کرک نامہ - مکمل اردو زبان میں کرکٹ کی پہلی ویب سائٹ اور بلاگ - cricnama.com

اگر آپ نے یہ دیکھنا ہو کہ اپنے ہاتھوں سے مقابلہ کیسے گنوایا جاتا ہے تو آج ہونے والا جنوبی افریقہ-نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھ لیں جہاں نیوزی لینڈ کو آخری پانچ اوورز میں صرف 25 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں باقی تھیں، لیکن اس کے بلے بازوں کی نااہلی اور جنوبی افریقہ کے باؤلرز کی...
جب پاکستان اور انگلستان کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوا تھا تو بیشتر ماہرین کرکٹ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی حالیہ شاندار کارکردگی اور انگلستان کی پے در پے شکستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ توقع کر رہے تھے کہ پاکستان ٹیسٹ کی طرح ایک روزہ کرکٹ میں بھی انگلش شیروں کو زیر کر لے گا...
’یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا؟‘ چند روز قبل انگلستان کے خلاف تاریخی ’گرین واش‘ کا جشن منانے والا پاکستان ایک روزہ سیریز میں خود گوروں کے ہاتھوں ’اصلی تے وڈے‘ وائٹ واش کا شکار ہو گیا۔ انگلستان نے اچانک ہی فارم میں واپس آ جانے والے کیون پیٹرسن کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت 4 وکٹوں...
اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود بھارت سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کے اہم معرکے میں سری لنکا کو زیر کرنے میں ناکام ہوگیا۔ حتیٰ کہ ان کھلاڑیوں کو جنہیں روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دیا جانا تھا، انہیں بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا اور ایک اسپنر بھی کھلایا گیا لیکن یہ تمام جال...
خود کو بطور کوچ برقرار رکھوانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ پر ذرائع ابلاغ اور سیاست دانوں کے ذریعے دباؤ ڈلوانا محسن حسن خان کو بہت مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ بورڈ اب انہیں اس ’حرکت‘ کی بھرپور سزا دینے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر محسن خان، جنہیں عبوری طور پر قومی...
پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان عمران خان نے موجودہ قائد مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی اور بیٹنگ آرڈر میں تاخیر سے آمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کو چھٹے نمبر کے بجائے تیسرے نمبر پرکھیلنا چاہیے اور ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا ہےکہ وہ...
پاکستان کے زیر عتاب اسپنر دانش کنیریا کا معاملہ مزید گمبھیر صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں ان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ انہیں کسی قسم کا کوئی کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔...
ایک روزہ کرکٹ سیریز میں شکست کے ساتھ ہی نہ صرف یہ کہ قوم بلکہ کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا بھی پاکستان کی انگلستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ فتح کو بھلا بیٹھے ہیں اور اب نہ صرف محسن خان بلکہ مصباح الحق کا بھی متبادل تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ بات تو پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں عرصے سے شدت کے ساتھ گردش...
آسٹریلیا نے بلے بازی میں مسلسل ناکامی کے باعث رکی پونٹنگ کو سہ فریقی ٹورنامنٹ کے درمیان میں ایک روزہ ٹیم سے باہر کر دیا ہے اور یوں رکی پونٹنگ کا شاندار کیریئر ’لب گور‘ پہن چکا ہے۔ 2011ء میں عالمی کپ کے دفاع میں ناکامی کے بعد سے رکی پونٹنگ کا مستقبل ڈانواں ڈول تھا لیکن تمام تر خدشات...
بین ہلفنیاس اور بریٹ لی کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارت کی گزشتہ فتح کا نشہ ہرن کر دیا اور آسٹریلیا سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز میں ایک مرتبہ پھر سرفہرست پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ بھارت اپنی ناقص بلے بازی کے باعث ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور 110 رنز کی بھاری شکست کا حقدار...