیریئر کے 299 چھکے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے لگائے جبکہ ایک چھکا آئی سی سی ورلڈ الیون اور ایک ایشیا الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے لگایا۔
ذیل میں ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست ہے۔ آپ کے خیال میں شاہد آفریدی کے ریکارڈ کو توڑنے کی صلاحیت کس بلے باز میں ہے؟
ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز
نام | ملک | مقابلے | رنز | بہترین اسکور | سنچریاں | نصف سنچریاں | چوکے | چھکے |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
شاہد آفریدی | ![]() |
350 | 7109 | 124 | 6 | 33 | 650 | 301 |
سنتھ جے سوریا | ![]() |
445 | 13430 | 189 | 28 | 68 | 1500 | 270 |
سچن تنڈولکر | ![]() |
463 | 18426 | 200* | 49 | 96 | 216 | 195 |
کرس گیل | ![]() |
242 | 8442 | 153* | 20 | 45 | 974 | 193 |
سارو گانگلی | ![]() |
311 | 11363 | 183 | 22 | 72 | 1122 | 190 |
رکی پونٹنگ | ![]() |
375 | 13704 | 164 | 30 | 82 | 1231 | 162 |
کرس کیرنز | ![]() |
215 | 4950 | 115 | 4 | 26 | 345 | 153 |
مہندر سنگھ دھونی | ![]() |
219 | 7259 | 183* | 8 | 48 | 556 | 152 |
ایڈم گلکرسٹ | ![]() |
287 | 9619 | 172 | 16 | 55 | 1162 | 149 |
برینڈن میک کولم | ![]() |
212 | 4875 | 166 | 4 | 25 | 438 | 145 |